Thanks Thanks:  7
Likes Likes:  10
Page 48 of 48 FirstFirst ... 38464748
Results 706 to 710 of 710

Thread: فاخرہ بتول ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ منتخب کلام

  1. #706
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    اب نہ شکوہ کرو ہوا سے جناب
    بُجھ گیا دیپ تو بلا سے جناب

    اُس گلی کا پتہ تمھیں کیسے؟
    تم تو لگتے ہو پارسا سے جناب

    ہاتھ ظالم کا اب رُکے بھی تو کیوں
    لوگ ڈرتے نہیں خُدا سے جناب

    کچھ تو اظہار بھی ضروری ہے
    کام چلتا نہیں انا سے جناب

    ہم بہت دیر تک نہیں سوئے
    آپ نے کہہ دیا ادا سے“جناب“

    پیار پلکوں میں چھُپ سکا ہے کبھی
    یہ زیادہ ہے انتہا سے جناب

    اُن سے ملنے کی بات اب نہ کرو
    درد بڑھتا ہے اب دوا سے جناب

    دفعتاً اجنبی ہوئے بھی تو کیوں؟
    وہ جو لگتے تھے آشنا سے جناب

    بات یہ آج کی نہیں ہے بتول
    یہ محبٌت تو ہے سدا سے جناب


    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  2. #707
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    (ہمارے معاشرے کا المیہ )

    ونی....!۔
    خالی دامن کو پھیلائے
    مانگ رہی ہے ماں اپنی بیٹی سے رو کے
    اِک چھوٹی سی یہ قربانی
    بھیک میں دے دے تُو اپنے پیارے بھائی کو
    جیون کی کچھ اور بہاریں
    اُس کی آنکھوں میں جلنے دے
    اور ستارے
    مان لے بیٹی!۔
    تجھ کو پنچاہت میں جا کر ہاں کہنی ہے
    باپ کی پگڑی کو گرنے سے آج بچا لے
    ورنہ گھر سے تین جنازے ساتھ اُٹھیں گے
    اپنی آنکھوں کے اب سارے خواب بجھا دے
    دل کے شہر کو آگ لگا دے





    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  3. #708
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    انکار بھی نہیں ہے تو اقرار بھی نہیں
    وہ شخص دل لگانے کو تیار بھی نہیں

    سوچا تو دور دور تلک فاصلہ ملا
    دیکھا تو صحن میں کوئی دیوار بھی نہیں

    دونوں جگہ پہ ایک ہی منظر ملا مجھے
    اِس پار دل نہیں تھا تو اُس پار بھی نہیں

    چلنا تھا دور تک ہمیں اک ساتھ ہاں مگر
    تم چاھتے نہیں ہو تو اصرار بھی نہیں

    جتنا لحاظ کرنا تھا ہم نے تو کر لیا
    وہ بے وفا نہیں ہے تو غمخوار بھی نہیں

    خوابوں کو جا کے بیچ دے،آنسو خرید لے
    اِتنا غیور آج کا فنکار بھی نہیں

    آسان بھی نہیں تھا اُسے بھولنا مگر
    سچ پوچھیے تو یہ کوئی دشوار بھی نہیں

    جتنا خلوص آپ نے ہمکو دیا حضور
    اتنا خلوص تو ہمیں درکار بھی نہیں

    کچھ دل کو یوں بھی بھاگیا دشتِ جنوں بتول
    اور کچھ بچھڑ کے ملنے کے آثار بھی نہیں


    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  4. #709
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    ھم نے کہا تھا دل کو سنبھالا بھی کیجئے
    یہ کب کہا تھا یوں ھمیں رُسوا بھی کیجئے؟

    دل میں اُتر گئے ھیں کہ دل سے اُتر گئے ؟
    فُرصت کبھی ملے تو یہ سوچا بھی کیجئے


    یہ کیا کہ ھر قدم پہ ھے رسوائیوں کا خوف
    جب عشق کر لیا ھے، گوارا بھی کیجئے

    ھم نے کہا تو تھا کہ بھُلانا نہیں کبھی
    دنیا یہ کہہ رہی ھے تو ایسا بھی کیجئے

    دل مانگنے کی شے نہیں، مانگا نہیں گیا
    وہ کہہ رہا تھا ھم سے، تقاضا بھی کیجئے

    دل کو کوئی چُرا کے کہیں لے گیا حضور
    سینے میں جھانک کر کبھی دیکھا بھی کیجئے

    مانا کہ آپ ھم سے نہیں بےخبر، مگر
    تکنے کے ساتھ ساتھ پُکارا بھی کیجئے

    ممکن ھے پوچھ لے کوئی اُلجھا ھوا سوال
    اِس آئینے کے سامنے ٹھہرا بھی کیجئے

    پل بھر کلی چٹک کے، مہکتی رہے بتول
    چنچل سی لٹ کو اِس طرح چھیڑا بھی کیجئے


    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  5. #710
    Senior Member Pardaisi's Avatar

    Join Date
    Sep 2007
    Posts
    60,404
    Blog Entries
    19
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    صلے کو چھوڑ دیں اپنے خدا پر
    وفا کو اپنی عادت کر کے دیکھیں

    (فاخرہ بتول)
    کوئی مجبوریاں نہیں ہوتیں
    لوگ یونہی وفا نہیں کرتے


Page 48 of 48 FirstFirst ... 38464748

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •