Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Results 1 to 3 of 3

Thread: ناول پوسٹ کرنے کے بارے میں مکمل معلومات

  1. #1
    Section Managers

    Join Date
    Sep 2007
    Posts
    10,798
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    ناول پوسٹ کرنے کے بارے میں مکمل معلومات

    السلام علیکم
    امید ہے آپ سب خیریت ے ہوں گے
    ناول کیسے پوسٹ کریں یہ وہ سوال ہے جو ہر نیا آنے والا ممبر کرتا ہے

    ناول پوسٹ کرنے کا طریقہ
    1- سب سے پہلے ناول سکین کر لیں یا ڈیجٹل کیمرا سے اس کی تصاویر لے لیں
    2۔ پھر ان امیجز کو واٹرمارک کرنے کے لیے یہ تھریڈ دیکھیے۔
    3
    - پھر ان کو کسی ایمج ہوسٹنگ سائٹ پر اپلوڈ کر دیں جیسے photobucket وغیرہ
    4- پھر ہر امیج کا لنک یہاں میسج میں پوسٹ کردیں

    فوٹوبکٹ کے ذریعے ناول پوسٹ کرنا

    1- سب سے پہلے فوٹوبکٹ پر اپنا اکاؤنٹ بنائیں
    2- پھر اس میں امیجز اپلوڈ کر دیں
    3- ہر امیج پوسٹ کرنے پر چار لنکس ملیں گے اس میں سے آخری والے کو کاپی کر کے یہاں میسج میں پوسٹ کر دیں
    پر اس بات کا خیال رکھنا کہ ایک بار ہہاں ون اردو پر امیج پوسٹ کر نے کے بعد اگر آپ نے اپنی photobucket album میں سے امیجز کو ڈلیٹ یا کہیں اور موو کیا تو وہ یہاں نظر نہیں آئیں گے کیونکہ اس سے اس کا لنک ڈسٹرب ہو جائے گا

    ناول پوسٹ کرنے کے بارے میں ہدایات

    1- کوئی بھی ناول پوسٹ کرنے سے پہلے "مکمل ناولز کی فہرست" میں دیکھ لیں کہ وہ ناول پہلے پوسٹ تو نہیں ہو چکا
    2- اس کے بعد پوسٹ کیے جانے والے ناول کا نام اس ٹاپک میں بتا دیں
    http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=7225
    3- ناول کا نام اردو میں لکھیں
    4- امیجز کے نام ایک ہی ترتیب سے رکھیں
    5- اور کوشش کریں کہ ناول کو جلد از جلد مکمل کر دیں اگر کسی مجبوری کے باعث ناول کو بیچ میں چھوڑنا پڑے تو ایک مسج کر کے ضرور بتاديں

    ناول کا نام اردو میں کیسے لکھیں
    اس کے لیے اگر آپ کے کمپیوٹر میں اردو انسٹال نہیں بھی ہے تو کوئی بات نہیں آپ ون اردو کا کی بورڈ استعمال کر سکتے ہیں
    ونڈو کے ٹاپ لیفٹ پر اردو کی بورڈ کا پین بنا ہوا ہے اسے کلک کر کریں تو کی بورڈ کھل جائے گا
    جو لفظ لکھنا ہو اسے ماؤس سے کلک کر دیں
    اور جو لفظ وہاں نظر نہیں آ رہے وہا shift پریس کرنے سے آئیں گے۔
    ادھر جو ٹائپ کرنا ہو کر کے اسے (ctrl + a) پھر (ctrl + c) کر کے ناول کے نام میں (ctrl + v) کر دیں

    اردو کیبورڈ کا لنک: http://www.urdukeyboard.com/

    نوٹ: (معذرت کے ساتھ) آئندہ جن ناولز کے نام اردو میں نہیں ہوں گے مں انہیں مکمل ناول میں موو نہیں کروں گی

    ناولز کی فائلز کا نام اور سائز

    اس سلسلے میں ٹیم بھائی نے بھی ہدایات دیں میں انہیں یہاں کوٹ کر رہی ہوں

    وَن اُردو کے سب سے مقبول ممبران خدائی خدمتگاران یعنی ناول اپ لوڈرز ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کی دو دن کی غیر حاضری کو بھی فورا محسوس کر لیا جاتا ہے اور بہت سارے افراد وَن اُردو کا وزٹ صرف ان کے ارسال کردہ ناولز کی وجہ سے ہی کرتے ہیں۔ میں فردا فردا ان سب محترم ممبران کا شکر گزار ہوں جو اپنے قیمتی وقت کو دوسروں کی بے لوث خدمت میں گزارتے ہیں۔

    ناولز سیکشن کا ٹرینڈ بتا رہا ہے کہ آئندہ اس سیکشن کو مزید بہتر بنایا جانا چاہیے چونکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سیکشن میں آ رہے ہیں۔ اس کام کے لیے ناول پڑھنے کے لیے ایک نئی انٹرفیس بنانی ھو گی اور ان کی امیج فائلوں کو ڈیٹا بیس سے نکالنا ہوگا تاکہ اسپیڈ بڑھائی جا سکے اور لوڈ کم ہونے کی وجہ سے ہمارا سرور مزید کئی ہزار افراد کا بوجھ برداشت کر سکے۔

    اس سارے کام میں بہت آسانی ھو گی اگر ناولز کی فائلوں کا نام کسی اسٹینڈرڈ کے مطابق اور یکساں ہوں۔ چنانچہ اگر آپ ناولز کی فائلوں کا نام اپ لوڈ کرنے سے پہلے اس ترتیب سے تبدیل کر دیں تو اس کام میں بہت آسانی رہے گی۔

    فائل کے نام میں صفحہ نمبر کے اعداد کو چار ڈیجٹس کی صورت میں لکھیں۔ مثلا
    1.jpg==>0001.Jpg
    20.jpg==>0020.jpg
    900.jpg==>0900.jpg
    1900.jpg==>1900.jpg

    ھر ناول کا ایک مخصوص سابقہ یا پریفکس رکھیں اور ہر نام میں اس کا استعمال کریں۔ جیسے اگر ناول خدا کی بستی ہے تو آپ
    KKB_0001.jpg
    KKB_0021.jpg
    KKB_0301.jpg
    KKB_0901.jpg
    استعمال کر سکتے ہیں۔
    یا پیرِ کامل ہے تو آپ اس کو
    Peer -e- Kamil by Umaira Ahmed==>PEKBUA
    PEKBUA_0001.jpg
    PEKBUA_0321.jpg
    PEKBUA_0501.jpg
    لکھ سکتے ہیں۔

    یہ کام کرنے سے اس ناول کو لاکھوں فائلوں کے ہجوم میں سے علیحدہ کرنا نہایت آسان ہو جائے گا اور اسی طرح ان کی پی ڈی ایف یا زپ فائلیں ریلیز کرنا بھی آسانی سے ممکن ھو جائے گا۔
    کچھ افراد پہلے سے ہی اسی طرح کی نیمنگ اسکیم استعمال کر رہے ہیں ان کا پیشگی شکریہ اور باقی افراد سے درخواست ہے کہ اس نیمنگ اسکیم پر عمل کریں تاکہ ان کی محنت سے زیادہ سے زیادہ افراد کو فائدہ پہنچ سکے۔

    فائلوں کے سائز سے متعلق گزارش ہے کہ ایک صفحے کا سائز آدھ میگا بائٹ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے ورنہ وہ اکثر قارئین کے لیے فائدہ مند نہیں رہتی۔ بہت اچھی کوالٹی میں دو سو کلو بائٹس کے اندر اندر صفحات اسکین شدہ موجود ہیں چنانچہ آدھا میگا بائٹ بھی بہت زیادہ ہے۔ اگر آپ کو فائل کا سائز کم کرنے میں کوئی دشواری پیش آ رہی ہے تو آپ دوسرے ممبران سے ہیلپ لے سکتے ہیں۔


    شکریہ

  2. #2
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    Re: ناول پوسٹ کرنے کے بارے میں مکمل معلمات

    بہت خوب صبا جی۔ آپ نے اچھے طریقے سے تقریبا'' تمام متعلقہ پہلوؤں کا احاطہ کیا ہے۔ کچھ باتیں سکین کردہ امیجز کا فائل سائز کم کرنے کے بارے میں کہنا چاہوں گا۔
    امیجز کا سائز کم کرنے کے کئی سوفٹ ویئرز ہیں۔ ایک تو آئی ٹی کے بورڈ میں موجود ہے "اپنی امیج کو کنورٹ کریں" کے نام سے اس میں ایک image resizer سوفٹ ویئر ہے چھوٹا سا۔ اس سے امیج کا سائز یعنی لمبائی، چوڑائی کم ہو جاتی ہے اور سائز بھی خود بخود کم ہو جاتا ہے۔ اس کو انسٹال کیا جائے تو سب امیجز کو سلیکٹ کر کے بس رائٹ کلک کرنے سے ہی سائز کم کرنے کی آپشن آ جاتی ہے۔
    اور اگر لمبائی چوڑائی کم کرنے کی بجائے صرف فائل سائز کم کرنا ہو تو ACDSee میں کنورٹ کر لیں۔ کوالٹی اتنی رکھیں کہ بآسانی پڑھا جا سکے صرف۔
    ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ سکیننگ کرتے وقت کلرڈ کی بجائے گرے سکیل میں کریں اور کم سے کم DPI پہ کریں جس میں پڑھا جاسکے بس۔
    ناول کی تصویر اور ایک قدرتی منظر کی تصویر میں فرق ہونا چاہئے کہ اس میں صرف الفاظ کو پڑھنا مقصود ہے۔
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Nov 2007
    Posts
    512
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ناول پوسٹ کرنے کے بارے میں مکمل معلمات

    upload karnay k liyaya one urdu sever kaisay use kiya jaye?

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •