View RSS Feed

Rubab

طلب

Rate this Entry


ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک بادشاہ نے کسی وجہ سے خوش ہو کے اپنے دربار میں اعلان کیا کہ آج میں بہت خوش ہوں، جس کو مجھ سے جو چاہیے مانگ لے میں ہر خواہش پوری کروں گا۔ بادشاہ کے وزراء اور درباریوں نے زر و جاہ کی آرزو کی۔ دربار کے ایک کونے میں ایک کنیز بھی کھڑی تھی اور خاموشی سے سب کچھ دیکھ رہی تھی۔ بادشاہ نے اس کنیز سے دریافت کیا کہ تم نے کچھ بھی طلب نہیں کیا تم جس چیز پہ ہاتھ رکھو گی وہ تمہاری ہو جائے گی۔
کنیز آگے بڑھی اور اس نے اپنا ہاتھ بادشاہ پہ رکھ دیا۔

Submit "طلب" to Digg Submit "طلب" to del.icio.us Submit "طلب" to StumbleUpon Submit "طلب" to Google

Categories
Uncategorized

Comments

Page 1 of 2 12 LastLast
  1. 1UM-TeamUrdu's Avatar
    واہ۔ بہت اچھی تحریر ھے۔ شکریہ

    عنوان میں بہتری ھو سکتی ھے جو مزید قارئین حاصل کرنے کا باعث بن سکتی ھے۔ جیسے
    مانگو کیا مانگتے ھو
    ھر خواھش پوری ھو گی
    بادشاہ کی پیشکش وغیرہ وغیرہ
  2. Arain's Avatar
    مطلب کہ کنیز نے دربار ہی لوٹ لیا
  3. Abdullah's Avatar
    ٹیم بھائی بادشاہ کا دربار ہے بنگالی بابا کا آستانہ نہیں جو ایسے عنوان ہوں
    مانگو کیا مانگتے ہو بچہ
    کنیز آپکے قدموں میں (فی زمانہ کنیز کی جگہ محبونہ/گرل فرینڈ بھی پڑھ سکتے)۔
    ہر خواہش پوری ہوگی،جیسا کہ بیوی کا شک بھگانے کا طریقہ
    وغیرہ وغیرہ

    Quote Originally Posted by 1UM-TeamUrdu
    واہ۔ بہت اچھی تحریر ھے۔ شکریہ

    عنوان میں بہتری ھو سکتی ھے جو مزید قارئین حاصل کرنے کا باعث بن سکتی ھے۔ جیسے
    مانگو کیا مانگتے ھو
    ھر خواھش پوری ھو گی
    بادشاہ کی پیشکش وغیرہ وغیرہ
  4. Abdullah's Avatar
    واہ آرائیں میان آپ بھی خوب نکلے کنیز ہے کہ سیاستدان جو دربار لوٹ لیا۔
    کمال کرتے ہو بھائی لوگو۔۔ کیوں دروغہ جی کے بلاگ پر لٗچ تلنے کے درپے ہیں آپ لوگ۔۔
    Quote Originally Posted by Arain
    مطلب کہ کنیز نے دربار ہی لوٹ لیا
  5. Ahsan_Yaz's Avatar
    بہت عمدہ جی۔
  6. Arain's Avatar
    Quote Originally Posted by Abdullah
    واہ آرائیں میان آپ بھی خوب نکلے کنیز ہے کہ سیاستدان جو دربار لوٹ لیا۔
    کمال کرتے ہو بھائی لوگو۔۔ کیوں دروغہ جی کے بلاگ پر لٗچ تلنے کے درپے ہیں آپ لوگ۔۔

    ہاہاہاہا عبداللہ بھائی کام تو کنیز نے سیاستدان والا ہی کیا ہے ہمارا کیا قصور
  7. 1UM-TeamUrdu's Avatar
    Quote Originally Posted by Abdullah
    ٹیم بھائی بادشاہ کا دربار ہے بنگالی بابا کا آستانہ نہیں جو ایسے عنوان ہوں
    مانگو کیا مانگتے ہو بچہ
    کنیز آپکے قدموں میں (فی زمانہ کنیز کی جگہ محبونہ/گرل فرینڈ بھی پڑھ سکتے)۔
    ہر خواہش پوری ہوگی،جیسا کہ بیوی کا شک بھگانے کا طریقہ
    وغیرہ وغیرہ


    ھاھاھاھا۔ ارے نہیں بھائی۔ اس پہلو سے نہیں۔ مگر عنوان 80 فیصد لوگوں کو مضمون پڑھنے یا چھوڑنے پر قائل کرتا ھے۔ اس پر بہت پہلے ایک آرٹیکل لکھا بھی تھا۔ بعد میں ظاھر ھے نثر کا فیلڈ ھی ترک کر دیا عارضی طور پر۔

    http://www.urdumajlis.net/threads/%D...7%D9%86.10900/
  8. ابو لبابہ's Avatar
    بہت خوب
    بہت چالاک کنیز تھی
    اپنے زمانے کی شیخ حسینہ رہی ہوگی
  9. Abdullah's Avatar
    قلو پطرہ نے آپکا کیا بگاڑا جو حسینہ صاحبہ کے درپے ہو گئے۔
    یوں بھی کنیز تھی تو محض نام کی حسینہ سے کام تھوڑی چلنا تھا بھلا۔

    Quote Originally Posted by Khusroo
    بہت خوب
    بہت چالاک کنیز تھی
    اپنے زمانے کی شیخ حسینہ رہی ہوگی
  10. ابو لبابہ's Avatar
    Quote Originally Posted by 1UM-TeamUrdu
    ھاھاھاھا۔ ارے نہیں بھائی۔ اس پہلو سے نہیں۔ مگر عنوان 80 فیصد لوگوں کو مضمون پڑھنے یا چھوڑنے پر قائل کرتا ھے۔ اس پر بہت پہلے ایک آرٹیکل لکھا بھی تھا۔ بعد میں ظاھر ھے نثر کا فیلڈ ھی ترک کر دیا عارضی طور پر۔

    http://www.urdumajlis.net/threads/%D...7%D9%86.10900/
    شہزاد بھائی آپ کی یہ تحریر میں ون اردو پر شیئر کرنے لگا ہوں
    پہلے بھی آپ نے غالبا یہاں لکھا تھا لیکن جانے اب وہ تھریڈ کہاں ہو
  11. Meem's Avatar
    جہاں تک میں نے پڑھا اور سمجھا ہے۔۔۔ ملکائیں سب سے بڑی غلام ہوتی تھیں محلوں کی۔۔ کنیزوں کو تو پھر بھی تازہ ہوا مل جاتی ہو شاید؟؟

    گویا کنیز نے مزید غلامی چن لی۔۔
  12. 1UM-TeamUrdu's Avatar
    Quote Originally Posted by Khusroo
    شہزاد بھائی آپ کی یہ تحریر میں ون اردو پر شیئر کرنے لگا ہوں
    پہلے بھی آپ نے غالبا یہاں لکھا تھا لیکن جانے اب وہ تھریڈ کہاں ہو
    بسم اللہ جی۔ جی جی بلاگ میں ھی لکھا ھو گا۔ تب میرا الگ بلاگ بھی ھوتا تھا یہاں۔ مگر متن میرے پاس محفوظ ھے اور ویب سائٹ پر بھی کہیں موجود ھے
  13. Sabih's Avatar
    Quote Originally Posted by Meem
    جہاں تک میں نے پڑھا اور سمجھا ہے۔۔۔ ملکائیں سب سے بڑی غلام ہوتی تھیں محلوں کی۔۔ کنیزوں کو تو پھر بھی تازہ ہوا مل جاتی ہو شاید؟؟

    گویا کنیز نے مزید غلامی چن لی۔۔
    ہر شے کے لیے کچھ نہ کچھ قیمت ادا کرنی پڑتی ہے. بادشاہ کوئی اتنے سستے ہوٹے ہیں آپا جی.
  14. Saima's Avatar
    Quote Originally Posted by Meem
    جہاں تک میں نے پڑھا اور سمجھا ہے۔۔۔ ملکائیں سب سے بڑی غلام ہوتی تھیں محلوں کی۔۔ کنیزوں کو تو پھر بھی تازہ ہوا مل جاتی ہو شاید؟؟

    گویا کنیز نے مزید غلامی چن لی۔۔

    ہسٹری بھی اس بات کی تائید کرتی ہے
  15. Rubab's Avatar
    Quote Originally Posted by 1UM-TeamUrdu
    واہ۔ بہت اچھی تحریر ھے۔ شکریہ

    عنوان میں بہتری ھو سکتی ھے جو مزید قارئین حاصل کرنے کا باعث بن سکتی ھے۔ جیسے
    مانگو کیا مانگتے ھو
    ھر خواھش پوری ھو گی
    بادشاہ کی پیشکش وغیرہ وغیرہ
    حوصلہ بڑھانے کے لیے شکریہ ٹیم بھائی۔
    آپ کی عنوان کے بارے میں نشاندہی بالکل درست ہے، عنوان میں کچھ تو جان ہونی ہی چاہیے۔
    آئندہ بہتر عنوان منتخب کرنے کی سعی کروں گی۔
  16. Rubab's Avatar
    Quote Originally Posted by Arain
    مطلب کہ کنیز نے دربار ہی لوٹ لیا
    جی جی بالکل۔
  17. Rubab's Avatar
    Quote Originally Posted by Abdullah
    ٹیم بھائی بادشاہ کا دربار ہے بنگالی بابا کا آستانہ نہیں جو ایسے عنوان ہوں
    مانگو کیا مانگتے ہو بچہ
    کنیز آپکے قدموں میں (فی زمانہ کنیز کی جگہ محبونہ/گرل فرینڈ بھی پڑھ سکتے)۔
    ہر خواہش پوری ہوگی،جیسا کہ بیوی کا شک بھگانے کا طریقہ
    وغیرہ وغیرہ


    تشریف آوری کے لیے شکریہ عبد اللہ بھائی۔
    پر آپ تعریف کرنا تو بھول ہی گئے، وہ کیا ہے کہ یہ تو رسم دنیا ہے۔

    ویسے ابھی بھی دیر نہیں ہوئی ہے۔
    Updated 11-10-2016 at 02:18 PM by Rubab (پروف)
  18. Rubab's Avatar
    Quote Originally Posted by Ahsan_Yaz
    بہت عمدہ جی۔
    شکریہ احسن بھائی
  19. Rubab's Avatar
    Quote Originally Posted by Khusroo
    بہت خوب
    بہت چالاک کنیز تھی
    اپنے زمانے کی شیخ حسینہ رہی ہوگی
    درست کہا خسرو بھائی
    بالکل چالاکو ماسی ٹائپ کی کنیز لگ رہی ہے۔ لیکن اس کی جراءت کی بہرحال داد بنتی ہے۔
  20. Rubab's Avatar
    Quote Originally Posted by Meem
    جہاں تک میں نے پڑھا اور سمجھا ہے۔۔۔ ملکائیں سب سے بڑی غلام ہوتی تھیں محلوں کی۔۔ کنیزوں کو تو پھر بھی تازہ ہوا مل جاتی ہو شاید؟؟

    گویا کنیز نے مزید غلامی چن لی۔۔
    حورم سلطان معلوم ہوتی ہے اور بادشاہ سلطان سلیمان۔۔۔۔ ہی ہی ہی

    بادشاہ کی غلامی کرنا، بادشاہ کے غلام کی غلامی سے شاید بہتر ہو۔۔۔۔۔؟ کیا خیال ہے مونا جی!
Page 1 of 2 12 LastLast