View RSS Feed

جستجوِ دل

آہ ! کیا ہی برا سال تھا یہ

Rate this Entry

ایک مشہور مصنف نے اپنے مطالعے کے کمرےمیں قلم اٹھایا اور ایک کاغذ پر لکھا گزشتہ سال میں میرا آپریشن ہوا اور پتا نکال دیا گیا بڑھاپے میں ہونے والے اس آپریشن کی وجہ سے مجھے کئی ہفتے تک بستر کا ہو کر رہنا پڑا اسی سال میں ہی میری عمر ساٹھ سال ہوئی اور مجھے اپنی پسندیدہ اور اہم ترین ملازمت سے سبکدوش ہونا پرا۔ میں نے نشرو اشاعت کے اس ادارے میں اپنی زندگی کے تیس قیمتی سال گزارے تھے۔ اسی سال ہی مجھے اپنے والد صاحب کی وفات کا صدمہ اٹھانا پڑا۔ اسی سال میں ہی میرا بیٹا اپنے میڈیکل کے امتحان میں فیل ہو گیا، وجہ اس کی کار کا حادثہ تھا جس میں زخمی ہو کر اُسے کئی ماہ تک پلستر کرا کر گھر میں رہنا پڑا، کار کا تباہ ہوجانا علیحدہ سے نقصان تھا۔ صفحے کے نیچے اس نے لکھا؛
آہ، کیا ہی برا سال تھا یہ !!!

مصنف کی بیوی کمرے میں داخل ہوئی تو دیکھا کہ اُس کا خاوند غمزدہ چہرے کے ساتھ خاموش بیٹھا خلاؤں کو گُھور رہا تھا۔ اُس نے خاوند کی پشت کے پیچھے کھڑے کھڑے ہی کاغذ پر یہ سب کچھ لکھا دیکھ لیا۔ خاوند کو اُس کے حال میں چھوڑ کر خاموشی سے باہر نکل گئی۔ کچھ دیر کے بعد واپس اسی کمرے میں لوٹی تو اس نے ایک کاغذ تھام رکھا جسے لا کر اُس نے
خاوند کے لکھے کاغذ کے برابر میں رکھ دیا۔

خاوند نے کاغذ کو دیکھا تو اس پر لکھا تھا اس گزشتہ سال میں آخر کار مجھے اپنے پتے کے درد سے نجات مل گئی جس سے میں سالوں کرب میں مبتلا رہا تھا میں اپنی پوری صحت مندی اور سلامتی کے ساتھ ساٹھ سال کا ہو گیا۔ سالوں کی ریاضت کے بعد مجھے اپنی ملازمت سے ریٹائرمنٹ ملی ہے تو میں مکمل یکسوئی اور راحت کے ساتھ اپنے وقت کو کچھ بہتر لکھنے کیلئے استعمال کر سکوں گا۔ اسی سال ہی میرے والد صاحب پچاسی سال کی عمر میں بغیر کسی پر بوجھ بنے اور بغیر کسی بڑی تکلیف اور درد کے آرام کے ساتھ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ اسی سال ہی اللہ تعالیٰ نے میرے بیٹے کو ایک نئی زندگی عطا فرما دی اور ایسے حادثے میں جس میں فولادی کار تباہ ہو گئی تھی مگر میرا بیٹا کسی معذوری سے بچ کر زندہ و سلامت رہا۔ آخر میں مصنف کی بیوی نے یہ فقرہ لکھ کر تحریر مکمل کی تھی کہ

واہ ایسا سال، جسے اللہ نے رحمت بنا کر بھیجا اور بخیرو خوبی گزرا۔
ملاحظہ کیجیئے: بالکل وہی حوادث اور بالکل وہی احوال لیکن ایک مختلف نقطہ نظر سے۔۔۔۔ بالکل اسی طرح اگر جو کچھ ہو گزرا ہے اسے اس نقطہ نظر سے دیکھا جائے جو اس کے برعکس ہوتا تو ہم اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر شاکر بن جائیں گے۔ اگرہم بظاہرکچھ کھو بیٹھے اسے مثبت زاویے سے دیکھیں تو ہمیں جو کچھ عطا ہوا وہ بہتر نظر آنا شروع ہو جائے گا۔

اللہ تبارک و تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے
وَإِنَّ رَبَّكَ لَذُو فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَشْكُرُونَ ﴿٧٣﴾
( سورۃ النمل-73) “اور بے شک تیرا رب تو لوگوں پر فضل کرتا ہے لیکن ان میں سے اکثر شکر نہیں کرتے

Submit "آہ ! کیا ہی برا سال تھا یہ" to Digg Submit "آہ ! کیا ہی برا سال تھا یہ" to del.icio.us Submit "آہ ! کیا ہی برا سال تھا یہ" to StumbleUpon Submit "آہ ! کیا ہی برا سال تھا یہ" to Google

Categories
منتخب

Comments

  1. Rubab's Avatar
    بہترین شئیرنگ آرائیں بھائی۔
  2. Arain's Avatar
    Quote Originally Posted by Rubab
    بہترین شئیرنگ آرائیں بھائی۔
    شکریہ سمارا سس
  3. Trueman's Avatar
    بہترین شیئرنگ ہے بھیا جی۔
  4. Arain's Avatar
    Quote Originally Posted by ibneToqeer
    بہترین شیئرنگ ہے بھیا جی۔
    شکریہ توقیر بھائی
  5. Rose's Avatar
    بہترین شئیرنگ آرائیں بھائی۔
  6. Meem's Avatar
    بہت ہی عمدہ شئیرنگ بھائی۔
  7. Sabih's Avatar
    جزاک اللہ خیرا اشرف بھائی
    بہت ہی پیاری بات سمجھانے کی کوشش کی آپ نے
  8. Ahsan_Yaz's Avatar
    بہت عمدہ سبق ہے جناب۔ شیئرنگ کا شکریہ
    میرا اپنا موقف بھی ہمیشہ یہی رہا ہے کہ ہم لوگوں اور چیزوں کے منفی پہلو تو دیکھتے ہی ہیں، لیکن ان کی بجائے مثبت پہلوؤں کی جانب بھی توجہ دینی چاہئے۔
  9. Arain's Avatar
    Quote Originally Posted by Rose
    بہترین شئیرنگ آرائیں بھائی۔
    بہت شکریہ روز سس
  10. Arain's Avatar
    Quote Originally Posted by Meem
    بہت ہی عمدہ شئیرنگ بھائی۔
    بہت شکریہ میم سس
  11. Arain's Avatar
    Quote Originally Posted by Sabih
    جزاک اللہ خیرا اشرف بھائی
    بہت ہی پیاری بات سمجھانے کی کوشش کی آپ نے
    بہت شکریہ صبیح بھائی
  12. Arain's Avatar
    Quote Originally Posted by Ahsan_Yaz
    بہت عمدہ سبق ہے جناب۔ شیئرنگ کا شکریہ
    میرا اپنا موقف بھی ہمیشہ یہی رہا ہے کہ ہم لوگوں اور چیزوں کے منفی پہلو تو دیکھتے ہی ہیں، لیکن ان کی بجائے مثبت پہلوؤں کی جانب بھی توجہ دینی چاہئے۔
    شکریہ احسن بھائی

    بجا فرمایا آپ نے ہم ہر چیز کا منفی پہلو تو دیکھتے ہیں , مثبت چیزوں کی طرف کم دھیان دیتے ہیں
  13. ابو لبابہ's Avatar
    عمدہ شیئرنگ جناب
    ہمیں ہمیشہ مثبت پہلو پر رکھنی چاہئے
  14. Arain's Avatar
    Quote Originally Posted by Khusroo
    عمدہ شیئرنگ جناب
    ہمیں ہمیشہ مثبت پہلو پر رکھنی چاہئے
    شکریہ خسرو بھائی
  15. Amir Shahzad's Avatar
    بے شک ہر حال میں شکر ادا کرو
  16. Arain's Avatar
    Quote Originally Posted by Amir Shahzad
    بے شک ہر حال میں شکر ادا کرو
    بے شک

    شکریہ
  17. Kauser Baig's Avatar
    بہترین شیئرنگ
  18. Arain's Avatar
    Quote Originally Posted by Kauser Baig
    بہترین شیئرنگ
    بہت شکریہ


    ۔