Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 1 of 16 12311 ... LastLast
Results 1 to 15 of 230

Thread: "ون اردو تحریری مقابلہ سالگرہ سپیشل "

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2007
    Posts
    4,687
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    "ون اردو تحریری مقابلہ سالگرہ سپیشل "


    السلام علیکم متاثرینِ ون اردو!

    امید ھے کہ آپ سب خیریت سے ہونگے ۔
    جیسا کہ پہلے اناؤنس ہو چکا ھے ون اردو کی سالگرہ 4 تا 6 اپریل کو مذہبی جوش و جذبے مطلب خصوصی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ھے ، اس سلسلے میں ون اردو متاثرین لکھاریوں کی صلاحیتوں کو تقویت دینے اور تفریح طبع کیلئے تحریری مقابلہ شروع کیا جا رہا ھے ، امید ھے کہ آپ لوگ ضرور اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ، اس سلسلے میں ون اردو سالگرہ کی مناسبت سے موضوع رکھا گیا ھے ،

    "ون اردو اور آپ کی کہانی "

    اس موضوع کے تحت آپ ون اردو جوائن کرنے سے متعلق اپنے خیالات بیان کر سکتے ہیں اور یہ کہ ون اردو نے آپکی زندگیوں پہ کیا منفی یا مثبت اثرات مرتب کیے ، کس کس سے ڈانٹ کھانی پڑی اور کتنے سکینر اپنی موت آپ مرے نیز آپ اس روداد کو دلچسپ ، انوکھے اور پر مزاح پیرائے میں قلمبند کر سکتے ہیں ،
    تحریری مقابلے کا فیصلہ ون اردو سالگرہ کے اختتام میں کیا جائے گا اور جیتنے والے کو پوائنٹی گفٹ ٹیم بھائی کی طرف سے ، اسطرحآپ لوگوں کے پاس چند دن ہیں تیاری کیلئے ۔


    جو لوگ مقابلے میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ اپنا نام یہاں درج کروا سکتے ہیں ۔

    ابھی تک راستے کے پیچ و خم سے دل دھڑکتا ھے
    میرا ذوقِ طلب شاید ابھی تک خام ھے ساقی

  2. #2
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    4,800
    Blog Entries
    1
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: "ون اردو تحریری مقابلہ سالگرہ سپیشل "

    مجھے اجازت ہے!!!!!!

    تو پھر میرا نام درج کر لیجئیے۔ ریکارڈ کے لئے۔
    اللہ سے ایسی امید رکھو کہ اس کے عذاب سے بے خوف نہ ہو جاؤ اور عذاب سے اتنا خوف محسوس کرو کہ رحمت سے ناامید نہ ہو جاؤ


  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2007
    Posts
    4,687
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: "ون اردو تحریری مقابلہ سالگرہ سپیشل "

    Quote Originally Posted by Ateeqmaster View Post
    مجھے اجازت ہے!!!!!!

    تو پھر میرا نام درج کر لیجئیے۔ ریکارڈ کے لئے۔



    بالکل اجازت ھے اور آپ کا نام شامل کر لیا گیا ھے ریکارڈمیں ۔

    ابھی تک راستے کے پیچ و خم سے دل دھڑکتا ھے
    میرا ذوقِ طلب شاید ابھی تک خام ھے ساقی

  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    11,169
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: "ون اردو تحریری مقابلہ سالگرہ سپیشل "

    اس سلسلے میں تو ایاز بھائی ھی نمبر ون ھیں کیونکہ انہیں لمبی لمبی تقریریں لکھنے کا بڑا شوق مجھے کبھی کبھی شک ھوتا ھے کہ ایاز بھائی سابق صدر پرویز مشرف کے مشیر تھے اور انہیں تقریریں لکھ لکھ کر دیا کرتے ھیں
    ایاز بھائی شروع کریں پھر ھم بھی آپ کے نقل مار کر اور بوٹی شوٹی لگا کر کچھ لکھنے کی کوشش کرینگے انشاءاللہ
    اے شمع تیری عمرِ طبیعی ہے ایک رات​
    ہنس کر گزار یا اسے رو کر گزار دے​

  5. #5
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    Re: "ون اردو تحریری مقابلہ سالگرہ سپیشل "

    Quote Originally Posted by عبداللہ View Post
    اس سلسلے میں تو ایاز بھائی ھی نمبر ون ھیں کیونکہ انہیں لمبی لمبی تقریریں لکھنے کا بڑا شوق مجھے کبھی کبھی سک ھوتا ھے کہ ایاز بھائی سابق صدر پرویز مشرف کے مشیر تھے اور انہیں تقریریں لکھ لکھ کر دیا کرتے ھیں
    ایاز بھائی شروع کریں پھر ھم بھی آپ کے نقل مار کر اور بوٹی شوٹی لگا کر کچھ لکھنے کی کوشش کرینگے انشاءاللہ
    مجھ سے کیا غلطی ہو گئی جناب۔
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2007
    Posts
    4,687
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: "ون اردو تحریری مقابلہ سالگرہ سپیشل "

    Quote Originally Posted by عبداللہ View Post
    اس سلسلے میں تو ایاز بھائی ھی نمبر ون ھیں کیونکہ انہیں لمبی لمبی تقریریں لکھنے کا بڑا شوق مجھے کبھی کبھی سک ھوتا ھے کہ ایاز بھائی سابق صدر پرویز مشرف کے مشیر تھے اور انہیں تقریریں لکھ لکھ کر دیا کرتے ھیں
    ایاز بھائی شروع کریں پھر ھم بھی آپ کے نقل مار کر اور بوٹی شوٹی لگا کر کچھ لکھنے کی کوشش کرینگے انشاءاللہ




    اس کا مطلب ھے آپ کا نام بھی شامل کر لیا جائے لیکن بوٹی شوٹی والے مراسلوں سے ذرا پرہیز ہی بہتر ھے ، دال دلیہ بھی چل جائے گا لیکن تڑکا لگا کے ۔

    ;d

    ابھی تک راستے کے پیچ و خم سے دل دھڑکتا ھے
    میرا ذوقِ طلب شاید ابھی تک خام ھے ساقی

  7. #7
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    12,232
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: "ون اردو تحریری مقابلہ سالگرہ سپیشل "

    لو جی سب سے پہلے میری تحریر

  8. #8
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    12,232
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: "ون اردو تحریری مقابلہ سالگرہ سپیشل "

    السلام علیکم

    جی جی یہ میں ہی ہوں اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ رفعت اور لکھاری ،تو یہ تو جی بس ایویں ہی خیال آیا کہ لکھاری نہٰیں تو کیا اہل دل تو ہوں نا اور جب دل ہے تو جذبات بھی ہیں ون اردو کے لیے،تو سوچا کیوں نہ پہلے ٹرائی میں ہی کروں ،،ہاں جی تو اب میری کہانی میری ہی زبانی سنیں اور سر دھنیں،
    پہلے تو یہ بتا دوں کہ میں ون اردو جوائن کرنے کی ڈیٹ بھول چکی تھی وہ میں اپنی پروفائل میں جا کر دیکھ کے آئی ہوں ،4 جنوری 2008 جی ہاں یہ ہی وہ یادگار دن تھا جب میں اس خوبصورت لوگوں کی سر زمین پر اس کی خوبصورتی میں اضافہ فرمانے آگئی،ہوا کچھ یوں کہ یہاں اکیلے رہتے رہتے جب بچے اسکول چلے جاتے تھے تو پیچھے میں اور میری تنہائی ہی رہ جاتے تھے پاکستان سے جو ناولز کا زخیرہ لائی تھی وہ بھی ختم ہو چکا تھا ،دو دو تین تین بار پڑھنے کے بعد اب تو یہ حال ہو چکا تھا کہ اگر میرا امتحان لیا جاتا تو سو میں سے دو سو نمبر آتے۔اور ان کو چھوڑنے کا بھی دل نہیں کرتا تھا کہ تنہائی کے ساتھی تھے،پھر ایک دن ایک دوست آئی اور میرے سر سے ان تمام ناولز کا بوجھ اتار کر لے گئی ،اللہ بھلا کرے اس کا۔۔

    تو جناب اب اس کے بعد میں نے کمپیوٹر آن کیا اور گوگل پر اردو ناولز لکھا ۔اور اسی مین مجھے ڈھیر ساری سائٹس نظر آگئیں سب کو باری باری چیک کیا لیکن جب سب نے ہی رجسٹریشن کرنے پر اکسایا تو غصہ آیا ۔پھر سوچا کہ( چل بندیا کر ہی لے)تو پھر تو میں نے تقریبا دس بارہ سائٹس پر اکاؤنٹ بنا ڈالا ۔یہاں بھی آئی چکر لگایا ایک دو بار اور پھر مجھے میسج آیا کہ بھئی تانک جھانک کر رہی ہو تو کوئی ریسپانس بھی دو ورنہ چھٹی کرو،اچھا مزے کی بات مجھے یہ نہیں پتا تھا تب کہ یہ میسج سب کو ہی جاتا ہے میں تو پریشان ہو گئی کہ ان کو کیسے پتا چلا کہ مٰیں یہاں آتی ہوں ،(اس بات پر ہنسنے کی غلطی مت کیجئیے گا،یہ میری بےوقوفی نہیں سادگی تھی جی)پھر میں نے ڈرتے ڈرتے پہلی پوسٹ کی شاید شامی بھائی کے ٹاپک میں کی تھی جاسوسی ناولز کی ریکویسٹ کے لیے۔۔
    پھر سوچا باقی فورم بھی دیکھوں۔بس پھر گھومتے گھومتے جانے کس کس سے دوستی ہوئی اور پھر ناولز توپیچھے ہی رہ گئے اور میں ایسی باتونی ہو گئی کہ اللہ کی پناہ
    اور اب تو یہ حال ہے کہ ایک دن نہ آؤں تو سارا دن ون اردو کو یاد کرنے میں ہی گزر جاتا ہے جیسے مجنوں بےچارا لیلی لیلی کرتا پھرتا تھا مجھے بھی یہی ہوتا ہے کہ ذرا سا ٹائم ملے تو میں جھاتی مار لوں۔
    اب تو میرے (انہوں )بھی بہت تنگ ہیں مجھے طعنے بھی ملتے ہیں ون اردو کے پیچھے۔کہ تمہیں تو ذرا سا ٹائم ملتا ہے فٹ سے ادھر جا بیٹھتی ہو۔بس کرو انگلیاں گھس جائیں گی۔۔اور زبردست قسم کی تنبیہ کہ دن میں صرف دو گھنٹے بیٹا کرو پی سی پر ،،اور میں یہ سب سنتی ہوں اپنے دونوں کانوں کا استعمال کرتے ہوئے بہت فرمانبردار بچیوں کی طرح،۔اور تو اور اب تو پاکستان مٰیں بھی بتا دیا کہ میں نیٹ پر (پنگے)لیتی رہتی ہوں ،لیکن جو بھی ہے مجھے ون اردو سے کوئی الگ نہیں کر سکتا میرے جیتے جی۔۔سرور کے سوا۔۔ یہ ڈائیلاگ کیسا لگا ضرور بتائیے گا،،

    اب کچھ سیریس باتیں رونے کے لیے تیار ہو جائیں
    اب میں کچھ ذاتی فیلنگز شئیر کرنے لگی ہوں اگر کسی نے مذاق اڑایا نا تو مجھ سے برا کوئی نہیں ،
    میرے بارے میں یہ مشہور تھا کہ یہ مغرور ہے کسی سے بات نہیں کرتی،دوست نہیں بناتی،لیکن مجھے زیادہ دوست بنانا اچھا نہیں لگتا تھا،کہ جس سے ایک دفعہ دوستی کر لوں تو نبھاتی ہوں اور اگر کچھ غلط ہو جائے تو افسوس رہتا ہے،اس لیے اس کام سے دوری ہی اچھی۔لیکن جب یہاں آئی تو سچ میں نہیں پتا تھا کہ اتنے اچھے لوگ مل جائیں گے،مجھے یاد ہے مجھے ایک بار بہت پریشانی تھی یہاں دعا کے لیے کہا مجھے اتنے سارے لوگوں کے پی ایم آئے اور سب نے اتنا اپنا پن دکھایا کہ میں آج بھی نہیں بھولی ہوں۔ایک کا تو نام بھی لوں گی ھما نے جس پیار سے بات کی مجھے یقین ہو گیا کہ دنیا میں ابھی بھی اچھے لوگ ہیں۔
    اور میں نے یہاں ایک اور چیز بہت زیادہ محسوس کی کہ جب آج کل سگے رشتوں میں احترام ختم ہو رہا ہے ایک دوسرے کا یہاں سب ایک دوسرے کا بہت احترام کرتے ہیں عزت سے بات کرتے ہیں اور ایک دوسرے پر سب کا مان مجھے بہت اچھا لگتا ہے،میں نے اور بھی بہت سی جگہ دیکھی ہیں لیکن وہاں ایسی عزت اور احترام نہیں دیکھا کسی کا کسی کے لیے ،،،(میں کسی کی برائی نہٰں کر رہی اور یہاں مجھے اپنے جذبات بتانے ہیں تو مجھے اجازت ہے کچھ بی کہنے کی )
    مجھے یہاں شہزاد بھائی کی اردو کے لیے خدمات کی تعریف بھی تو کرنی ہے،،میں نے ان جیسا سمجھدار اور اتنا منظم انسان شاید کوئی اور نہیں دیکھا جو اتنی بڑی کمیونٹی کو ایک ساتھ لے کر چلتے ہیں ،اور مزے کی بات کسی کو ناراض بھی نہیں کرتے ،شہزاد بھائی Hat's Off to You!
    اور ہاں یہاں سے جو سیکھا وہ تو بتایا نہیں ،ہمممم یاہں سے سب سے پہلے تو میں نے بات کرنا سیکھا،اعتماد کے ساتھ،مجھے پتا چلا کہ میرے پاس کافی کچھ ہے جو شاید میں ڈسکس نہین کر پاتی تھی اب میں بہت اچھے سے اپنی بات سمجھا سکتی ہوں۔اور مٰں جو یہاں اسلامی سیکشن میں یا کہیں اور بھی لکھتی ہوں تو یہ کئی مراحل سے گزر کر آتا ہے،پہلے تو میں پڑھتی ہوں پھر سوچتی ہوں ،مواد اکٹھا کرتی ہوں پاکستان فون کرتی ہوں اپنے تایا جان کو ان کے ساتھ گھنٹا دو گھنٹے بحث کرتی ہوں اور تب کہیں جا کر یہاں پوسٹ کرتی ہوں ،ان کے ساتھ میری علمی بحث ہوتی رہتی ہے،جو کہ سعودیہ آنے کے بعد کم ہو گئی تھی لیکن ون اردو نے پھر سے شروع کرا دی اور اس کے لیے میں بہت خوش ہوں ،
    تو اب میں اپنی بات سمیٹتی ہوں کہ اب بوریت ہونا شروع ہو گئی نا آپ سب کو۔لیکن ایسے کیسے جانے دوںگی اپنی بات پوری کیے بنا ڈیڑھ سال ہو گیا مون کی پوسٹ پڑھتے ہوئے ایسے نہٰں چھوڑوں گی
    اب مٰں کچھ لوگوں کو نام لے کر تعریف کروں گی،جن جن کا یاد آیا۔
    ھما جو کہ بہت سویٹ ہے ،
    مون،خلوص ،سمارا۔،عمران بھائی،یاز بھائی ،فراز بھائی ،شہزاد بھائی (آف کورس)امان بھائی ان سب سے کبھی براہ راست زیادہ بات نہٰیں ہوئی میری لیکن میں ان سب سے بہت متاثر ہوں ،اور ان کی بات جہاں بھی ہو غور سے پڑھتی ہوں اور سب سے ہی کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملا ہے
    ویسے تو ڈھیر سارے دوست ہیں یہاں لیکن ابھی نئے دوست بھی ملے کچھ جو اب میرے بہت قریب ہیں لبنی،۔ساحرہ،نوما،دانیہ،پر ٹ۔ثمرین ،امید۔وش،ساحر،ام نور ،تائی بھائی ،حرف دعا،فرخ بھائی ،جن کا نام رہ گیا ہے ناراض مت ہوں،میرے لیے ٓپ سب اہمیت رکھتے ہین ،ہاں یاد آیا حوریہ ،مینا آپ دونوں بھی بہت اچھی ہو،
    اور منہا،مونا اور مون ان کی شاعری اور اور ا کی باتیں بھی بہت اچھی لگتی ہیں
    شایدآ ٓپ سوچیں کہ یہ تو پاگل ہی ہو گئی ہے تو ہاں جی میں واقعی بہت جذباتی قسم کی ہوں اور میں چاہتی ہوں کہ جس کے لیے میرے دل میں جذبات ہیں اس تک پہنچ جائیں،اور یہ سب ون اردو کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ۔
    میری دعا ہے کہ ون اردو دن بدن ترقی کی منازل طے کرتا جائے ،اللہ تعالی شہزاد بھائی کو لمبی زندگی اور صحت دے کہ کہ وہ اردو زبان کی ترقی کے لیے کام کرتے رہیں ،آمین
    یہ شہزاد بھائی اور میرے سب دوستوں کے لیے
    تمنا کرتے ہو جن خوشیوں کی
    وہ خوشیاں تمہارے قدموں میں ہوں
    خدا تم کو وہ حقیقت میں دے
    جو سوچا تم نے سپنوں میں ہو

    اور یہ ون اردو کے لیے
    دُعا کی صورت میں اُس کی خاطر
    جو میرے ہونٹوں سے لفظ نکلے
    جو میری آنکھوں سے اشک نکلے
    اُنہی کے بدلے میں اے خدایا
    جب بھی اُسکا نصیب لکھنا
    عروج لکھنا کمال لکھنا
    کبھی نا حرفِ زوال لکھنا
    آمین

  9. #9
    Site Managers Rubab's Avatar

    Join Date
    Jun 2007
    Posts
    13,943
    Blog Entries
    6
    Mentioned
    24 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)

    Re: "ون اردو تحریری مقابلہ سالگرہ سپیشل "



    جو اللّٰہ کا حکم



  10. #10
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    25,159
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: "ون اردو تحریری مقابلہ سالگرہ سپیشل "

    ارے واہ رفعت
    تم نے تو کمال لکھا ھے۔ جیسے تم ان سب دوستوں سے پیار کرتی ھو ویسے ھی وہ سب بھی تمہیں اتنا ھی چاھتے ھیں۔
    "There is no market for emotions.
    So,
    Never advertise feelings,
    Just display attitude"

  11. #11
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    10,234
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: "ون اردو تحریری مقابلہ سالگرہ سپیشل "

    شاندار بہت ہی پیاری تحریر ہے
    بہتتتتتتتتت اچھا لکھا رفعت اور پڑھنے میں بہت مزا آیا اس لئے کہ دل سے لکھا ہے اور

    ہمارے دل میں بھی تمہارا وہی مقام ہے جو تمہارے دل میں ہے

  12. #12
    Senior Member

    Join Date
    Nov 2007
    Posts
    2,292
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: "ون اردو تحریری مقابلہ سالگرہ سپیشل "

    ویل ڈن رفعت
    بہت اچھا لکھا ہے ۔۔۔
    Love is like heaven but can hurt like hell"


  13. #13
    Section Managers

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    24,453
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: "ون اردو تحریری مقابلہ سالگرہ سپیشل "

    گڈ جاب۔۔۔بہت اچھا لکھا ہے رفعت۔

  14. #14
    Senior Member

    Join Date
    Oct 2007
    Posts
    1,771
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: "ون اردو تحریری مقابلہ سالگرہ سپیشل "

    رفعت بہن ۔ بہت اچھا لکھا ہے ، اتنی پیاری اور جذباتی تحریر ۔ ۔ ۔ جو بات دل سے نکلتی ہے ، اثر تو ضرور رکھتی ہے نا ۔

    اور اگر آپکے انہوں نے پڑھ لیا نا ، تو بس ون اردو سے آپکی پکی چھٹی کروادینگے یا پی سی ہی اٹھا کر پھینک دینگے باہر ۔ ۔ ۔ لیکن خیر فکر مت کرو ، میں ون اردو کے عوام کے ساتھ ادھر بھی دھرنا دینے آجاونگا۔
    ;d

  15. #15
    Section Managers

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    19,779
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: "ون اردو تحریری مقابلہ سالگرہ سپیشل "

    Rafat Appi superb bohat hii aacha likha app na main tu yeh sub sochti hi rahii magar itna monazim andaz main likh nahi paii magar appki khani parh kar laga k aray yeh tu meriii hi kahanii ha
    hehehehhh
    thanks to share ur story appi


Page 1 of 16 12311 ... LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •