Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 1 of 4 123 ... LastLast
Results 1 to 15 of 59

Thread: ککر کی بیلٹ کا مسئلہ

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    2,286
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    ککر کی بیلٹ کا مسئلہ

    السلام علیکم

    پچھلے دنوں ایک ای میل موصول ہوئی جس میں تھا کہ ایک بچی منرل واٹر کی بوٹل کی ڈسپوزبل بوتل میں پانی لیکر اسکول جاتی رہی اور چونکہ وہ بوتل صرف ایک بار کے استعمال کے قابل تھی تو اس میں سے جو کیمیکلز نکلے اس کی وجہ بچی کی موت کا موجب بنی ـ اس میں یہ بھی لکھا تھا کہ پلاسٹک کی بوتلوں کو چیک کرلیں کہ اس پر ٹرائ اینگل بنا ہوا ہے اور اس میں نمبر کیا لکھا ہوا ہے اگر 5 یا اس سے اوپر ہے تو دوبارہ استعمال کر سکتے ہیں اور 5 سے کم ہے تو بالکل بھی ری یوز نہ کریں ـ اب مسئلہ یہ ہے کہ میں نے ککر کی بیلٹ بھی چیک کی لیکن اس پر کوئی ٹرائی اینگل نظر نہ آیا اور 5 تو کیا کچھ بھی نہ لکھا ہوا تھا سوائے کمپنی کے نام کے تو اس کا مطلب ہے کہ اس میں سے بھی کیمیکلز نکلتے ہوں گے اور وہ پھر بھاپ کے ساتھ کھانے میں شامل ہو جاتے ہوں گے اس کا مطلب ہوا کہ ہم بھی زہر کھا رہے ہیں ـ کوئی پلیز اس مسئلے پر روشنی ڈالو ـ کچھ سمجھ نہیں آیا ـ آج کل بغیر پریشر ککر کے بہت کم ککنگ ہوتی ہے لیکن اگر یہ خطرناک ہے تو ہمیں لازم اسے ترک کر دینا چاہیے کیونکہ ککر کی بیلٹ بھی تو ربڑ کی ہوتی ہے ـ

  2. #2
    Section Managers

    Join Date
    Aug 2007
    Posts
    22,601
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ککر کی بیلٹ کا مسئلہ

    و علیکم السلام!
    بہت اچھی اور اہم بات بتائی۔منرل واٹر کی بوتل تو کبھی کبھار میں بھی استعمال کرتی ہوں۔لیکن پلاسٹک اور ربر میں تو فرق ہوتا ہے نا اور ککر کی بیلٹ ڈسپوزبل تو نہیں ہو سکتی کہ وہ تو ایک طویل استعمال کیلئے ہوتی ہے۔اس لیے میرے خیال میں اس بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔یعنی زہر نہیں کھایا،ہیں جی۔

  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    16,873
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ککر کی بیلٹ کا مسئلہ

    میں نے یہ بات ایک امیریکن ٹی وی شو
    THE DOCTORS
    میں سنا تھا اس میں بھی پلاسٹک کو بہت عرصے تک استعمال کرنے سے منع کیا گیا تھا اور انہی نمبروں کے بارے میں کہا گیا تھا
    یہاں بھی اسکولز میں بچوں کو اسکول میں دینے والے لنچ باکس کے بارے میں کہا گیا تھا کہ بچوں کو پلاسٹک کے لنچ باکس کے بجائے پیپر بیک یا سٹیل کے لنچ باکس دیئے جائیں کیونکہ کوئی بھی پلاسٹک کی چیز ہو یا کچھ بھی ان کا زیادہ ری یوز نہیں کرنا چاہیئے
    تو یہاں پر بچوں کو اسٹیل کے لنچ باکس دے دیئے میں نے واٹر باٹل تک ویسا جس کی اندرورنی لائینینگ اسٹیل کی ہو
    گھر میں بھی ہمیں چاہیئے کہ کوئی بھی چیز فریج میں پلاسٹک کے کٹینر میں رکھنے کے بجائے اسٹیل یا پورسیلین کے برتنوں میں رکھے جائیں
    اور کھانا پکانے کے چمچے لکڑی یا اسٹیل کا استعمال کریں
    اور کبھی بھی مائیکرو ویو میں کھانے کی چیزیں پلاسٹک کے برتنوں میں گرم نہ کریں ۔
    اور جہاں تک ہوسکے بچوں کے فیڈر کا دودھ دوبارہ گرم کرنا ہو تو اسی فیڈر میں ہی گرم نہ کریں نکال کر گرم کریں

  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2007
    Posts
    19,176
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ککر کی بیلٹ کا مسئلہ

    سب باتیں ایک طرف پہلے تو یہ بتائیں پریشر کُکر کے بغیر کھانا بنانا ممکن کیوں نہیں۔ میں تو صرف اور صرف کالے چنے بنانے کے لیے پریشر کُکر کو زحمت دیتی ہوں۔ اس کے علاوہ تو سبھی کُچھ عام ہنڈیا میں بن جاتا ہے۔
    http://i53.tinypic.com/sb4i7q.png

    ************************************************** ************

  5. #5
    Section Managers

    Join Date
    Aug 2007
    Posts
    22,601
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ککر کی بیلٹ کا مسئلہ

    مون بعض جگہوں پر گوشت جلدی نہیں گلتا۔پاکستان میں میں بھی ککر استعمال کرتی تھی مگر یہاں ضرورت ہی نہیں کہ ہر قسم کا گوشت بیس سے آدھے گھنٹے میں پک جاتا ہے عام ساس پین میں ہی۔

    خرد بھی سعودی عرب میں ہوتی ہے تو شاید وہاں مسئلہ ہو۔

  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2008
    Posts
    4,460
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ککر کی بیلٹ کا مسئلہ

    ہممم۔
    پریشر ککر مین نے تو کبھی استعمال نہیں کیا ڈر بھی لگتا ہے اور ضرورت بھی نہیں پڑی کبھی۔
    چنے وغیرہ تو میں ابال کر فریز کر دیتی ہوں،ضرورت پڑتی ہے پکانے کی یا چاٹ بنانے کی تو نکال کر استعمال کر لیتی ہوں۔
    رہی بات گوشت کی تو ہم لاتے ہیں لیمب کا یا شیپ کا۔یعنی دُنبہ یا بھیڑ۔یوں ہی گل جاتا ہے پریشر ککر کی ضرورت نہیں پڑتی۔۔
    سمپل۔

  7. #7
    Senior Member Ahmed Lone's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    سعودی عرب
    Posts
    10,584
    Blog Entries
    21
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ککر کی بیلٹ کا مسئلہ

    پریشر ککر میں استعمال ہونے والا ربڑ ہائی ٹمپریچر کے لیے ہی بنایا گیا ہوتا ہے
    اس کا کھانے پر کوئی غلط اثر نہیں ہوتا تاوقتکہ آپ ایک ہلکی کوالٹی کا یا ٹوٹا یا کٹا ہوا ربڑ استعمال کریں

    پانی والی بوتلیں جو زیادہ تر کمپنیاں استعمال کرتی ہیں وہ عام گھر کی روشنی میں پانچ سے سات دن پڑے رہنے پر اور دھوپ میں دو سے تین دن بعد مضر اثرات پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں
    یہ ہم ہی ہیں کہ کسی کے اگر ہوئے تو ہوئے
    تمھارا کیا ہے کوئی ہو گا، کوئی تھا، کوئی ہے
    https://thumbs.gfycat.com/HeartyBest...restricted.gif

  8. #8
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    2,286
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ککر کی بیلٹ کا مسئلہ

    Quote Originally Posted by مُون View Post
    سب باتیں ایک طرف پہلے تو یہ بتائیں پریشر کُکر کے بغیر کھانا بنانا ممکن کیوں نہیں۔ میں تو صرف اور صرف کالے چنے بنانے کے لیے پریشر کُکر کو زحمت دیتی ہوں۔ اس کے علاوہ تو سبھی کُچھ عام ہنڈیا میں بن جاتا ہے۔
    السلام علیکم

    میں کچن کے کام چوروں میں شمار ہوتی ہیں ـ اسلیے کوشش کرتی ہوں کہ جلد سے جلد کھانا تیار ہو جائے ـ سوچیں اگر ایک گھنٹے میں گوشت گلے گا بغیر ککر کے تو پھر اس کو بھوننے ،اور اگر سبزی ڈالنی ہے تو مزید کتنی دیر لگے گی ـ اتنی دیر میں تو کسی کتاب کا ایک چوتھائی حصہ پڑھا جا سکتاہے ـ بس اتنی سی بات ہے ـ

  9. #9
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2008
    Posts
    4,460
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ککر کی بیلٹ کا مسئلہ

    Quote Originally Posted by خرد View Post

    ;d

  10. #10
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    25,159
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ککر کی بیلٹ کا مسئلہ

    میں نے تو کھبی اپنی پوری زندگی میں پریشر ککر یوز ہی نہیں کیا آج تک۔ نا میرے گھر میں ھے۔ میں تو بہت ڈرتی ہوں۔ میری دوست اپنی شادی والے دن کچن میں کام کرنے گئ تو ککر پھٹ گیا۔ میری جیٹھانی میرے گھر میں کچھ بنا رھی تھی جب میں جاب پر تھی تو بھی ککر پھٹ گیا تھا۔ اور بھی بےشمار مثالیں ہیں تو کیوں جی ہم کیون یوز کریں ہیں جی؟
    میں تو ککر کو دور سے سات سلام کرتی ہوں۔ سوچ بھی نہیں سکتی یوز کرنے کے لئے،
    باقی رہا وقت کا مسلئہ تو کل جب میں گھر گئ جاب سے تو میں نے سوا گھنٹے میں کڑھی ،آلو قیمہ ، بھنا گوشت اور فش فرائ کی تھی، پیٹیز کے لئے قیمہ بنایا تھا۔ وہ بھی بغیر ککر کے;d۔ مجھے معلوم ھے تم لوگ اسکو گپ بازی سمجھو گے۔ اور یقین نہیں کرو گے تو ثبوت کے طور پر میرے کچن میں جا کر ابھی دیکھ لو۔ جہاں میں نے کڑھی بنانے کی تصویر لگائ ھے وہاں ساتھ میں 3 چولہے اور بھی نظر آ رھے ہیں اور ان تینوں پر ایک ہی وقت میں یہ ساری چیزیں پک رھی ہیں اور سب کام سوا گھنٹے میں ختم ہو چکا تھا;d۔
    "There is no market for emotions.
    So,
    Never advertise feelings,
    Just display attitude"

  11. #11

    لیکن کوکر میں جب گوشت پکاتے ہیں تو میں نے یہ سنا ہے کہ مزے دار نہین ہوتا
    جو مزہ ہلکی آنچ میں دیر تک گوشت پکنے کا ہے وہ جلدی میں پکنے سے وہ ٹیسٹ نہیں آتا ویسے تو مین نے ایک بار نہاری بنا کر دیکھی تھی جو بالکل اچھی نہیں بنی میں تو صرف بقول مون کے کالے چنے بوائل کرنے کے لئے ہی یوز کرتی ہوں

    میں نے یہاں اکثر انڈین لوگوں کو اس مین سب کچھ بناتے دیکھا ہےء دال سبزی چکن تک اگر میں اس بنانے لگوں تو شاید مجھے سے حلوہ ہی بن جائے ;d;d

    اچھا خرد ایک بات بتاو کہ جب کوکر میں کچھ پکاتی ہو تو اس کاڈھکن فوراً کیسے کھولتی ہو کیونکہ اس کے اندر تو کافی بھاپ ہوتی ہے تو نہیں کھول سکتے تو آپ کیا کرتی ہو
    میں نے کبھی کبھی لوگون کو کوکر کے ڈھکنے کو نل کے نیچے پانی کھول کر رکھتے دیکھا ہے اس کے بعد وہ لوگ اس کا ڈھکنا کھولتے ہیں
    لیکن یہ طریقہ تو کافی مشکل اور کافی حد تک حطرناک لگا مجھے

  12. #12
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    16,873
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ککر کی بیلٹ کا مسئلہ

    Quote Originally Posted by Sahira View Post
    میں نے تو کھبی اپنی پوری زندگی میں پریشر ککر یوز ہی نہیں کیا آج تک۔ نا میرے گھر میں ھے۔ میں تو بہت ڈرتی ہوں۔ میری دوست اپنی شادی والے دن کچن میں کام کرنے گئ تو ککر پھٹ گیا۔ میری جیٹھانی میرے گھر میں کچھ بنا رھی تھی جب میں جاب پر تھی تو بھی ککر پھٹ گیا تھا۔ اور بھی بےشمار مثالیں ہیں تو کیوں جی ہم کیون یوز کریں ہیں جی؟
    میں تو ککر کو دور سے سات سلام کرتی ہوں۔ سوچ بھی نہیں سکتی یوز کرنے کے لئے،
    باقی رہا وقت کا مسلئہ تو کل جب میں گھر گئ جاب سے تو میں نے سوا گھنٹے میں کڑھی ،آلو قیمہ ، بھنا گوشت اور فش فرائ کی تھی، پیٹیز کے لئے قیمہ بنایا تھا۔ وہ بھی بغیر ککر کے;d۔ مجھے معلوم ھے تم لوگ اسکو گپ بازی سمجھو گے۔ اور یقین نہیں کرو گے تو ثبوت کے طور پر میرے کچن میں جا کر ابھی دیکھ لو۔ جہاں میں نے کڑھی بنانے کی تصویر لگائ ھے وہاں ساتھ میں 3 چولہے اور بھی نظر آ رھے ہیں اور ان تینوں پر ایک ہی وقت میں یہ ساری چیزیں پک رھی ہیں اور سب کام سوا گھنٹے میں ختم ہو چکا تھا;d۔
    ماشاءاللہ
    ماشاءاللہ نظر نہ لگے

  13. #13
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2008
    Posts
    4,460
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ککر کی بیلٹ کا مسئلہ

    ماشاءاللہ ساحرہ آپی آپکو نظر نہ لگے۔
    میں تو ذیادہ سے ذیادہ چولہوں پہ دو ہانڈیاں اور اوون میں چاول رکھ سکتی ہوں ایک وقت میں ،اور جلاتی نہیں ہوں۔یہ میرے لیے ایک بگ ڈیل ہے۔;d۔

  14. #14
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2008
    Posts
    4,460
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ککر کی بیلٹ کا مسئلہ

    Quote Originally Posted by Sahira View Post
    میں نے تو کھبی اپنی پوری زندگی میں پریشر ککر یوز ہی نہیں کیا آج تک۔ نا میرے گھر میں ھے۔ میں تو بہت ڈرتی ہوں۔ میری دوست اپنی شادی والے دن کچن میں کام کرنے گئ تو ککر پھٹ گیا۔ میری جیٹھانی میرے گھر میں کچھ بنا رھی تھی جب میں جاب پر تھی تو بھی ککر پھٹ گیا تھا۔ اور بھی بےشمار مثالیں ہیں تو کیوں جی ہم کیون یوز کریں ہیں جی؟
    میں تو ککر کو دور سے سات سلام کرتی ہوں۔ سوچ بھی نہیں سکتی یوز کرنے کے لئے،
    باقی رہا وقت کا مسلئہ تو کل جب میں گھر گئ جاب سے تو میں نے سوا گھنٹے میں کڑھی ،آلو قیمہ ، بھنا گوشت اور فش فرائ کی تھی، پیٹیز کے لئے قیمہ بنایا تھا۔ وہ بھی بغیر ککر کے;d۔ مجھے معلوم ھے تم لوگ اسکو گپ بازی سمجھو گے۔ اور یقین نہیں کرو گے تو ثبوت کے طور پر میرے کچن میں جا کر ابھی دیکھ لو۔ جہاں میں نے کڑھی بنانے کی تصویر لگائ ھے وہاں ساتھ میں 3 چولہے اور بھی نظر آ رھے ہیں اور ان تینوں پر ایک ہی وقت میں یہ ساری چیزیں پک رھی ہیں اور سب کام سوا گھنٹے میں ختم ہو چکا تھا;d۔

    نہیں آپی میں تو کم از کم گپ نہیں سمجھ رہی۔مجھے معلوم ہے ناں کہ آپ ہمارے ون اردو کی سب سے سگھڑ سلیقہ مند اور سارے اچھے الفاظ خود لگا لیں آگے وہ والی آپی ہیں ۔۔۔
    وی آر پراوڈ آف یو۔۔۔

  15. #15
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    25,159
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ککر کی بیلٹ کا مسئلہ

    ارے ارے ارے
    ایسی بھی کوئ بات نہیں ھے بہنو۔ میں تو خود یہاں پر تم لوگوں سے دن میں کئ سارے نئ باتیں سیکھ لیتی ہوں۔ جو مجھے پہلے کھبی معلوم نہیں ہوتی۔
    ویسے میرے دسترخوان کا مقصد صرف ٹائم منجمینٹ سیکھانا ہی تھا شروع میں کھانا پکانا نہیں۔ وہ تو سبکو ہی آتا ہوتا ھے۔ میں تو بس ان طریقوں سے دوسروں کو ہیلپ آؤٹ کرنا چاھتی تھی جو مجھے معلوم ہیں یا جن پر عمل کر کے میرا فائدہ ہوتا ھے۔ اور میں پرفیکٹ وغیرہ کچھ نہیں ہوں۔ ایسا نہیں سمجھو ۔پھر غلطی کی گنجائش نہیں رھتی انسان کے پاس اور انسان تو غلطیوں کا پتلا ہوتا ھے نا اور خاص طور پر میں تو بہت غلطیاں کرتی رھتی ہوں اکثر;d;d
    "There is no market for emotions.
    So,
    Never advertise feelings,
    Just display attitude"

Page 1 of 4 123 ... LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •