Forum: S07-Sensitive Topics
اگر حساس موضوعات پر گفتگو کرنا ضروری ہو تو صرف اس سیکشن میں کی جائے۔ اس کی تحاریر فورم فرنٹ پر نظر نہیں آئیں گی تاکہ دیگر ممبران کو ناگواریت محسوس نہ ہو۔
جب موضوع پہلے سے ہی حساس ہے تو الفاظ بہت نرم اور احتیاط سے چنے ہوئے استعمال کرنے چاہییں۔ منہ پھٹ ہونا کسی بھی بیوقوف کے لیے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ ذہانت سے کام لے کر مشکل موضوعات پر بھی لطیف پیرائے میں گفتگو کرنا ایک ہنر ہے جس میں مہارت حاصل کی جا سکتی ہے۔
گفتگو اور دلائل سے زیادہ امیدیں وابستہ نہیں کرنی چاہییں۔ جب راہ چلتے ہوئے شخص سے دس لاکھ نہیں مانگے جا سکتے تو ہم کسی کو اپنی آن لائن تحریر اور دلائل سے زندگی بھر کے نظریات ، اصول بدلنے پر کیسے مجبور کر سکتے ہیں جو اس کے لیے دس لاکھ سے کہیں زیادہ اہم ہیں۔
انٹرنیٹ پر ہم دوسروں کے لیے راہ چلتے ہوئے شخص ہی تو ہیں۔ کسی کو تبدیل کرنے کے لیے دل کا تعلق بنانا پڑتا ہے۔ قلبی تعلق کے بعد محبوب کے لیے مذہب تبدیل کر لینے کی کوئی نہ کوئی مثال ہم سب نے دیکھ رکھی ہے۔
سو دلائل سے کسی کی گردن پر پاؤں رکھنے کی بجائے اخلاق ، شائستگی اور محبت سے دل جیتنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ دماغ خودبخود مغلوب ہو جائے گا۔