View RSS Feed

1UM-TeamUrdu

01/10 اِتنا خوش رَنگ کہ خوابوں کا نگر لگتا ہے

Rate this Entry



اِتنا خوش رَنگ کہ خوابوں کا نگر لگتا ہے
گنبدِ سبز سے یہ شہر گہر لگتا ہے

معذرَت اِہلِ مدینہ یہ جسارَت ہے مگر
ایک ہستی کے طفیل اَپنا ہی گھر لگتا ہے

پاؤں آقا نے اِنہی گلیوں میں رَکھے ہوں گے !
پاؤں رَکھتے ہُوئے ایمان سے ڈَر لگتا ہے

پلکیں جھاڑُو کے تصور سے دَمک اُٹھتی ہیں
راستہ آپؐ کی گر راہ گزر لگتا ہے

ہجر میں آپؐ کے نمناک فقط آنکھ نہیں
خون سے سینے میں کچھ اور بھی تر لگتا ہے

طاعتِ اَحمدِ مُرسلؐ کا شجر دِل میں لگا
اِس پہ جنت کی بشارَت کا ثمر لگتا ہے

ناز ہو جس کو محمدؐ کی غلامی پر قیسؔ
آنکھ والوں کو وُہی اِہلِ نظر لگتا ہے
#شہزادقیس
.

Submit "01/10 اِتنا خوش رَنگ کہ خوابوں کا نگر لگتا ہے" to Digg Submit "01/10 اِتنا خوش رَنگ کہ خوابوں کا نگر لگتا ہے" to del.icio.us Submit "01/10 اِتنا خوش رَنگ کہ خوابوں کا نگر لگتا ہے" to StumbleUpon Submit "01/10 اِتنا خوش رَنگ کہ خوابوں کا نگر لگتا ہے" to Google

Categories
ShahzadQais

Comments

  1. ابو لبابہ's Avatar
    بہترین نعت
    جزاک اللہ خیر
  2. Rose's Avatar
    جزاک اللہ خیر
    بہت عمدہ۔
  3. 1UM-TeamUrdu's Avatar
    Quote Originally Posted by ابو لبابہ
    بہترین نعت
    جزاک اللہ خیر
    بہت نوازش بھائی۔ دائم آباد رھیے
  4. 1UM-TeamUrdu's Avatar
    Quote Originally Posted by Rose
    جزاک اللہ خیر
    بہت عمدہ۔
    بہت شکریہ بہن۔ ھمیشہ شاد و بامراد رھیے
  5. Ahmed Lone's Avatar
    ماشاء اللہ
    جزاک اللہ
  6. 1UM-TeamUrdu's Avatar
    Quote Originally Posted by Ahmed Lone
    ماشاء اللہ
    جزاک اللہ
    بہت شکریہ ۔ دائم بامراد اور دلشاد رھیے۔ آمین
  7. Guldana1's Avatar
    [B]زبردست

    معذرَت اِہلِ مدینہ یہ جسارَت ہے مگر
    ایک ہستی کے طفیل اَپنا ہی گھر لگتا ہے
    [
    /B]