Pardaisi

ہم اکتوبر میں ملے

Rate this Entry
ہم اکتوبر میں ملے


جب پتے درختوں سے
الگ ہونے کی تیاری کر رہے تھے


ہم اکتوبر میں ملے
جب دھوپ نرم پڑ چکی تھی
اور آسمان
سفید بادلوں کے مرغولوں سے
چمک رہا تھا


ہم اکتوبر میں ملے
جب پہاڑ
دور سے بھی صاف دکھائی دے رہے تھے


ہم اکتوبر میں ملے
جب پرندے
پانیوں سے ہم آغوش تھے
اور جھیلیں
ان کی پھڑپھڑاہٹ سے لبالب تھیں


ہم اکتوبر میں ملے
لیکن ہم اکتوبر میں جدا نہیں ہوں گے


کیوںکہ ہماری جڑیں
اپریل میں پیوست ہیں!

Submit "ہم اکتوبر میں ملے" to Digg Submit "ہم اکتوبر میں ملے" to del.icio.us Submit "ہم اکتوبر میں ملے" to StumbleUpon Submit "ہم اکتوبر میں ملے" to Google

Categories
Uncategorized

Comments