Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 1 of 12 12311 ... LastLast
Results 1 to 15 of 176

Thread: ون اردو نیوز فیوز

  1. #1
    Section Managers

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    24,453
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    ون اردو نیوز فیوز

    ون اردو نیوز فیوز

    السلام علیکم، ون اردو نیوز فیوز کے ساتھ میں ہوں حرفِ دُعا

    سب سے پہلے ون اردو ہیڈ لائنز:

    ون اردو اپلوڈنگ ٹیم نے لونگ مارچ کا اعلان کردیا۔

    پراسرار سیکشن کی موڈریٹر بیا کو کچھ دنوں سے بھوت دکھائی دے رہے ہیں۔

    ڈسکشنز کے ٹوپک میں چندا نے عالمی آرگیومینٹ چیمپین شپ جیت لی۔

    آب آتے ہیں خبروں کی تفصیل کی جانب:

    اپلوڈنگ ٹیم نے پورے سال کی ان تھک محنت کے بعد مینجمنٹ سے اپنے مطالبات نہ ماننے پر لونگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
    اپلوڈنگ ٹیم نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کے ان کے مطالبات غیر آئنی نہیں بس مینجمنٹ کو عوام کی بات نہ ماننے کی ضد ہے۔ اس کے علاوہ اپلوڈنگ ٹیم نے دوسرے سائٹس پر جا کر نعرے لگائے"تم کتنے ون اردوئنز بلاک کروگے ہر میمبر ون اردوئن نکلے گا"

    جبکہ ون اردو مینیجمینٹ نے اپنی پریس کانفرنس میں اپلوڈنگ ٹیم کو تنبہی کرتے ہوئے کہا کے اس قسم کے نعروں اور جھگڑوں سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا اس لئے تمیز کے ساتھ اپنے سائٹ پر واپس آجائیں۔
    جس کے بعد اپلوڈنگ ٹیم نے ون اردو پر آکر دھرنا دے دیا۔ اور لونگ مارچ کی تیاریاں زور و شور سے شروع کردی گئیں۔ جس وقت مینیجمنٹ کو ان تیاریوں کی خبر ہوئی، تو فوراً ایمرجنسی نافز کردی گئی۔ اپلوڈنگ ٹیم کی خفیہ تیاریوں کو دیکھتے ہوئے مینیجمنٹ نے فوری رسپونس کرتے ہوئے ان کی بات سننے اور ماننے پر رضامندی دے کر ایک عظیم لونگ مارچ ہونے سے رکوادیا۔ لیکن یہ اپلوڈنگ ٹیم کی بہت بڑی کامیابی رہی جسے ون اردو کے میمبرز ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ مینیجمنٹ کے اس فیصلے کے بعد ون اردو مینجمنٹ اور اپلوڈنگ ٹیم کے درمیان چلتی ہوئی کشیدگی میں کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔

    اب چلتے ہیں اگلی خبر کی جانب۔

    پراسرار سیکشن کی موڈریٹر بیا کو مسلسل تین دن سے بھوت اور جنات نظر آرہے ہیں۔ اس صورتِحال کو دیکھتے ہوئے انہوں نے پراسرار سیکشن میں نہ جانے کا اعلان کیا۔ لیکن ان کے بغیر یہ سیکشن چلنا ممکن نہ تھا اور باقی میمبرز اس بات پر یقین کرنے کو بھی تیار نہ تھے کہ وہاں جن بھوت ہیں۔ ان سب سے پریشان ہوکر انہوں نے قریبی خفیہ ایجنسی سے رابطہ کیا۔ اور بی بی صاحبہ نے آستانہ امید میں فوری انسانی اور جناتی اجلاس طلب کرلیا۔
    جنات نے حاضر ہوکر بیا کی بات کی تصدیق کردی کے وہ پراسرار سیکشن میں آتے جاتے ہیں۔ بی بی صاحبہ کی لرزتی آواز میں دیے گئے چلے جانے کے حکم پر جنات نے گرجتے ہوئے کہا کے جب تک
    بیا صاحبہ انہیں اچھی طرح نہیں سمجھ سکتیں پراسرار سیکشن کی ترقی بے حد مشکل ہے۔ بھوتوں نے بھی اعلان کیا کے وہ پراسرار سیکشن اور بیا کو چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔ جس کے بعد بیا صاحبہ پٹ سے گر کر بے ہوش ہوگئیں۔ آخری اطلاعات آنے تک بیا خیرت سے تھیں لیکن انہوں نے پراسرار سیکشن میں قدم نہ رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    اب چلتے ہیں کھیل کے میدان میں:

    دو سال سے چلنے والے عالمی آرگیومینٹ چیمپین شپ کو بالآخر چندا نے جیت لیا۔ چیمپین شپ کے آخری راؤنڈ میں چندا نے بالترتیب تین کھلاڑیوں کو ناک آؤٹ کیا۔ اس چیمپین شپ نے موسم پر بھی گہرے اثرات چھوڑے ہیں۔ وہ کیسے؟ اس کے لیے چلتے ہیں موسم کی صورتحال کی طرف۔

    موسم کی صورتحال:
    یہ چیمپین شپ جیتنے کے لیے چندا نے بے شمار نئے ستاروں کو بجھادیا۔ جس کے بعد وہ پہلی پوزیشن حاصل کرسکیں۔ پویزیشن حاصل کرنے کے بعد چندا نے ہمارے ون اردو رپورٹر کو بتایا،
    "Love me or Hate me, I’m still gonna shine”
    تب سے آسمان پر صرف چندا گرجتی چمکتی نظر آتی ہیں۔ بہار کی آمد کے ساتھ ہی چندا کی گرج چمک میں کمی کے امکانات ہیں۔ لیکن تب تک ان سے دور رہنا زیادہ ہوش مند ثابت ہوگا۔

    اب تک کے لیے اتنا ہی، ملتے ہیں اگلے بلیٹن میں کچھ مزید خبروں کے ساتھ۔
    دیکھتے رہئے ون اردو نیوز فیوز۔

  2. #2
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    CA, USA
    Posts
    16,003
    Blog Entries
    2
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اردو نیوز فیوز

    زبردست حرف دعا - بھئ یہ تھینکیو کا ٹیب کب واپس آئے گا میرے جیسے سست لوگوں کو مشکل ہو رہی ہے





    The most common way people give up their power


    is by thinking they don't have any.


    ~ Alice Walker ~


    Courage is like a muscle.


    We strengthen it with use.


    ~ Ruth Gordon ~

  3. #3
    Site Managers Meem's Avatar

    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Bora Bora
    Posts
    51,071
    Mentioned
    22 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: ون اردو نیوز فیوز

    واہ جی واہ مزا آگیا بہتتتتتتت زبردست ۔۔۔۔
    یہ نیوز بلیٹن ہر گھنٹے بعد اپ ڈیٹ ہو تو۔۔۔۔۔۔۔۔
    کیا خیال ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ;d;d

    If you start believing that you're happy, you'll be happy forever

  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    25,159
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اردو نیوز فیوز

    بہت مزے کی خبریں ھیں شاید زندگی میں پہلی بار دلچسپی سے پڑھوں گی کسی قسم کی خبروں کو۔
    "There is no market for emotions.
    So,
    Never advertise feelings,
    Just display attitude"

  5. #5
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    25,159
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اردو نیوز فیوز

    BRAKING NEWS

    آج کی سب سے بریکنگ خبر۔
    ابھی ابھی اطلاع ملی ھے کہ ھمارے تھنکس کے بٹن کوبڑی کامیابی سے یرغمالیوں کے نرغے سے چھڑا لیا گیا ھے۔ اور اب ھم سب جو کہ اس کی غیر موجودگی میں گونگے بہروں کی طرح بی ہیو کر رھے تھے۔ پھر سے خوشی خوشی ھر جگہ اپنی پسند کے ٹیگ لگاتے پھریں گے
    پولیس سے گزارش ھے کہ مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ باقی دیکھنے والوں کو بھی عبرت حاصل ھو اور دوبارہ کوئی ھم سے قوت گویائی چھیننے کی ھمت نہ کر سکے
    "There is no market for emotions.
    So,
    Never advertise feelings,
    Just display attitude"

  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    Nov 2008
    Posts
    4,460
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اردو نیوز فیوز

    Quote Originally Posted by ساحرہ View Post
    بہت مزے کی خبریں ھیں شاید زندگی میں پہلی بار دلچسپی سے پڑھوں گی کسی قسم کی خبروں کو۔
    ہاں سچ مچ میں نے بھی پہلی بار اتنے شوق سے خبریں پڑھیں ہیں مزہ آگیا مونا صحیح کہ رہی ہے ہر گھنٹہ پر اپ ڈیٹ ہونی چاہیے

  7. #7
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    10,234
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اردو نیوز فیوز

    بہت ہی اچھی خبریں تھیں پہلی بار مجھے خبریں اچھی لگی ہیں
    شکریہ دعا اپڈیٹ کا انتظار رہے گا

  8. #8
    Site Managers Rubab's Avatar

    Join Date
    Jun 2007
    Posts
    13,943
    Blog Entries
    6
    Mentioned
    24 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)

    Re: ون اردو نیوز فیوز

    بہت عمدہ دعا۔

    جو اللّٰہ کا حکم



  9. #9
    Senior Member

    Join Date
    Nov 2007
    Posts
    2,292
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اردو نیوز فیوز

    زبردست دعا ۔۔۔۔کہیں سے لائیو کوریج پر بھی تبصرہ کریں نا ۔۔۔جہاں سے آواز ٹھیک نہیں آتی وغیرہ۔۔۔۔اور اپنے مختلف تھریڈز میں موجود خفیہ رپورٹرز کی زبانی تازہ واقعات بھی ہوں تو مزا آ جائے ۔۔۔۔
    Love is like heaven but can hurt like hell"


  10. #10
    Section Managers

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    24,453
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اردو نیوز فیوز

    تھینکس۔
    ویسے آپ لوگ بھی اپڈیٹس دے سکتے ہیں۔۔۔
    میں بھی کوئی اپڈیٹ ڈھونڈتی ہوں۔ اب جھوٹی خبریں بھی تو نہیں سنانی نا۔۔۔آخر ہمارے چینل کی ریپیوٹیشن نا خراب ہوجائے۔

  11. #11
    Section Managers

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    24,453
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اردو نیوز فیوز

    ون اردو نیوز فیوز

    السلام علیکم، ون اردو نیوز فیوز کی تازہ ترین صورتحال کے ساتھ میں ہوں حرفِ دُعا

    سب سے پہلے ون اردو ہیڈ لائن:
    اب سے کچھ دیر پہلے ماہ نور ایک تھریڈ میں باتیں کرتی رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں۔

    اب چلتے ہیں تفصیلات کی جانب:
    ون اردو کے زیادہ تر ممبران کی رائے کے مطابق ماہ نور ہمیشہ چپ شاہ کا روزہ رکھی نظر آتی ہیں۔ لیکن آج وہ ایک تھریڈ میں باتیں کرتی رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں۔ جب ان سے اس تبدیلی کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ فوراً مکر گئیں کے وہ باتیں نہیں کررہی تھیں۔ جبکہ ون اردو رپورٹر نے خود انہیں باتیں کرتا سنا تھا۔ مزید تفصیلات جاننے کے لیے یوکے سے ہمارے ساتھ ہیں ون اردو نیوز فیوز رپورٹر گل رعنا۔


    نیوز روم: اچھا تو گل جب آپ وہاں پہنچیں تو اس وقت کے بارے میں ہمارے ویوئرز کو کچھ بتائیں۔


    گل رعنا: جی حرفِ دُعا جس وقت میں پردیسی گپ شپ کے ٹوپک میں پہنچی تو وہاں عام دنوں کی طرح کی چہل پہل نہ تھی اور ماہ نور کسی سے یہ کہہ رہی تھیں:

    Quote Originally Posted by ماہ نور خان View Post
    وعلیکم السلام کیسی ہیں آپ آج یہاں خاموشی ہیں کیوں کہ سب سالگرہ والے بورڈ میں ہیں۔
    نیوز روم: گل یہ سن کر آپ نے کیسے ری ایکٹ کیا؟ کیا آپ نے ماہ نور سے اس تبدیلی کی وجہ دریافت کی؟

    گل رعنا: جی تفصیلات تو معلوم کیں لیکن مجھے کچھ دیر ہوگئی پوچھنے میں۔ اصل میں ماہ نور کو یہ کہتے سن کر کے "آج یہاں خاموشی ہے" میں اتنی حیران ہوئی تھی کے کچھ دیر تو مجھ سے کچھ بولا ہی نہیں گیا۔ پھر اپنے حواس قابو کرے اور ماہ نور سے پوچھا کے آپ بولتی بھی ہیں؟ اور آپ کو کہیں خاموشی بھی لگتی ہے؟ لیکن جیسے کے میں نے پہلے بتایا کے مجھے دیر ہوگئی تھی۔ ماہ نور دوبارہ خاموش ہوچکی تھیں اور ہمارے استفسار پر بڑی مشکل سے جواب دینے پر تیار ہوئیں اور صرف اتنا کہا کے

    Quote Originally Posted by ماہ نور خان View Post
    میں کب بولی؟ آپ کو یقیناً کسی نے غلط اطلاع دی ہوگی۔
    نیوز روم: تو گل آپ نے انہیں بتایا نہیں کے ماہ نور آپ رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہیں۔ ہمارے پاس آپ کی باتوں کا سارا ریکارڈ موجود ہے۔ تو اس سے بہتر ہے کے آپ اقبالِ جرم کرلیں۔ نیوز فیوز کی ٹیم آپ کو کم سے کم سزا دلوانے کی بھرپور کوشش کرے گی؟

    گل رعنا: جی دعا میں نے انہیں یہ سمجھانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ میری بات سنتے ہی غصے میں آگئیں اور نہ بولنے کی قسم کھاتے ہوئے اپنے منہ پر ہاتھ رکھ لیا۔ اور وہاں سے چلی گئیں۔
    کیمرہ وومین پرٹ کے ساتھ، گل رعنا، ون اردو نیوز فیوز، یو کے۔


    جی ناظرین ایک دفعہ پھر بتاتے چلیں کے اس وقت آپ ایک لائیو رپورٹ دیکھ رہے تھے۔ ہم نے ساتھ ہی ماہ نور کی باتوں کی ریکورڈنگ بھی آپ کو سنوائی۔ جو یہ ثابت کرتی ہے کے آج ماہ نور کی آواز یو کے میں گونجتی سنائی دی۔ اب اگر وہ نہ مانیں تو ہم اور آپ کیا کرسکتے ہیں۔
    اب تک کے لیے اتنا ہی۔
    ملتے ہیں اگلے بلیٹن میں مزید اپڈیٹس کے ساتھ۔
    پڑھتے رہیے ون اردو نیوز فیوز۔

  12. #12
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    25,159
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اردو نیوز فیوز

    lolz
    "There is no market for emotions.
    So,
    Never advertise feelings,
    Just display attitude"

  13. #13
    Sisters Society

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    21,589
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: ون اردو نیوز فیوز

    بہت ہی ذبردست دعا
    پڑھتے ہوئے اتناااا مزہ آ رہا ہے کہ بتا نہیں سکتی
    A winner listens, a loser just waits untill it is their turn to talk!!!

  14. #14
    Section Managers

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    24,453
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اردو نیوز فیوز

    Quote Originally Posted by گل رعنا View Post
    بہت ہی ذبردست دعا
    پڑھتے ہوئے اتناااا مزہ آ رہا ہے کہ بتا نہیں سکتی
    لیکن گل آپ کو پڑھنے کی کیا ضرورت ہے آپ تو میری رپورٹر ہیں۔ خود رپورٹ دے کر اب پڑھ بھی رہی ہیں۔۔۔
    ;d

  15. #15
    Section Managers

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    6,239
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اردو نیوز فیوز

    ;d;d;d
    بہت اچھے دعا
    اس قدر پیار سے اے جان جہاں رکھا ہے
    دل کے رخسار پے اس وقت تیری یاد نے ہاتھ
    یوں گماں ہوتا ہے گرچہ ہے ابھی صبح فراق
    ڈھل گیا ہجر کا دن آ بھی گئی وصل کی رات

Page 1 of 12 12311 ... LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •