یہ واقعہ ہماری امی جان کیساتھ پیش آیا تھا وہ بتاتی ھیں کہ کچن کے دروازے پر جب وہ واپسی کے لئے مڑی تو دیکھا اک آدمی کھڑا ہے انتہائی سرخ و سفید چھوٹی چھوٹی سفید داڑھی تھی بالکل عام انسانوں کی طرح صورت و شکل تھی، امی جان بتاتی ہیں کہ وہ بالکل دروازے کے وسط میں کھڑا تھا چھوٹا سا کچن تھا قریبا'' تین چار فٹ کا فاصلہ رہا ہوگا پھر دیکھتے ہی دیکھتے اس آدمی کی گردن لمبی ہونی شروع ہوگی حاتکہ اسکا سر کچن کے چھت تک جا پہنچا امی جان بتاتی ہے اس منظر نے اسکو اتنا خوفزدہ کردیا تھا کہ وہ منہ سے کوئی آواز تک نہ نکال سکی تھی بس آنکھیں بند کرلی تھی دوبارہ آنکھیں کھولی تو کچھ بھی نہیں تھا یہ سب کچھ سکینڈز میں ہی ہوا تھا۔۔ وہ خوف سے لرزتی کانپتی کمرے میں آئی اور والد صاحب کو بتایا سارا گھر چھان مارا گیا اس وقت ہم بھائی بہت چھوٹے تھیں۔۔ ویسے یہ بات تقریبا'' ناممکنات میں سے تھا کہ کوئی شخص بھاگ کر باہر چلا گیا ہوگا کچن اور کمرے کے درمیان صرف لاونج ہی تھا اور باہر جانے کا اک ہی دروازہ تھا اور وہ دروازہ بھی بدستور لاک ہی تھا۔۔۔۔۔
Bookmarks