Maria Masood

السلام علیکم

Rate this Entry
السلام علیکم
کیسے ہیں سب
میرے بلاگ میں خوش آمدید
اپنے بلاگ میں جھانکی ماری تو واپس آگئ فورا کہ نہیں نہیں یہ میرا نہیں... پر جب نام دیکھا تو جھٹکا سا لگا..
اتنا ٹائم ہوا کرتا تھا میرے ہا کہ اتنی بے تکی شاعری... عجیب سی تحریریں اور فضول سی ڈیزائینگ سے میرا بلاگ بھرا پڑا تھا افف کیا وقت تھا کیسی فرصت اور کیسا دماغ ہوا کرتا تھا...
بڑی دیر تک اپنے بلاگس کو تکتی رہی..
ایسا نہیں کہ شادی انسان کو نکما بنا دیتی ہے...
مگر انسان خود اپنے آپ کو نکما سمجھنے لگتا ہے..
پہلے کام کاج نہیں تھا تو ایکٹویز اتنی تھیں...
اب کام ہے تو ایکٹویٹی نہیں
خیر میرے ہاتھ میں بلاگ کیا آیا اپنی رام کتھا سنانے بیٹھ گئ...
اپنی ہی لکھی ایک غزل پیش خدمت ہے
پڑھ کے داد ضرور دیجیے گا
اور نام نیچے ماریہ کلام کا ہی ہوگا کیونکہ ماریہ کلام ہی ایسی کاویشیں کرتی تھیں ماریہ مسعود نہیں..

بہت سی انوکھی،پرانی ہیں یادیں
بھلانا چاہیں پر بھلا نہ پائیں

ہنسی قہقہوں کی وہ گونج سہانی
جیسے نانی اماں کی وہ کہانی پرانی

وہ رمضانوں کی رونق وہ عید کی خوشیاں
وہ تحفے تحائف ،ایک الگ سی تھی دنیا

دیسی پردیسی،بہن ہوں یا بھائی
برداشت نہ تھی کسی کو جدائی

روٹھنا منانا،رونا اور ہنسانا
گلے لگ کر پھر سب کچھ بھلانا

گلے شکوے رہے ساتھ سب کے
مگر پھر بھی دل رہے صاف اپنے

خوشی کا ہو موقع یا ہو غم کی راتیں
سب ایک دوسرے کے دکھ درد تھے بانٹتے

یہ یادیں پرانی یہ باتیں پرانی
لگتی ہیں حسرت بھری کہانی

اے خدا!پھر سے یہ جہاں آباد کردے
کہ اب کے دنوں کو پھر سے شاداب کردے

آمین


ماریہ کلام

Submit "السلام علیکم" to Digg Submit "السلام علیکم" to del.icio.us Submit "السلام علیکم" to StumbleUpon Submit "السلام علیکم" to Google

Categories
Uncategorized

Comments

  1. Rose's Avatar
    وعلیکم السلام
    گزرا وقت ہمیشہ اچھی یادوں کا امین ہوتا ہے سس،،،،،اور ہم اس گزرے وقت کو بار بار گزارنے پر مجبور ہوتے ہیں۔شاعری اچھی ہے۔خوش رہیں۔
  2. Maria Masood's Avatar
    Quote Originally Posted by Rose
    وعلیکم السلام
    گزرا وقت ہمیشہ اچھی یادوں کا امین ہوتا ہے سس،،،،،اور ہم اس گزرے وقت کو بار بار گزارنے پر مجبور ہوتے ہیں۔شاعری اچھی ہے۔خوش رہیں۔
    بہت شکریہ میرے بلاگ میں تشریف لانے کا
    واقعی آپ کی بات بالکل سچ... کیا پتہ آئندہ آنے والے سالوں میں میں یہ وقت یاد کر رہی ہوں...
    پسندیدگی کا شکریہ
  3. ابو لبابہ's Avatar
    وعلیکم السلام
    بہت خوب ماریہ

    پرانی یادیں تازہ کروانے کا شکریہ
  4. Arain's Avatar
    وعلیکم السلام

    عمدہ
  5. Maria Masood's Avatar
    Quote Originally Posted by Khusroo
    وعلیکم السلام
    بہت خوب ماریہ

    پرانی یادیں تازہ کروانے کا شکریہ
    بلاگ میں تشریف لانے اور پسندیدگی کا شکریہ
  6. Maria Masood's Avatar
    Quote Originally Posted by Mk Mano Masood
    بلاگ میں تشریف لانے اور پسندیدگی کا شکریہ
    بلاگ میں تشریف لانے اور پسندیدگی کا شکریہ
  7. Trueman's Avatar
    وعلیکم السلام بہنا،ماضی کی جھروکوں میں گم ہوگیا تھا،عمدہ شیئرنگ
  8. Kainat's Avatar
    وعلیکم السلام
    بلاگ شروع کرنے اور یادیں تازہ کروانے کے لیے شکریہ ماریہ سس
  9. Kauser Baig's Avatar
    وعلیکم السلام
    بہت اچھا لگا آپ کا بلاگ دیکھکر کلام پڑھکر اور باتیں سن کر جیتی رہیں
  10. Maria Masood's Avatar
    Quote Originally Posted by Kainat
    وعلیکم السلام
    بلاگ شروع کرنے اور یادیں تازہ کروانے کے لیے شکریہ ماریہ سس
    بہت شکریہ بلاگ میں تشریف آوری اور پسندیدگی کا
  11. Maria Masood's Avatar
    Quote Originally Posted by Kauser Baig
    وعلیکم السلام
    بہت اچھا لگا آپ کا بلاگ دیکھکر کلام پڑھکر اور باتیں سن کر جیتی رہیں
    پسندیدگی کا بہت شکریہ کائنات سس
  12. Maria Masood's Avatar
    Quote Originally Posted by Mk Mano Masood
    بہت شکریہ بلاگ میں تشریف آوری اور پسندیدگی کا
    بے انتہا شکریہ کوثر آپی کہ آپ نے میرے بلاگ کو عزت بخشی
  13. Salman Sallo's Avatar
    بس یادیں رہ جاتی ہے ۔۔۔۔بہت خوب ماریہ سسٹر۔۔۔۔
  14. Saima's Avatar
    very nice Maria