View RSS Feed

اسی کو "وصل" کہتے ھیں

ذرا سے لُطف پہ آنکھیں بھر آئیاں کیا کیا

Rate this Entry
خُوشی سے دل نے سہیں بےوفائیاں کیا کیا
ذرا سے لُطف پہ آنکھیں بھر آئیاں کیا کیا

نہ اب رقیب ، نہ ناصح ، نہ غم گسار کوئی
تم آشنا تھے تو تھیں آشنائیاں کیا کیا

جُدا تھے ہم تو میسّر تھیں قُربتیں کتنی
بہَم ہوئے تو پڑی ہیں جُدائیاں کیا کیا

پُہنچ کے در پہ ترے کتنے معتبر ٹھہرے
اگرچہ رَہ میں ہوئیں جگ ہنسائیاں کیا کیا

ہم ایسے سادہ دلوں کی نیاز مندی سے
بُتوں نے کی ہیں جہاں میں خُدائیاں کیا کیا

سِتم پہ خُوش، کبھی لُطف و کرم سے رنجیدہ
سکھائیں تم نے ہمیں کج ادائیاں کیا کیا
-
فیض احمد فیض

Submit "ذرا سے لُطف پہ آنکھیں بھر آئیاں کیا کیا" to Digg Submit "ذرا سے لُطف پہ آنکھیں بھر آئیاں کیا کیا" to del.icio.us Submit "ذرا سے لُطف پہ آنکھیں بھر آئیاں کیا کیا" to StumbleUpon Submit "ذرا سے لُطف پہ آنکھیں بھر آئیاں کیا کیا" to Google

Comments

  1. Arain's Avatar
    wah imran bhai, nice sharing
  2. Trueman's Avatar
    لالہ ہمیشہ کی طرح کمال انتخاب۔

    پُہنچ کے در پہ ترے کتنے معتبر ٹھہرے
    اگرچہ رَہ میں ہوئیں جگ ہنسائیاں کیا کیا
  3. Amir Shahzad's Avatar
    بہت خوبصورت
  4. IN Khan's Avatar
    Quote Originally Posted by Arain
    wah imran bhai, nice sharing
    بہت شکریہ اشرف بھائی
  5. IN Khan's Avatar
    Quote Originally Posted by Trueman
    لالہ ہمیشہ کی طرح کمال انتخاب۔

    پُہنچ کے در پہ ترے کتنے معتبر ٹھہرے
    اگرچہ رَہ میں ہوئیں جگ ہنسائیاں کیا کیا
    دلی شکریہ چھوٹے بھائی۔ خوش رہیئے
  6. IN Khan's Avatar
    Quote Originally Posted by Amir Shahzad
    بہت خوبصورت
    جیتے رہیئے
  7. فیصل نواز's Avatar
    السلام علیکم
    بہت خوب۔
    اور عمران بھائی کیسے ہیں
  8. IN Khan's Avatar
    Quote Originally Posted by فیصل نواز
    السلام علیکم
    بہت خوب۔
    اور عمران بھائی کیسے ہیں
    وعلیکم السلام فیصل بھائی
    بہت شکریہ

    الحمدللہ۔ بالکل ٹھیک ٹھاک۔ آپ سناہیئے؟
  9. فیصل نواز's Avatar
    اللہ کا شکر ھے عمران بھائی۔ بسلسلہ روزگار اب ٓپ کے شہر میں مقیم ھوں
  10. Rose's Avatar
    بہت عمدہ انتخاب ہے عمران بھائی۔