السلام علیکم
ون اردو فورم اور اس کے ممبران کا ساتھ پائے کئی سال ہو چکے ہیں۔ سب ایک دوسرے کے بارے میں کسی حد تک جاننے لگے ہیں۔ (جیسے عامر شہزاد بھائی ۔۔ عامر جہاں کو خود اس سے بھی زیادہ جانتے ہیں) کچھ ساتھی اندازے لگاتے ہیں۔ کچھ روبرو مل چکے ہیں ورنہ دوسروں کے بارے میں ایک خاص امیجن رکھتے ہیں۔ آئیے اس تھریڈ کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم ون اردو ممبران، ساتھیوں کے بارے میں اپنے خیالی امیجن کو واضح کریں کہ وہ دیکھنے میں کیسے ہو سکتے ہیں۔ اگر کسی کو برا لگے تو پیشگی معذرت۔ویسے لگنا تو نہیں چاہیے۔( اگرلگے تو یہاں ٹینٹ لگانے کی بجائے میسج باکس تک رسائی کرنے سےتحریر کا قابل اعتراض حصہ حذف ہو سکتا ہے)
عمران بھائی
واہ واہ ماشاءاللہ۔۔کیا نفیس شخصیت۔۔!
کافی عرصہ آئی این خان کی پہچان سے منظرعام پہ رہے۔ان کے بات کرنے دوسروں سے شائستگی سے پیش آنے اور ان کی نفاست و نزاکت سے میں بڑا متاثر ہوئی تھی۔ اور اس سے بھی بڑی سچی بات یہ ہے کہ آن لائن دنیا میں انھوں نے ون اردو فورم کی بہنوں کو بڑا مان اور بھروسہ دیا۔۔ باقی ممبران ٹیم بھائی سے بات کرتے ذرا گھبراتے، ہچکچاتے بلکہ کوشش کرتے کہ ایڈمن کی لال وردی سے واسطہ نہ ہی پڑے لیکن یہ فورا ان سے ہمکلام ہو جاتے۔بہنیں ٹیم بھائی سے متعلق اپنے کئی کام ان کے ذریعے نکلوا لیتیں ان کو شائد اس کا علم بھی نہ ہو گا(ہاہاہا) ثالث بن کردوسروں کے جھگڑے نپٹا لیتے ۔ ممبران کی ایک دوسرے کے خلاف شکائتیں بڑے تحمل سے سن کر ان کا ازالہ کرنے کی کوشش کرتے ۔۔ ان کے اندر مزاح کی حِس بھی ہے جو کبھی کبھی پھڑکتی ہے۔ میرے ڈائٹ پروگرام کے ایک تھریڈ میں انھوں نے مجھے خوب تنگ کیا تھا اور بعد میں اسی شستگی کے ساتھ انھوں نے معافی مانگ لی(سمائل) یہ علیحدہ بات ہے کہ میں نے اپنی ایک تحریر میں انھیں خوب ناپا۔ اس پر فیصل آباد کی دیا نے کمنٹ کیا تھا:یہ ہوئی نہ بات اینٹ کا جواب پتھر سے دیا۔۔: ہمارے لیے یہ ون اردو فورم کی خوشیوں کی چھوٹی چھوٹی پھلجڑیاں ہوا کرتی تھیں۔ اچھا کھانے پینے کے لیے فورم کے نمبر ون ممبر۔۔ بہنیں ان کے مزے مزے کے کھانے کے مینو سے بہت استفادہ حاصل کرتی تھیں۔مجھے ان کی اچار کھانے کی عادت نے بہت مزہ دیا تھا۔ ورنہ بھائی لوگ اچار کھا کر کہاں اعتراف کرتے ہیں۔۔ان کے پروفائل میں کسی کرکٹر یا فٹ بال پلیئر کی امیج لگی رہتی تھی جو انھوں نے سالوں تبدیل نہیں کی۔ مجھے ہاکی اور ٹیبل ٹینس کے علاوہ سپورٹس سے کوئی خاص شغف نہیں سو اپنی اس لاعلمی کی بدولت میں وہ تصویر انھی کی سمجھتی رہی۔۔تو اس تصویر کو دیکھ کر میرا پہلا امیجن یہ تھا کہ خوب گورے چٹے ہوں گے۔ درمیانہ قد ،اچھا کھانے پینے کے شوقین تو تھوڑے فربہ ہوں گے۔تھوڑے لمبے بال ۔۔۔ اور میرا ان کے بارے میں ایک خاص امیجن یہ بھی رہا کہ فیصل آباد سے ہیں تو لباس بھی عمدہ پہنتے ہوں گے۔ شائدفیصل آبادی سٹائل میں کلف لگا سفید شلوار قمیض، اور رنگِ محفل ہوں گے۔٭
نور العین ساحرہ
ون اردو فورم پہ پہلے ساحرہ کے نام سے تھی۔
تعریف کروں کیا اس کی جس نے تمھیں بنایا
یہ ون اردو فورم کی وہ شخصیت ہے جو سب پہ جادو ڈال سکتی ہے۔ اور یہی کام اس نے مجھ پہ کیا۔اپنے نام و پرسنیلٹی کا سحر سب پہ ڈالا۔یہ آل راؤنڈر بہن ہے۔رائٹر سوسائیٹی ہو یا لائبریری، کچن ہو یا شاعری ، اسلامی سیکشن ہو یا فلمی یہ ہر جگہ پائی جاتی اور وہ بھی اپنے بھر پور تجربے کے ساتھ۔اس لحاظ سے یہ مجھے بڑی تجربے والی خاتون لگتی تھی۔ لیکن فیس بک پر تحریری معرکوں کے بعد اس کی اوریجنل تصویر سامنے آئی تو دیکھا۔ کہ یہ تو وقت سے پہلے میچور ہو جانے والی خاتون نما لڑکی ہے۔اپنے بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی لیکن لاڈیاں کروانے اور بگڑنے کی بجائے اس نے خود کو ڈائجسٹ ہیروئن کی طرح خوبیوں کا منبع بنا لیا۔۔ کپڑوں کی ڈیزائننگ کرنی ہو یا کچن میں کھانے پکانے ہوں، گھر کی صفائیاں کرنی ہوں یا آفس میں فائلوں میں سر دینا ہو۔ یہ زندگی کے ہر شعبے میں پائی جاتی۔ ان کے افسانوں کی ہیروئن شائد کم گو ہو لیکن یہ خود ہرگز کم بولنے والی نہیں۔ صلح کرانے، رائے مشورہ دینے، اپنا تجربہ دوسروں تک پہنچانے میں بے مثال ۔۔میرا اس کے لیے ہمیشہ اولیّن پوزیشن ہولڈر کا امیج رہا ہے۔۔۔مجھے اس کی جو عادت بہت متاثر کن لگی۔ وہ اس کی نرم دلی اور ہمدردانہ رویہ ہے۔ دوسروں کے دکھ میں ایسے دکھی ہوتی ہے جیسے خود اس پہ بیتا ہو۔اس کا بس نہیں چلتا کہ کیسے دوسروں کا دکھ خود سمیٹ لے۔پچھلے سال جب میں نے فیس بک پہ جنید اختر کی ٹریجڈی کے بارے میں بتایا( اللہ جنید اختر بھائی کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔آمین) تو یہ تڑپ اٹھی تھی۔ کب، کیوں، کیسے۔۔؟ اس نے پوری آن لائن دنیا چھان ماری اور جیسے تیسے جنید اختر کے والد سے رابطہ کیااور باقی انفارمیشن اس نے ہمیں لا کر دی۔ ناحق بات اور حق تلفی برداشت نہیں کرتی۔اس کا اظہار برملا کرتی ہے۔چاہے وہ ون اردو فورم ہو یا فیس بک۔۔معاملے کو آر پار کرنے والی ہے۔! پھر چاہے کتنا نقصان ہو وہ گوارا کر لیتی ہے۔ایک خاص پہچان یہ رہی کہ ہمیشہ ٹیکسٹ پنک رنگ سے لکھتی تھی۔ اس لیے جب تک اسکی تصویر نہیں دیکھی تھی میں امیجن کرتی تھی کوئی خاتون جو گلابی لباس میں ملبوس، پنک لپ اسٹک اور شائد اسکے گھر کی دیواروں پہ بھی گلابی رنگ ۔۔ لیکن واقعی ماشاءاللہ اس کی شخصیت بہت مسحور کن ہے۔سیرت اور صورت میں یکتا ۔۔ فیس بک پہ ہمیں ایک دوسرے کی تھوڑی بہت خبر رہتی تھی۔بات بھی کر لیتے تھے لیکن آج کل یہ عدم دستیاب ہے۔ون اردو فورم پہ اس نے بڑے کھانے پکائے، مجھے اس کی یہ بات بڑی مزے کی لگی کہ خود تو اکثر ڈائٹ پہ رہتی تھی۔ سیب کھاتی تھی اور پانی پیتی تھی لیکن اچھے اچھے کھانے پکا کھلاکراپنے شوہر کو ضرور اس نےمزیدار پکوان کھلائے۔رائٹر سوسائیٹی میں اس نے بڑے افسانے لکھے، ہر ایونٹ میں آگے آگے رہنے والی نور العین ساحرہ کے لیے میری دعا ہے کہ وہ میری ناکردہ خطائیں معاف کرتے ہوئے دوبارہ ون اردو فورم پہ تشریف لے آئے تو میری خوشی کی انتہا نہ رہے۔٭
کوثر بیگ( تحریر پوسٹ نمبر 10 پر)
کاظمی جی(تحریرپوسٹ نمبر 19پر)
وقار عظیم( تحریر پوسٹ نمبر33 پر))
رافعہ خان( تحریر پوسٹ نمبر 61 پر))
یاز غل(تحریر پوسٹ نمبر 141 پر)
سحر آزاد( تحریرپوسٹ نمبر 229 پر)
جنید اختر( تحریر پوسٹ نمبر 236 پر)
عامر جہاں(تحریرپوسٹ نمبر 247 پر)
عامر شہزاد(تحریر پوسٹ نمبر 256 پر)
Bookmarks