Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  3
Page 1 of 5 123 ... LastLast
Results 1 to 15 of 71

Thread: ھمارے ماھرین کی فہرست

  1. #1
    Administrators

    Join Date
    Oct 2006
    Posts
    15,175
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    ھمارے ماھرین کی فہرست

    ھمارے ماھرین کی فہرست :
    یہ مختلف شعبوں میں ماھر افراد کی فہرست ھے۔ ی الحال مندرجہ ذیل افراد ماہر ہیں۔ اگر آپ بھی کسی شعبے میں مہارت رکھتے ھیں تو یہاں تحریر فرمائیے تاکہ ضرورتمند افراد آپ سے سوال کر سکیں۔


    کسر ِ نفسی اچھی چیز ھے لیکن یہاں ھم دوسروں کی مدد کرنا چاھتے ھیں!۔


    میرے خیال سے بہت سے افراد ماھر ھونے کے باوجود خود بخود اپنا نام یہاں تحریر نہیں کریں گے ۔ اس لیے ان کے نام کا میں آغاز کر رھا ھوں۔~ اگر آپ کو بھی کسی ماھر کا نام پتہ ھو تو تحریر فرمادیں۔


    شہزاد قیس :
    میں کمپیوٹر، ویب ڈیزائننگ ، ون اردو ،مینیجمنٹ ، مارکیٹنگ ، اردو ادب اور فارسی دانی میں یہاں موجود اکثر (سب نہیں) افراد کی نسبت ماہر ہوں۔ چنانچہ آپ ان شعبوں میں مجھ سے مشورہ طلب کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ ون اردو سے متعلقہ کام جلد کروانے کے لیے بھی پے آرڈربھیج سکتے ہیں۔



    سخنور :
    مجھے فرخ کہتے ھیں اور میں اردو ادب ، شعروشاعری کے شعبے میں آپ کی خدمت کے لیے تیار ھوں۔


    حرف ِ دُعا :
    میں فی الحال گرافیک ڈیزائننگ میں آپ کی مدد کر سکتی ھوں۔


    دلپسند :
    آپ کا پسندیدہ بھائی دلپسند سیال ۔ میں دیگر بہت سے کاموں کے ساتھ ساتھ الیکٹریکل سے متعلقہ سوالوں کا جواب دینے کے لیے تیار ھوں


    فرھاد :
    ویسے تو میری کئی مہارتیں ھیں لیکن آپ اسٹاک ایکسچینج سے متعلق معلومات کے لیے مجھ سے رابطہ کر سکتے ھیں۔


    فیصل مرزا :
    میں کامرس ، ایم سی ایس ای اور ڈیٹابیس پروگرامنگ میں آپ کی مدد کر سکتا ھوں۔ کیسا ھے فیصل بھائی ؟۔

    صبا :
    فی الحال ناولز سیکشن سے متعلقہ کسی بھی کام یا انفارمیشن کے لیے میں آپ کی مدد کر سکتی ھوں۔

    دیگر ماھرین سے بھی گزارش ھے کہ اپنا خاص شعبہ یہاں تحریر فرمائیں۔
    Thanks.

  2. #2
    Senior Member

    Join Date
    Oct 2007
    Posts
    278
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ھمارے ماھرین کی فہرست

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،

    میں میڈیکل ڈاکٹر ہوں اور میرا شعبہ امراض دل ہے۔ اس شعبے سے متعلق سوالات، لیب ٹیسٹ، ای سی جی سے متعلق جو بھی سوالات یا معلومات ہوں ان میں میں آپکی مدد کر سکوں گی انشاٴاللہ تعالیٰ۔

    اسکے علاوہ باقی امراض کی معلومات بھی بتا سکوں گی سوائے جلدی امراض کے۔
    [SIGPIC][/SIGPIC]

  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    12,833
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ھمارے ماھرین کی فہرست

    السلام علیکم،


    میری یہ خدمات ہیں
    پراگرامنگ،
    پراگرامنگ تجزیہ،
    کمپیوٹر ٹربل شوٹنگ
    کمپیوٹر سافٹ وئر سے متعلق معلومات
    حساب
    طبیعات
    گیمنگ
    کیرئیر گائڈنس
    ہائیرایجوکیشن سے متعلق مشورے معلومات طریقہ کار وغیرہ۔
    دبئی سے متعلق کچھ باتوں میں بھی مدد کرسکتا ہوں ۔
    8)

    سید فراز محمود
    Ph.D, MS, MBBS, FRCS,
    FCPS, MBA, MSc. Chem.,
    MSPD, FDDI, TCP, HDMI

    ڈگری ڈگری ہوتا ہے ،اصلی ہو یا جعلی

    زنبیل


    http://s.faraz.mahmood.googlepages.com/website-2-24.pnghttp://www.linkedin.com/img/webpromo/btn_in_20x15.gif http://s.faraz.mahmood.googlepages.com/blog-24.png

    ┐─────────┌

    └─────────┘

  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2008
    Posts
    9,698
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ھمارے ماھرین کی فہرست

    السلام علیکم
    مجھے تاج الدین کہا جاتا ھے۔
    یوں تو زندگی کے ہر شعبے میں عبور حاصل کرنے کی امنگ ھے لیکن چلنا عمر اور وقت کے ساتھ پڑتا ھے۔
    میں ہوں تو الیکٹرانک اینڈ کمپیوٹر انجینیرنگ کا طالب علم لیکن علم میرے پاس اس مضمون کے علاوہ بھی بہت ھے ماشاللہ۔
    آپ مجھ سے صحت کے بارے میں پوچھ سکتے ہیں۔
    گرافیک ڈیزائننگ کے بارے میں پوچھ سکتے ہیں۔
    بجلی بچانے کے طریقے پوچھ سکتے ہیں۔
    کھریلو استعمال کی الیٹرانکس کی چیزیں جیسے استری، مائیکرو ویو، واشنگ مشین، ٹی وی، ٹارچ، ہیٹر الغرض ہر وہ چیز جس میں کم از کم چپ سرکٹ یا اوپریشنل ایمپلیفائر موجود ہو اس کی ہر خرابی کا ممکن حل بتا سکتا ھوں ویسے ایک حل پوچھنے پر فیوز شدہ بلب کا فیوز ٹھیک کرنے کا طریقہ فری بتاؤں گا۔
    اس کے علاوہ میں لائن مین کا کام بھی کر سکتا ھوں اگر آپ کے علاقے کا لائن مین کسی وجہ سے مصروف ھو تو میری خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
    کنسلٹنسی کا کام بھی میں بخوبی انجام دے سکتا ھوں اگر کسی خدا کے معصوم بندے نے ولایت آکر تعلیم حاصل کرنی ھو تو خدارا پہلے مجھ سے ضرور مشورہ کرے۔
    کمپیوٹر کے حوالے سے میری معلومات بہت ناقص ہیں اپنی ڈگری کے حساب سے کمپیوٹر پر ابھی تک صرف محسوص سافٹ ویئرز پر سرکٹ ڈیزائن کرنا ہی جانتا ھوں۔
    پھر بھی گھریلو پی سی کے میں چھوٹے موٹے نخرے ٹھیک کر سکتا ھوں۔
    کھانا پکانے میں اپنی مثال آپ ہوں الحمد اللہ اپریل دوہزار آٹھ کے بعد تقریبا” ہر پاکستانی کھانے کی ریسیپی سیکھ چکا ھوں بہنیں معلومات حاصل کر سکتی ہیں۔
    اور ہاں جاتے جاتے آپ مجھ سے برطانیہ کے امیگریشن رولز بھی پوچھ سکتے ہیں بغیر کسی فیس کے کیونکہ یہ ورلڈ اب پاکستانیوں کا ھے۔۔۔ (انشاللہ)


  5. #5
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    2,559
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ھمارے ماھرین کی فہرست

    بسم الله الرحمن الرحيم والصلاة والسلام على خير المرسلين وعلى آله وصحبه الأطهار ومن تبعهم بإحسان إلى يوم الدين أما بعد

    السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

    میرا نام محمد قدر علی ھے اور مٰیں کاروبار(20 سال) سے تعلق رکھتا ھوں۔۔
    ذیادہ تجربہ مجھے عمارتی معدات،صنعتی معدات اور اوزار(ٹولز) میں ھے۔۔
    ٹولز کے اندر میں ڈریلنک، کٹنک،ویلڈنک،ھنڈ ٹولز اور دیگر بہت سارے۔۔۔
    آپکا یہ بھائی کچھ کام آسکے تو خدمت کے لئے پیش پیش ھے
    بس دعائوں میں یاد رکھیں
    جزاک اللہ

  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    215
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ھمارے ماھرین کی فہرست

    میرا تعلق کراچی سے ہے
    سونے کا کاروبار ہے
    کراچی یا سونے کے زیورات کے بارے کوئی معلومات درکار ہو تو حاضر ہوں

  7. #7
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    Re: ھمارے ماھرین کی فہرست

    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    السلام علیکم
    میں ہوں احسن یاز، جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ یاز نام نہیں نک ہے جی۔
    ویسے تو میں ایک الیکٹریکل انجینئر ہوں؛ ظاہر ہے دو الیکٹریکل انجینئر تو نہیں ہو سکتا

    لیکن آپ اس کے علاوہ مجھ سے

    پاکسان کی سیاحت اور ٹریکنگ، ٹریولنگ
    ون اردو ،
    اسکیننگ،
    مینیجمنٹ،
    کیریئر پلاننگ اینڈ کونسلنگ،
    اردو ادب، اردو زبان
    گاڑیوں کی خرید و فروخت اور ریپیئر
    سراغ رسانی،
    نفسیاتی مسائل کے حل،
    جیسے شعبوں سے متعلق سوال کر سکتے ھیں۔

    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  8. #8
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: ھمارے ماھرین کی فہرست


    مجھے عمران کہتے ہیں۔۔
    کیوں کہتے ہیں۔۔۔وہ اس لئے کہ جب سے ہوش سنبھالا اسی نام سے پکارا گیا۔

    میری فیلڈ انڈسٹرئیل واٹر ٹریٹمنٹ ہے۔۔۔
    نہیں سمجھے نا۔۔۔۔کوئی بات نہیں ہولے ہولے سمجھ جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اور جب پوچھیں گے تو پھر تو لازمآ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



    شعر و ادب سے جنون کی حد تک دلچسپی کی وجہ سے آپ متعلقہ شعبے میں بھی مجھے زحمت دے سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن آپ کا پوچھنا میرے لئے باعث رحمت ہوگا۔۔۔۔زحمت نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔


    ہرفن مولا تو میں ہوں نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔اس لئے اور کیا خدمت کروں آپ کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    میرا خیال ہے کافی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور پھر جس کا کام اسی کو ساجھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اس لئے بھی مزید کسی فیلڈ میں ماہر ہونے کا دعوٰی نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ~

    خوش رہیئے ہمیشہ

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  9. #9
    Senior Member

    Join Date
    Oct 2007
    Posts
    1,771
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ھمارے ماھرین کی فہرست

    السلام علیکم۔ جزاک اللہ ، بہت ہی اچھی تھریڈ شروع کی ہے

    نام : تائی یانگ (نِک)۔
    پیشہ: تجارت
    ملک: چاینہ

    تو دوستوں میں بہت عرصہ سے چاینہ میں ہوں ، اور جیساکہ سب کو پتہ ہے کہ دنیا کے تمام مارکیٹ پر چاینہ چھایا ہوا ہے اور تمام دنیا کے لوگ تجارت کی غرض سے چاینہ آرہے ہیں ، لہذا چاینہ کے تمام تجارتی اشیاء خصوصاً ٹکسٹایل ۔ کمبل اوردھاگے کے کاروبار کے متعلق اور چاینہ کے ویزہ ٹریولنگ اور ٹریڈینگ کے قوانین وغیرہ کیلیے اگر میں اپکی کچھ خدمت کر
    سکوں تو مجھے خوشی ہوگی۔
    سٹوڈنٹ کیلیے بھی کسی قسم کی بھی معلومات یا مدد کی ضرورت ہو ، تو کوشش کرسکتا ہوں۔

    شکریہ

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  10. #10
    Senior Member Ahmed Lone's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    سعودی عرب
    Posts
    10,597
    Blog Entries
    21
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ھمارے ماھرین کی فہرست

    اسلام و علیکم
    میرا نام محمد احمد ہے
    میں شارجہ میں مقیم ہوں
    کمپیوٹر شاپس ہیں
    اس لیے کوئی بھی نیا یا پرانا کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ لینے سے پہلے آپ مجھ سے مشورہ کر سکتے ہیں۔میں آپ کو اس کی تمام خوبیاں اور خامیاں بتا سکتا ہوں
    ان کی مارکیٹ قیمت بھی بتا سکتا ہوں
    اس کے علاوہ میں
    games
    خصوصا
    arcade games and console games hacking mods and emulation
    کے بارے میں آپکی مدد کر سکتا ہوں
    اب کوئی دعوی نہ کرنا عمر بھر
    اشک آنکھوں میں نہ بھرنا عمر بھر
    ہم تمہیں چاہتے ہیں، دیکھو پھر کبھی
    ہم سے تو تم نہ ہی کہنا عمر بھر۔ ۔ ۔

  11. #11
    Senior Member

    Join Date
    Nov 2008
    Posts
    6,678
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ھمارے ماھرین کی فہرست

    سب کو اسلام علیکم

    ویسے تو میں کمپیوٹر سائینس کا طالبعلم ہوں لیکن میڈیکل کے علاوہ جو کام بھی دیا جائے گا۔۔۔ مجھے اپنے اوپر اتنا بھروسہ ہے کہ میں وہ خوش اسلوبی سے کر سکتا ہوں
    بس جو کچھ کرنا ہو‘ اس کی آؤٹ لائن اور طریقہ بتا دیجئے گا۔۔۔
    میری خدمات حاضر ہیں


    http://forums.randi.org/images/smili...s/PAKISTAN.gif
    http://i33.tinypic.com/dmtdhx.jpg

    میری پہچان
    http://i43.tinypic.com/296omco.jpg
    قائد اعظم ﴿رحمتہ اللہ علیہ﴾ کا پاکستان
    کافر ہے تو تابع ہے تقدیرِ مسلماں
    مومن ہے تو وہ آپ ہے تقدیرِ الٰہی


  12. #12
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    5,200
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ھمارے ماھرین کی فہرست

    السلام علیکم۔۔
    میں ہوں سلمان۔۔۔ میرے چاہنے والے مجھکو سلّو بھی کہتے ہیں۔۔
    فیلڈ تو میری میکینکل انجنئرنگ اور آٹوکیڈ ہے لیکن ابھی میں خود طالب علم ہوں اس واسطے خود کو اس فیلڈ میں ماہر نہیں کہہ یا سمجھ سکتا۔۔۔۔۔
    ہاں،،،،،، میرے پاس زندگی کو اپنے پسندیدہ انداز اور سوفیصد کامیابی اور خُوبی کیساتھ گزارنے کے 1001 مفید مشورے ضرور ہیں۔۔

    زندگی کو محض گزارنا ہی کوئی کارنامہ نہیں ایسا تو جانور بھی کرلیتے ہیں کارنامہ یہ ہے کہ آپ زندگی کو اپنے پسندیدہ انداز میں اس کامیابی اورخُوبی کیساتھ گزاریں کہ رُخ ہستی کا جھومر بن جائیں اور آپکے بعد آنیوالے آپ کے نقوش پا سے نشان منزل پائیں۔۔

    اک فری مشورہ یا سمپل سب کے لئے۔۔۔۔
    اگر آپ کو مسّرت کی تلاش ہے تو وہ آپکو اس طرح ملے گی جس طرح ایک بڑھیا نے کافی جستجو کے بعد اپنی گمشدہ عینک تلاش کی تھی حالانکہ عینک اس نے لگا رکھی تھی۔۔۔

    میرے برادرز اینڈ سسٹرزسوچو،غور کرو اور بتاو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کیا ایسی بھی کوئی چیز تمہارے پاس ہے جسے دیتے ہوئے تمہارا ہاتھ رکتا ہے؟؟۔۔۔۔۔یاد رکھو۔۔۔ جوکچھ بھی تمہارے پاس ہے وہ سب کسی نہ کسی دن بخش دی جائے گی اس لئے ابھی بخشش کرو تاکہ بخشش کا موسم تمہارا ہو،نہ کہ تمہارے وارثوں کا۔۔میری کوئی فیس نہیں لیکن خالی پیٹ کوئی بھی عقل مند نہیں بن سکتا، آگے آپ خود سمجھدار ہو۔۔

    تو زندگی کو اپنے من پسند اندازاور سوفیصد کامیابی اور خوبی کیساتھ گزارنے کے لئے تشریف لائیں سلمان سلّو کے کلینک''زندگی کا سفر''میں اورحاصل کیجئے مفید مشوریں۔۔
    اوقات کار: 24،7
    پتہ:بلمقابل اردو سائبر لائبری نزد مشن 1001 فری ناولز،بورڈ ہمارے ماہرین ون اردو فورم۔
    All good things to those who wait.





  13. #13
    rfi
    Guest

    Re: ھمارے ماھرین کی فہرست

    Quote Originally Posted by ShahzadQais View Post
    یہ مفت والا سوال لگ رھا ھے جبکہ ھمارے ماھرین کی فیس 200 پوائنٹس ھے
    ہیں! یعنی کہ پورے 200 پوائنٹس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    میں ہوں فاروق ویسے تو ایم بی اے فنائس کیا ہے۔ مجھے ٹیلی کام سیکٹر (کیونکہ میں بی ٹی میں تھا) سے کافی دلچسپی ہے اور اس کے علاوہ دنیا کے ہر پھّڈے میں ٹانگ اڑا چکا ہوں۔تقریبا۔

    اس لئے آپ مفت مشورہ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔۔۔:

    خاص کر سائنس اور جنرل نالج میں کافی دلچسپی ہے۔

  14. #14
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Location
    Dubai, UAE
    Posts
    272
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ھمارے ماھرین کی فہرست

    ماشا الله اتنے ماہرین جمع کرلئے ہیں کہ میں اپنے بارے میں کیا کہوں
    خیر پھر بھی کچھہ بتادیتا ہوں

    نام تو آپ سب جانتے ہیں سید اظہر حسین ہے نک نیم کوئی نہیں ہے
    پیشے کے اعتبار سے صحافی ہوں اور 1993 ء سے اس دشت کی خاک چھان رہا ہوں

    میں اپنے آپ کو کسی شعبے میں ماہر تصور نہیں کرتا تاہم صحافی ہونے کے ناتے سب سے پالا پڑتا ہے اس لئے
    ہرشعبے کے بارے میں تھوڑا بہت جانتا ہوں
    صحافی کی حیثیت سے ہمارے قومی رہنماؤں کی کئی آف دی ریکارڈ باتوں اور مصروفیات سے بھی واقفیت رکھتا ہوں

    اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات کی وجہ سے چند سال بیرون ملک گذارنے کا بھی اتفاق ہوا اب کچھہ عرصے کے لئے پاکستان میں پوسٹنگ ہے
    پیشہ ورانہ مصروفیات سے ہٹ کر میری دلچسپی سیاحت میں ہے اور جب بھی موقع ملتا ہے اپنا یہ شوق پورا کرتا رہتا ہوں

    آخر میں اتنا کہوں گا کہ اردو فورم صرف اردو کے لئے جوائن کیا ہے کہ پوائنٹس اور فیس کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔ اپنے ہم وطنوں کے لئے میری خدمات بلا معاوضہ ہیں

  15. #15
    Section Managers

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    19,779
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ھمارے ماھرین کی فہرست

    نام: ریزنگ مون
    دنیا کے حوالے سے تھوڑی بہت نالج ہے جو لوگوں سے شیئر کرکے اچھا لگے گا
    اس کے علاوہ میں آپ کو بنیکنگ، اکاؤنٹینسی، Audit اور کنٹرولنگ آف کریڈٹ کے معاملات میں تھوڑی بہت مدد دے سکوں گی مفت مفت مفت

Page 1 of 5 123 ... LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •