بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اسلام عليكم
لفظی اور با محاورہ ترجمہ قرآن
حقیقی اور شعوری ایمان قرآن مجید کو سمجھ کر پڑھے بغیر ممکن نہیں۔
قرآن مجید کو ناظرہ پڑھنے کا ثواب اپنی جگہ لیکن یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ یہ کتاب انسانیت کی ہدایت کے لئے نازل ہوئی تھی صرف پڑھ کر ثواب لینے کے لئے نہیں۔
اللہ تعالی کا فرمان ہے۔
لَقَدْ أَنزَلْنَا إِلَيْكُمْ كِتَابًا فِيهِ ذِكْرُكُمْ ۖ أَفَلَا تَعْقِلُون
ترجمہ: البتہ بےشک ہم نے تمہاری طرف ایسی کتاب بھیجی ہے جس میں تمہارا ہی ذکر ہے کیا تم اتنا بھی نہیں سمجھتے۔
احترام کے نام پر ہم نے کو قرآن کو گھر کے سب سے اونچے مقام پر رکھ چھوڑا ہے۔
قرآن میں کیا ہے جب تک اس کا علم نہیں ہے سب مایا ہے۔
اس لئے ضروری ہے کہ قرآن مجید کو صحیح معانی میں سمجھا جائے اور اس کا مقصد ِنزول پورا کیا جائے۔
قیامت کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بارگاہ الٰہی میں امت کی شکایت کریں گے۔
وَقَالَ الرَّسُوْلُ يٰرَبِّ اِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوْا ھٰذَا الْقُرْاٰنَ مَہْجُوْرًا
ترجمہ: اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہیں گے کہ اے میرے پروردگار میری امّت نے اس قرآن کو بالکل نظر انداز کر رکھا تھا۔
آئیے ہم ان تمام باتوں سے دور رہنے کی کوشش کریں جو ہجران قرآن کا باعث ہیں۔
عربی زبان قرآن کی زبان ہونے کی وجہ سے مسلمان کے لئے اجنبی تو نہیں، تاہم ہمارے ناقص نظام تعلیم کی وجہ سے اسے وہ توجہ نہ مل سکی جس کی یہ حقدار تھی۔ عربی نہ جاننے والوں کے لئے اس کا سمجھنا دشوار ہے۔ لہذا ضرورت ہے کہ ہم آیات قرآنی کو بامعانی سمجھ کر اسے اس طرح پڑھیں جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔ معانی کی طرف توجہ مبذول ہوگی تو ہم اسے مزید دلچسپی سے پڑھیں گے۔ غور و فکر بڑھے گا اور ہم اس پر عمل کی طرف راغب ہوں گے۔
عربی نہ جاننے والوں کے لئے قرآن فہمی میں یہ ترجمہ بہت ہی مفید ثابت ہوگا۔ انشااللہ۔
اعوذ بِاللّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
یکم محرم الحرام 1440ھ
9/11/2018
11.31pm
Bookmarks