Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Results 1 to 3 of 3

Thread: ہماری چاہتوں کی بزدلی تھی ورنہ کیا ہوتا

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2007
    Posts
    636
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    ہماری چاہتوں کی بزدلی تھی ورنہ کیا ہوتا


    ہماری چاہتوں کی بزدلی تھی
    ورنہ کیا ہوتا
    اگر یہ شوق کے مضموں
    وفا کے عہد نامے
    اور دلوں کے مرثیے
    اک دوسرے کے نام کر دیتے
    زیادہ سے زیادہ
    چاہتیں بدنام ہو جاتیں
    ہماری دوستی کی داستانیں عام ہو جاتیں
    تو کیا ہوتا
    یہ ہم جو زیست کے ھر عشق میں سچائیاں سوچیں
    یہ ھم جن کا اثاثہ تشنگی،تنہائیاں،سوچیں
    یہ تحریریں
    ہماری آرزومندی کی تحریریں
    بہم پیوستگی اور خواب پیوندی کی تحریریں
    فراق و وصل و محرومی و خورسندی
    ہم ان پر منفعل کیوں ہوں
    یہ تحریریں
    اگر اک دوسرے کے نام ہو جائیں
    تو کیا اس سے ہمارے فن کے رسیا
    شعر کے مداح
    ہم پر تہمتیں دھرتے
    ہماری ہمدمی پر طنز کرتے
    اور یہ باتیں
    اور یہ افواہیں
    کسی پیلی نگارش میں
    ہمیشہ کے لیے مرقوم ہو جاتیں
    ہماری ہستیاں مزموم ہو جاتیں
    نہیں ایسا نہ ہوتا
    اور اگر بالفرض ہوتا بھی
    تو پھر ہم کیا
    ُسبک سارانِ شہرِ حرف کی چالوں سے ڈرتے ہیں؟
    سگانِ کوچہء شہرت کے غوغا
    کالے بازاروں کے دلالوں سے ڈرتے ہیں؟
    ہمارے حرف جذبوں کی طرح
    سچے ہیں،پاکیزہ ہیں،زندہ ہیں
    بلا سے ہم اگر مصلوب ہو جاتے
    یہ سودا کیا برا تھا
    گر ہماری قبر کے کتبے
    تمہارے اور ہمارے نام سے منسوب ہو جاتے!!

    Wassalaam<br /><br />KHALIL-UR-REHMAN

  2. #2
    Administrators

    Join Date
    Oct 2006
    Posts
    15,175
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ہماری چاہتوں کی بزدلی تھی ورنہ کیا ہوتا


    بلا سے ہم اگر مصلوب ہو جاتے
    یہ سودا کیا برا تھا
    گر ہماری قبر کے کتبے
    تمہارے اور ہمارے نام سے منسوب ہو جاتے

    بُہت خُوب
    خلیل بھائی یہ کس فلم یا گانے سے سے انتخاب کیا ھے

    جس دھج سے کوئی مقتل کو گیا وہ شان سلامت رھتی ھے
    یہ جان تو آنی جانی ھے اس جان کی کوئی بات نہیں
    Thanks.

  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    29,003
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ہماری چاہتوں کی بزدلی تھی ورنہ کیا ہوتا

    عمدہ انتخاب ہے۔

    وہ چارہ گر مرے زخموں کو چھیڑنے والا
    دوا کو چھوڑ کے دینے لگا دعائیں مجھے

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •