بے تکی باتیں

ہائے اماں ہماری کہاں ہے؟

Rate this Entry
امی کو اس جہان فانی سے کوچ کئے ہوئے 21 جولائی کو ایک سال کا عرصہ گذر گیا لیکن لگتا ہے جیسے کل تک وہ ہمارے ساتھ تھیں۔
کہتے ہیں کہ وقت سب سے بڑا مرہم ہے لیکن کچھ زخموں پر مرہم رکھنا وقت کے لئے بھی آسان نہیں ہوتا۔

یہ غیر منقوط نظم ان کی یاد میں لکھی تھی ـ
اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین۔


ہائے اماں ہماری کہاں ہے؟
سارا عَالم دُھواں ہی دُھواں ہے

کس طرح دل کو صدمہ سے روکوں؟
ہر گھڑی اک اَلَم کا سماں ہے

روح ودل کس سے ہوں گے معطّر؟
آسماں! وہ مِری ماں کہاں ہے؟

اِک اُداسی ہے، ہُو کا سا عالم
گھر کا ٹوٹا ہوا کارواں ہے

وہ سدھاری ہے اِس طرح ہم سے
لوٹ آئے گی کس کو گماں ہے؟

لوگ آئے، رہے، اور لوٹے
محرمِ درد کوئی کہاں ہے؟

اُس مکاں کو گئی ہے مِری ماں
رحم مولیٰ کا ہر دم وہاں ہے

آس ہے اِک اُسی کے کرم کا
رحم اُس کا ورائے گماں ہے

دل کو ڈھارس ہے اِس سے کہ رحماں
روح امّاں کی گَردُوں مکاں ہے

Submit "ہائے اماں ہماری کہاں ہے؟" to Digg Submit "ہائے اماں ہماری کہاں ہے؟" to del.icio.us Submit "ہائے اماں ہماری کہاں ہے؟" to StumbleUpon Submit "ہائے اماں ہماری کہاں ہے؟" to Google

Categories
کلام فرید

Comments

  1. Guldana1's Avatar
    افففففف بہتتتت افسوسناک خبر کہ خسرو بھائی آپکی امی جان نین رہی۔۔۔اور دل پگھلا دینے والی شاعری
    اللہ سے دعا ہے ان کی قبر جنت کا باغ ہو
  2. Rose's Avatar
    اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے۔آمین
    یقیناً یہ کمی ساری عمر پوری نہیں ہو سکتی۔
  3. Kainat's Avatar
    ماں کی کمی کبھی پوری نہیں ہوتی۔ اللہ تعالی انھیں اپنی جوار رحمت میں بہت اچھا مقام دے۔ آمین
  4. Ahmed Lone's Avatar
    اللہ تعالی انھیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے
    آمین
  5. ابو لبابہ's Avatar
    آمین
    جی عرصہ ایک سال ہو گئے ان کو گزرے۔
    ان کے لئے دعا کی درخواست ہے۔

    Quote Originally Posted by Guldana1
    افففففف بہتتتت افسوسناک خبر کہ خسرو بھائی آپکی امی جان نین رہی۔۔۔اور دل پگھلا دینے والی شاعری
    اللہ سے دعا ہے ان کی قبر جنت کا باغ ہو
  6. ابو لبابہ's Avatar
    آمین۔
    جزاک اللہ خیر
    جی بلکہ ان کی جگہ کوئی لے ہی نہیں سکتا۔


    Quote Originally Posted by Rose
    اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے۔آمین
    یقیناً یہ کمی ساری عمر پوری نہیں ہو سکتی۔
  7. ابو لبابہ's Avatar
    آمین۔
    اب بھی نظریں ہر سمت انہیں ہی ڈھونڈتی ہیں۔
    ان کے لئے مزید دعاؤں کی درخواست ہے۔
    جزاک اللہ خیر۔

    Quote Originally Posted by Kainat
    ماں کی کمی کبھی پوری نہیں ہوتی۔ اللہ تعالی انھیں اپنی جوار رحمت میں بہت اچھا مقام دے۔ آمین
  8. ابو لبابہ's Avatar
    آمین
    جزاک اللہ خیر احمد بھائی۔

    Quote Originally Posted by Ahmed Lone
    اللہ تعالی انھیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے
    آمین
  9. Aleesha's Avatar
    Allah tala unhain jannat main alaaa say alaa muqaam Ataa karay . sab say muqadas aur jaan say pyara rishta hai maa ka . Allah pak app ko sabar day . ye dunia ka wahid rishta hai jiss ka koi nem ul badal nahi .
  10. HumairaCh's Avatar
    بھائی اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے انہیں جنت میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔
  11. rja_eman's Avatar

    اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون

    Allahummaghfir laha warhamha wa ‘aafiha wa’fu ’anha warfaa derjataha

    (Aameen, Summa Ameen)
  12. Amaan's Avatar
    Asalam Alaikum Khusroo bhai
    Allah darjaat buland farmaaye, qabr ko had e nigah tak kushaada aur purnoor karde
  13. Faisal Mirza's Avatar
    ماں کی کمی اور محسوسات پر مبنی بہت اعلی شاعری ۔
    اللہ پاک آپکی والدہ کی آگے کی منزلیں آسان کرے اور
    آپکو اور آپکے اھلہ خانہ کو صبر وجمیل عطا فرمائے ۔ آمین