Thanks Thanks:  7
Likes Likes:  10
Page 3 of 48 FirstFirst 1234513 ... LastLast
Results 31 to 45 of 710

Thread: فاخرہ بتول ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ منتخب کلام

  1. #31
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: کچھ نظمیں، کچھ غزلیں۔۔۔۔۔فاخرہ بتول کی شاعری سے انتخاب

    جی امان بھائی۔۔۔
    کوشش کی ہے کہ ان کے دس گیارہ مجموعہ کلام سے چنیدہ چنیدہ نظمیں ،غزلیں آپ سب کی خدمت میں پیش کروں۔۔اور مزید شئیر کرتا رہوں گا

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  2. #32
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: کچھ نظمیں، کچھ غزلیں۔۔۔۔۔فاخرہ بتول کی شاعری سے انتخاب

    پوچھا ، بتاؤ زیست کا عنوان ہے کوئی؟
    اس نے بتایا، اب تو مری جان ہے کوئی


    پوچھا، بتاؤ آئینہ حیران کیوں ہوا؟
    اس نے بتایا، دل کا جو مہمان ہے کوئی


    میں نے کہا کہ قدر کرو تم کو دل دیا
    اس نے کہا کہ یہ بھلا احسان ہے کوئی


    پوچھا، کسی کے ہجر کی دولت ملی تمہیں
    بولا، کہ درد ِدل سے بھی انجان ہے کوئی


    پوچھا، پلک جھپکتے ہی منزل کہاں گئی
    اس نے کہا،اسی لئے حیران ہے کوئی


    میں نے جھٹک کے زلف سے چہرہ چھپالیا
    اس نے کہا کہ قتل کا سامان ہے کوئی

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  3. #33
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    لمحے روٹھ بھی جاتے ہیں


    "لمحے روٹھ بھی جاتے ہیں"

    بوجھل بوجھل،سندر سندر، گہری گہری آنکھوں میں
    رات کی چنچل سکھیوں میں
    اپنی ریشمی پلکوں سے
    کوئی خواب کبھی مت بننا
    سپنے ٹوٹ بھی جاتے ہیں



    جیوں ایک سفر ہے ایسا،جس کی منزل تنہائی ہے
    جو بھی آس لگائے اس سے،پگلا ہے سودائی ہے
    کسی کو بھی اپنا مت کہنا
    ساتھی چھوٹ بھی جاتے ہیں



    مٹھی میں جو لمحے ہیں
    سارے تتلیوں جیسے ہیں
    رنگوں کی صورت میں آخر ہاتھوں پر رہ جائیں گے
    جانے والے ہر اک پل کو پلکوں بیچ چھپالو تم
    ورنہ ایسا بھی ہوتا ہے


    لمحے روٹھ بھی جاتے ہیں

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  4. #34
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: کچھ نظمیں، کچھ غزلیں۔۔۔۔۔فاخرہ بتول کی شاعری سے انتخاب

    کس قدر بے شعور ہوتے ہیں
    وہ جو غرق ِ سرور ہوتے ہیں


    جن کی آنکھیں حیا سے عاری ہوں
    ان کے دل میں فتور ہوتے ہیں


    آگ جنگل کی چاہے بجھ جائے
    سہمے سہمے طیٌور ہوتے ہیں


    اس کی رحمت کی آس پر سرزد
    ہم سے لاکھوں قصور ہوتے ہیں


    کر کے آباد بستیاں اکثر
    لوگ اجڑے ضرور ہوتے ہیں

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  5. #35
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    جدائی خواب بنتی ہے

    "جدائی خواب بنتی ہے"

    وہ آئے گا، وہ آئے گا
    اسے آنے کی خواہش ہے
    مگر مجبوریوں کے جال میں کچھ یوں الجھ بیٹھا
    کہ واپس آ نہیں پایا


    یہ ممکن ہے وہ ہر پل یاد کرتا ہو
    مجھے خوابوں میں تکتا ہو
    مگر ملنے میں ہوں دشواریاں شاید


    بہت ممکن ہے اک دن ہر رکاوٹ توڑ کر آئے
    مجھے آکر وہ اپنائے، مری پلکوں میں چھپ جائے
    مرے دل پر لکھے ہر اک گلے کو اپنی چاہت سے مٹا ڈالے

    مجھے اپنا بنا ڈالے

    جدائی خواب بنتی ہے


    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  6. #36
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2009
    Posts
    1,413
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کچھ نظمیں، کچھ غزلیں۔۔۔۔۔فاخرہ بتول کی شاعری سے انتخاب

    Nice collecrion.....thanks

  7. #37
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    کہ بہرطور اسے یاد تو آنا ہوگا

    بھول جانے کا تو بس ایک بہانہ ہوگا
    کہ بہرطور اسے یاد تو آنا ہوگا


    کوئی موسم ہو ،مہکتا رہے شاداب رہے
    اپنی آنکھوں کو کنول ایسا بنانا ہوگا


    بند مٹھی سے جو اڑ جاتی ہے قسمت کی پری
    اس ہتھیلی میں کوئی چھید پرانا ہوگا


    آبلے پاؤں کے مہکیں تو مگر درد نہ دیں
    دشت میں ریت کے ذروں کو بتانا ہوگا


    زاویئے اس کی نگاہوں کے بڑے قاتل ہیں
    سامنے اس کے بہت سوچ کے جانا ہوگا


    گھاؤ کتنا بھی پرانا ہو، بہرحال اسے
    کچے موسم کی شرارت سے بچانا ہوگا


    ہاتھ لکھنے پہ مصر، خوف زمانے کا بتول
    پیڑ پر نام کوئی لکھ کے مٹانا ہوگا

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  8. #38
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    ادھورے پیار کو۔۔۔۔۔۔۔۔

    ادھورے پیار کو۔۔۔۔۔۔۔۔

    ادھورے خواب کے اندر
    کبھی پلکیں بچھانا مت
    ادھورے خواب آنکھوں کو بہت تکلیف دیتے ہیں


    ادھوری یاد کو دل کی زمیں میں تم نہیں بونا
    ادھوری یاد دھڑکن میں بہت چبھتی، سِسکتی ہے
    خلش بن کر کھٹکتی ہے
    لہو میں بجلیاں بن کر بھٹکتی ہے


    ادھورے پیار کو۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔
    لیکن چلو جانے دو اس کو تم
    محبت، پیار ، چاہت ، عشق ہوتے ہی ادھورے ہیں

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  9. #39
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: کچھ نظمیں، کچھ غزلیں۔۔۔۔۔فاخرہ بتول کی شاعری سے انتخاب

    دیالو

    وہ جاتے جاتے گلاب سارے ہی لے گیا تھا

    مگر وہ خاروں کے زرد تحفے

    ہمارے ہاتھوں میں دے گیا تھا

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  10. #40
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: کچھ نظمیں، کچھ غزلیں۔۔۔۔۔فاخرہ بتول کی شاعری سے انتخاب

    بچھڑ جانا ضروری ہے

    تمہیں مجبور ہوکر

    ہم نے آخر لکھ دیا جاناں!

    کہ ان حالات میں بہتر ہے ہم بھی مان ہی جایئں

    بچھڑ جانا ضروری ہے

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  11. #41
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    5,200
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کچھ نظمیں، کچھ غزلیں۔۔۔۔۔فاخرہ بتول کی شاعری سے انتخاب

    بہت شکریہ۔۔۔
    بہت عمدہ انتخاب ہے ایک سے بڑھ کر ایک عمدہ شاعری ہیں۔۔۔
    کیپ اٹ اپ۔۔۔
    All good things to those who wait.





  12. #42
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: کچھ نظمیں، کچھ غزلیں۔۔۔۔۔فاخرہ بتول کی شاعری سے انتخاب

    چار موسموں کا جھوٹ

    وہ کہتا تھا میں تم سے جھوٹ نہیں بولتا

    ہمارا ساتھ چار موسموں پر محیط تھا

    اور اس تمام عرصے میں وہ اس بات پر ڈٹٌا رہا

    کہ وہ سچ بولتا ہے

    لیکن اس تمام عرصے میں

    اس کی آنکھوں نے اس کے لہجے کا ساتھ کبھی نہیں دیا

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  13. #43
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    30,846
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ادھورے پیار کو۔۔۔۔۔۔۔۔

    Quote Originally Posted by imrannayyarkhan View Post
    ادھورے پیار کو۔۔۔۔۔۔۔۔


    ادھورے خواب کے اندر
    کبھی پلکیں بچھانا مت
    ادھورے خواب آنکھوں کو بہت تکلیف دیتے ہیں

    ادھوری یاد کو دل کی زمیں میں تم نہیں بونا
    ادھوری یاد دھڑکن میں بہت چبھتی، سِسکتی ہے
    خلش بن کر کھٹکتی ہے
    لہو میں بجلیاں بن کر بھٹکتی ہے

    ادھورے پیار کو۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔
    لیکن چلو جانے دو اس کو تم

    محبت، پیار ، چاہت ، عشق ہوتے ہی ادھورے ہیں

    بہت۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ خؤب
    ساری شاعری۔ ۔ ۔ ۔ ۔بھائی
    بہت۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ زبردست
    بہت ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔عمدہ
    بہت ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔خؤبصورت
    دریاؤں سے کچھ ربط ہوا اِتنا زیادہ
    پانی پہ لکھی لگتی ہے تقدیر ہماری
    اے وقت! اِسے اپنی کسی موج پہ لکھ لے
    مٹ جائے کہیں ہم سے نہ تحریر ہماری


  14. #44
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: کچھ نظمیں، کچھ غزلیں۔۔۔۔۔فاخرہ بتول کی شاعری سے انتخاب

    نام بے نام بھی ہو جاتے ہیں
    کام، ناکام بھی ہو جاتے ہیں


    اپنی آنکھوں کو بچائے رکھنا
    خواب الزام بھی ہو جاتے ہیں


    کچھ گلے ہوتے ہیں شب ڈھلنے پر
    کچھ سر شام بھی ہو جاتے ہیں


    کبھی آغاز قیامت کی طرح
    کبھی انجام بھی ہوجاتے ہیں


    خاص ہوتے ہیں یہ رشتے دل کے
    اور کبھی عام بھی ہوجاتے ہیں

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  15. #45
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: کچھ نظمیں، کچھ غزلیں۔۔۔۔۔فاخرہ بتول کی شاعری سے انتخاب

    چاند، گلاب اور میں

    جو کہتا تھا اکثر مجھ کو

    چاند، گلاب اور تیرا چہرا

    تینوں ایک سے لگتے ہیں


    شاید اس کو خوب خبر تھی

    چاند بنا ہے شب کا حصٌہ

    اور گلاب کے سر پر پت جھڑ

    مجھ کو درد ِ ہجر ملا ہے !

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

Page 3 of 48 FirstFirst 1234513 ... LastLast

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •