Must Read This
by
, 16-02-2018 at 03:42 AM (695 Views)
آپ نے دیکھا ہوگا کہ #اہرام مصر بڑی بڑی چٹانوں سے تیار کیا گیا ہے لیکن سوال پیدا ہوتا ہے آیا اس دور میں ایسی کون سی سائنسی ایجاد تھی جس کی مدد سے ٹنوں من وزنی پتھر اونچائی تک پہنچائے گئے ۔۔ ؟؟
آئیے آپ کو ایک دلچسب بات بتاوں
کئی صدیوں پرانی بات ہے کہ ایک بادشاہ کے دربار میں مضبوط جسم والا ایک پہلوان آیا کرتا تھا جس کے بارے میں چرچا ہونے لگا کہ یہ کوئی عام انسان نہیں ہے ضرور کوئی الگ مخلوق ہوگی کیونکہ ایسی جسامت والے عام طور پر انسان نہیں ہوا کرتے ۔۔۔
ہوا یوں کہ ایک دن بادشاہ شکار پر گیا تو اس نے دیکھا کہ وہی پہلوان ایک درخت اپنے کندھے پر رکھ کر جنگل کیطرف جا رہا ہے ۔۔
بادشاہ نے دبے پاوں اس پہلوان کا پیچھا کیا تو دیکھا کہ وہاں کئی درخت کٹے پڑے ہیں اور پہلوان اکیلا ان سب کو کاٹ رہا ہے یہ دیکھ کر پہلوان کو بلایا اور پوچھا کہ یہ سب اکیلے کیسے کر لیتے ہو ؟؟
پہلوان خاموش رہا ۔۔۔ بادشاہ کے اصرار پر اس نے ہاتھ بڑھا کر قریب ہی لگا درخت ہلایا تو اس سے پھل گرنے لگے ۔۔۔ بادشاہ کو اب پہلوان کی طاقت کا اندازہ ہو چکا تھا ۔۔۔
بادشاہ نے واپس جانے کا فیصلہ کیا اور پہلوان سے کہا آج سے تم میرے خاص لوگوں میں شامل ۔۔ یہ کہ کر بادشاہ چلتا بنا ۔۔۔
پہلوان کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں تھا ۔۔۔ اگلے ہی روز پہلوان دربار میں گیا اور جاتے ہی بادشاہ کے سامنے ہاتھ باندہ کر کھڑا ہو گیا کہ کوئی حکم ہو تو بجا لاوں ۔۔بادشاہ اسکی فرمانبرداری دیکھ کر خوش ہوا اور اسے سرکاری انعام سے نوازا ۔۔۔
جہاں تک اہرام مصر کی بات ہے تو مجھے اس بارے میں کوئی علم نہیں