View RSS Feed

Pardaisi

بیٹیاں!!!

Rate this Entry
مہتاب ہیں ، گلاب ہیں ، صندل ہیں بیٹیاں
باد صبا ہیں ، خوشبو ہیں، بادل ہیں بیٹیاں

اس منصب جلیل پہ فائز ازل سے ہیں
رحمت خدا کی، پیار کا آنچل ہیں بیٹیاں

ہر تشنگی کا ایک مکمل جواب ہیں
ممتا خلوص پیار کی چھاگل ہیں بیٹیاں

ان سے ملی ہے سارے زمانے کو روشنی
خود ظلمتوں کے ہاتھ سے گھایل ہیں بیٹیاں

ہیں جستجو ،، تلاش ،، امانت سماج کی
پلکوں پہ ان کو لیجیے کاجل ہیں بیٹیاں

جنت ہے ان کے زیرِ پا دنیا کا زکر کیا
دونوں جہاں کا ، حسن مکمل ہیں بیٹیاں

انسانیت! بدن کا یہ تیرے لباس ہیں
مت کینچ ان کو ، کانٹوں پہ مکمل ہیں بیٹیاں

مہتاب ہیں ، گلاب ہیں ، صندل ہیں بیٹیاں
باد صبا ہیں ، خوشبوں ہیں ، بدل ہیں بیٹیاں...!!

Submit "بیٹیاں!!!" to Digg Submit "بیٹیاں!!!" to del.icio.us Submit "بیٹیاں!!!" to StumbleUpon Submit "بیٹیاں!!!" to Google

Categories
Uncategorized

Comments

  1. Rose's Avatar
    nice sharing
  2. Amelia's Avatar
    For sure they are. Nice sharing jzk