Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 2 of 12 FirstFirst 1234 ... LastLast
Results 16 to 30 of 176

Thread: ون اردو نیوز فیوز

  1. #16
    Sisters Society

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    21,589
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: ون اردو نیوز فیوز

    Quote Originally Posted by حرفِ دُعا View Post
    لیکن گل آپ کو پڑھنے کی کیا ضرورت ہے آپ تو میری رپورٹر ہیں۔ خود رپورٹ دے کر اب پڑھ بھی رہی ہیں۔۔۔
    ;d
    میں بھلکڑ قسم کی رپورٹر ہوں ناں دعا
    رپوٹنگ کر کے بھول گئی تھی ناں
    یاد تازہ کی ہے
    A winner listens, a loser just waits untill it is their turn to talk!!!

  2. #17
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    Re: ون اردو نیوز فیوز

    Quote Originally Posted by حرفِ دُعا View Post
    ون اردو نیوز فیوز

    السلام علیکم، ون اردو نیوز فیوز کے ساتھ میں ہوں حرفِ دُعا

    سب سے پہلے ون اردو ہیڈ لائنز:

    ون اردو اپلوڈنگ ٹیم نے لونگ مارچ کا اعلان کردیا۔

    پراسرار سیکشن کی موڈریٹر بیا کو کچھ دنوں سے بھوت دکھائی دے رہے ہیں۔

    ڈسکشنز کے ٹوپک میں چندا نے عالمی آرگیومینٹ چیمپین شپ جیت لی۔

    آب آتے ہیں خبروں کی تفصیل کی جانب:

    اپلوڈنگ ٹیم نے پورے سال کی ان تھک محنت کے بعد مینجمنٹ سے اپنے مطالبات نہ ماننے پر لونگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
    اپلوڈنگ ٹیم نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کے ان کے مطالبات غیر آئنی نہیں بس مینجمنٹ کو عوام کی بات نہ ماننے کی ضد ہے۔ اس کے علاوہ اپلوڈنگ ٹیم نے دوسرے سائٹس پر جا کر نعرے لگائے"تم کتنے ون اردوئنز بلاک کروگے ہر میمبر ون اردوئن نکلے گا"

    جبکہ ون اردو مینیجمینٹ نے اپنی پریس کانفرنس میں اپلوڈنگ ٹیم کو تنبہی کرتے ہوئے کہا کے اس قسم کے نعروں اور جھگڑوں سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا اس لئے تمیز کے ساتھ اپنے سائٹ پر واپس آجائیں۔
    جس کے بعد اپلوڈنگ ٹیم نے ون اردو پر آکر دھرنا دے دیا۔ اور لونگ مارچ کی تیاریاں زور و شور سے شروع کردی گئیں۔ جس وقت مینیجمنٹ کو ان تیاریوں کی خبر ہوئی، تو فوراً ایمرجنسی نافز کردی گئی۔ اپلوڈنگ ٹیم کی خفیہ تیاریوں کو دیکھتے ہوئے مینیجمنٹ نے فوری رسپونس کرتے ہوئے ان کی بات سننے اور ماننے پر رضامندی دے کر ایک عظیم لونگ مارچ ہونے سے رکوادیا۔ لیکن یہ اپلوڈنگ ٹیم کی بہت بڑی کامیابی رہی جسے ون اردو کے میمبرز ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ مینیجمنٹ کے اس فیصلے کے بعد ون اردو مینجمنٹ اور اپلوڈنگ ٹیم کے درمیان چلتی ہوئی کشیدگی میں کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔

    اب چلتے ہیں اگلی خبر کی جانب۔

    پراسرار سیکشن کی موڈریٹر بیا کو مسلسل تین دن سے بھوت اور جنات نظر آرہے ہیں۔ اس صورتِحال کو دیکھتے ہوئے انہوں نے پراسرار سیکشن میں نہ جانے کا اعلان کیا۔ لیکن ان کے بغیر یہ سیکشن چلنا ممکن نہ تھا اور باقی میمبرز اس بات پر یقین کرنے کو بھی تیار نہ تھے کہ وہاں جن بھوت ہیں۔ ان سب سے پریشان ہوکر انہوں نے قریبی خفیہ ایجنسی سے رابطہ کیا۔ اور بی بی صاحبہ نے آستانہ امید میں فوری انسانی اور جناتی اجلاس طلب کرلیا۔
    جنات نے حاضر ہوکر بیا کی بات کی تصدیق کردی کے وہ پراسرار سیکشن میں آتے جاتے ہیں۔ بی بی صاحبہ کی لرزتی آواز میں دیے گئے چلے جانے کے حکم پر جنات نے گرجتے ہوئے کہا کے جب تک
    بیا صاحبہ انہیں اچھی طرح نہیں سمجھ سکتیں پراسرار سیکشن کی ترقی بے حد مشکل ہے۔ بھوتوں نے بھی اعلان کیا کے وہ پراسرار سیکشن اور بیا کو چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔ جس کے بعد بیا صاحبہ پٹ سے گر کر بے ہوش ہوگئیں۔ آخری اطلاعات آنے تک بیا خیرت سے تھیں لیکن انہوں نے پراسرار سیکشن میں قدم نہ رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    اب چلتے ہیں کھیل کے میدان میں:

    دو سال سے چلنے والے عالمی آرگیومینٹ چیمپین شپ کو بالآخر چندا نے جیت لیا۔ چیمپین شپ کے آخری راؤنڈ میں چندا نے بالترتیب تین کھلاڑیوں کو ناک آؤٹ کیا۔ اس چیمپین شپ نے موسم پر بھی گہرے اثرات چھوڑے ہیں۔ وہ کیسے؟ اس کے لیے چلتے ہیں موسم کی صورتحال کی طرف۔

    موسم کی صورتحال:
    یہ چیمپین شپ جیتنے کے لیے چندا نے بے شمار نئے ستاروں کو بجھادیا۔ جس کے بعد وہ پہلی پوزیشن حاصل کرسکیں۔ پویزیشن حاصل کرنے کے بعد چندا نے ہمارے ون اردو رپورٹر کو بتایا،
    "Love me or Hate me, I’m still gonna shine”
    تب سے آسمان پر صرف چندا گرجتی چمکتی نظر آتی ہیں۔ بہار کی آمد کے ساتھ ہی چندا کی گرج چمک میں کمی کے امکانات ہیں۔ لیکن تب تک ان سے دور رہنا زیادہ ہوش مند ثابت ہوگا۔

    اب تک کے لیے اتنا ہی، ملتے ہیں اگلے بلیٹن میں کچھ مزید خبروں کے ساتھ۔
    دیکھتے رہئے ون اردو نیوز فیوز۔
    ;d;d
    بہت خوب

    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  3. #18
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Islamabad
    Posts
    14,777
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اردو نیوز فیوز

    اففففففففففففف بہت مزہ آیا میرا تو ہنس ہنس کر برا حال ہو رہا ہے مزہ آ گیا ویلڈن دعا
    اپنے تن دی خبر نہیں.... سجن دی خبر لاوے کون.... نہ میں خاکی نہ میں آتش .....نہ پانی نو پون

  4. #19
    Section Managers

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    10,406
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اردو نیوز فیوز

    پراسرار سیکشن کی موڈریٹر بیا کو مسلسل تین دن سے بھوت اور جنات نظر آرہے ہیں۔ اس صورتِحال کو دیکھتے ہوئے انہوں نے پراسرار سیکشن میں نہ جانے کا اعلان کیا۔ لیکن ان کے بغیر یہ سیکشن چلنا ممکن نہ تھا اور باقی میمبرز اس بات پر یقین کرنے کو بھی تیار نہ تھے کہ وہاں جن بھوت ہیں۔ ان سب سے پریشان ہوکر انہوں نے قریبی خفیہ ایجنسی سے رابطہ کیا۔ اور بی بی صاحبہ نے آستانہ امید میں فوری انسانی اور جناتی اجلاس طلب کرلیا۔
    جنات نے حاضر ہوکر بیا کی بات کی تصدیق کردی کے وہ پراسرار سیکشن میں آتے جاتے ہیں۔ بی بی صاحبہ کی لرزتی آواز میں دیے گئے چلے جانے کے حکم پر جنات نے گرجتے ہوئے کہا کے جب تک
    بیا صاحبہ انہیں اچھی طرح نہیں سمجھ سکتیں پراسرار سیکشن کی ترقی بے حد مشکل ہے۔ بھوتوں نے بھی اعلان کیا کے وہ پراسرار سیکشن اور بیا کو چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔ جس کے بعد بیا صاحبہ پٹ سے گر کر بے ہوش ہوگئیں۔ آخری اطلاعات آنے تک بیا خیرت سے تھیں لیکن انہوں نے پراسرار سیکشن میں قدم نہ رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
    ;d;d

    اف دعا میری ہنسی نہیں رک رہی اپنے ایسے کارنامے پڑھ کر ۔
    بہت زبردست لکھا تم نے ۔اور ایک دم سچ بھی ۔
    لیکن لگتا ہے اب ڈرتے ڈرتے نہیں دھڑلے سے جانا ہی پڑے گا اپنے سیکشن میں ۔

    مزید نیوز کا انتظار رہے گا ۔
    کیپ اٹ اپ۔

    [SIGPIC][/SIGPIC]




  5. #20
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    4,800
    Blog Entries
    1
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اردو نیوز فیوز

    کچھ خبریں میری طرف سے بھی۔
    ون اردو کے کمپوزنگ مشن والوں کا احتجاج سارے دن میں صرف 2 ہی پیجز اپلوڈ ہوئے۔
    اب آتے ہیں تفصیل کی طرف
    ون اردو کے کمپوزنگ مشن کے ممبران نے یہ کہتے ہوئے کمپوزنگ سے جان چھڑانے کی کوشش کی ہے کہ "جتنی کوشش اور مخنت ہم "کسی" کا ناول کمپوز کرنے میں کرتے ہیں اس سے تھوڑی اور مخنت کر کے ہم خود کا ناول لکھ سکتے ہیں"۔ اسی وجہ سے سارے دن میں صرف 2 ہی پیجز کمپوز ہوئے جس کی وجہ سے موڈریٹرز اور جن کے ناول کمپوز ہو رہے تھے وہ پریشان ہو گئے۔ ایسے کٹھن وقت میں ہما آپی نے آگے بڑھتے ہوئے معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ" اگر آپ ناول کمپوز نہیں کرو گے تو آپ کو کیسے پتا چلے گا کہ ناول کو اتنی طوالت کہاں سے نصیب ہوتی ہے اور کہانی کس طرح تسلسل سے چلتی ہے"۔ جس پر کمپوزنگ سکواڈ نے واپسی کا اعلان کر دیا۔ اور ہما آپی نے بطور تشکر کمپوزنگ سکواڈ کو 100 پوائینٹس انعام میں دیے ہیں اور آپس میں بانٹنے کی تلقین بھی کی ہے۔
    فی الحال کے لیے اتنا ہی۔ اگلے بلیٹن کے لیے اجازت دیجئے۔ دوپہر بخیر
    اللہ سے ایسی امید رکھو کہ اس کے عذاب سے بے خوف نہ ہو جاؤ اور عذاب سے اتنا خوف محسوس کرو کہ رحمت سے ناامید نہ ہو جاؤ


  6. #21
    Section Managers

    Join Date
    Oct 2007
    Posts
    7,088
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اردو نیوز فیوز

    دعا اگلی بلٹن کا وقت ہو چکا ہے۔

  7. #22
    Section Managers

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    24,453
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اردو نیوز فیوز

    ہیں اتنی صبح۔۔۔ویسے یہ نیوز کیسٹرز کی جاب بڑی مشکل ہے۔۔۔سونے سے پہلے نیوز۔۔۔خواب میں نیوز۔۔۔اور اٹھتے ہی پھر نیوز۔۔ابھی "ڈھونڈتی" ہوں کوئی تازہ خبر۔
    ویسے اب آپ پھر بول رہی ہیں۔ ہمارے رپورٹر کے پوچھنے پر تو مکر گئیں تھیں۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

    ;d

  8. #23
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    2,024
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اردو نیوز فیوز

    ون اردو بریکنگ نیوز


    ناظرین و حاظرین ابھی ابھی اطلاع ملی ہے کہ "ون اردو چیٹرز ایسوسی ایشن" کی گورننگ باڈی کا اجلاس ون اردو چیٹروم کی ماڈ گل رعنا کی صدارت میں شروع ہو گیا ہے ۔ واضع رہے کہ "ون اردو چیٹرز ایسوسی ایشن" کی گورننگ باڈی اجلاس میں ٹاپ ٹین چیٹرز بھی شرکت کر رہے ہیں ۔
    ذرائع کے مطابق اجلاس میں دیگر انتظانی امور کے علاوہ چیٹ روم کی موجودہ تالہ بندی کی وجہ سے پیدا شدہ صورت حال کا بھی جائزہ لیا جائےگا ۔۔ واضع رہے کہ ون اردو کی دوسری سالگرہ کے موقع پر ون اردو سرور پراضافی بوجھ اور اس پر مسرت موقع لوڈ شیڈنگ سے بچنے کے لئے ون اردوچیٹ روم کو چند روز کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا

    اس موقع پر ون اردو کی ہر دل عزیز ممبر آنسہ مہرالنساء بیگم کی طرف سے بھوک ہڑتال کی بھی اطلاعات مل رہی ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک ماہ کے لئے بسلسلہء تعلیمی دورہ ون اردو سے غیر حاضر تھیں اور اب انکے آتے ہی انکے پسندیدہ روم کو بند کرنا ان کو بور کرنے کی مذموم سازش ہے۔

    اس سلسلے میں ہماری کوشش ہے کہ ہم مہرالنساء بیگم سے رابطہ کر کے اصل صورتحال جان سکیں ۔تفصیلات کے لئے دیکھتے رہئے ون اردو نیوز فیوز۔
    تب تک کے لئے اللہ حافظ
    Ismi

  9. #24
    Section Managers

    Join Date
    Oct 2007
    Posts
    7,088
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اردو نیوز فیوز

    Quote Originally Posted by حرفِ دُعا View Post
    ہیں اتنی صبح۔۔۔ویسے یہ نیوز کیسٹرز کی جاب بڑی مشکل ہے۔۔۔سونے سے پہلے نیوز۔۔۔خواب میں نیوز۔۔۔اور اٹھتے ہی پھر نیوز۔۔ابھی "ڈھونڈتی" ہوں کوئی تازہ خبر۔
    ویسے اب آپ پھر بول رہی ہیں۔ ہمارے رپورٹر کے پوچھنے پر تو مکر گئیں تھیں۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟
    ;d
    ارے بھئی میں تو نہیں مکری تھی میں یہ تو کبھی نہیں کہا کہ میں بولتی ہی نہیں۔ میں صرف کم گو ہوں اس میں تو کوئی تضاد نہیں ہے۔


    Quote Originally Posted by ماہ نور خان View Post
    میں کب بولی؟ آپ کو یقیناً کسی نے غلط اطلاع دی ہوگی۔


    یہ پوسٹ میری نہیں ہے۔

  10. #25
    Senior Member

    Join Date
    Nov 2008
    Posts
    3,879
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اردو نیوز فیوز

    ھا ھا بہت مزا آیا اور یہاں تو تردید کا سلسلہ شروع ھو گیا اور دعا سس یہ گل آپی جیسے بھلکڑ رپوٹر ھوئے تو بس

  11. #26
    Sisters Society

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    21,589
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: ون اردو نیوز فیوز

    Quote Originally Posted by فیصل نواز View Post
    ھا ھا بہت مزا آیا اور یہاں تو تردید کا سلسلہ شروع ھو گیا اور دعا سس یہ گل آپی جیسے بھلکڑ رپوٹر ھوئے تو بس
    فیصل بھائی
    مزہ ہی تب ہے ناں;d
    A winner listens, a loser just waits untill it is their turn to talk!!!

  12. #27
    Section Managers

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    24,453
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اردو نیوز فیوز

    Quote Originally Posted by ماہ نور خان View Post
    ارے بھئی میں تو نہیں مکری تھی میں یہ تو کبھی نہیں کہا کہ میں بولتی ہی نہیں۔ میں صرف کم گو ہوں اس میں تو کوئی تضاد نہیں ہے۔




    یہ پوسٹ میری نہیں ہے۔
    ;d;d
    یہ مجھے بتارہی ہیں یا پوچھ رہی ہیں؟ مجھ سے بہتر کون جان سکتا ہے۔;d

    ویسے آپ ہمارے چینل کی نیوز کو جھوٹا کہنے کی کوشش تو نہیں کررہیں۔۔۔


  13. #28
    Section Managers

    Join Date
    Oct 2007
    Posts
    7,088
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اردو نیوز فیوز

    Quote Originally Posted by حرفِ دُعا View Post
    ;d;d
    یہ مجھے بتارہی ہیں یا پوچھ رہی ہیں؟ مجھ سے بہتر کون جان سکتا ہے۔;d

    ویسے آپ ہمارے چینل کی نیوز کو جھوٹا کہنے کی کوشش تو نہیں کررہیں۔۔۔
    میں تو بتارہی ہوں اور چینل آپ کا ہے اس کا تو آپ ہی جانیں کیا خیال ہے۔

  14. #29
    Sisters Society

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    21,589
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: ون اردو نیوز فیوز

    Quote Originally Posted by حرفِ دُعا View Post
    ;d;d
    یہ مجھے بتارہی ہیں یا پوچھ رہی ہیں؟ مجھ سے بہتر کون جان سکتا ہے۔;d

    ویسے آپ ہمارے چینل کی نیوز کو جھوٹا کہنے کی کوشش تو نہیں کررہیں۔۔۔

    ;dدعا کچھ کرو اس کا
    موقع واردات پر پکڑی گئی ہیں محترمہ
    A winner listens, a loser just waits untill it is their turn to talk!!!

  15. #30
    Section Managers

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    24,453
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اردو نیوز فیوز

    بھئی ہمارے چینل کو بدنام کرنے کی کوشش نہ کریں۔۔;d
    ورنہ لوگ ہماری نیوز سننا چھوڑ دیں گے۔ میں نیکسٹ رپورٹ لکھ لوں۔


Page 2 of 12 FirstFirst 1234 ... LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •