View RSS Feed

اسی کو "وصل" کہتے ھیں

ریت اس نگر کی ہےاور جانے کب سے ہے

Rate this Entry
تتلیوں کے موسم میں نوچنا گلابوں کا ، ریت اِس نگر کی ہے اور جانے کب سے ہے
دیکھ کر پرندوں کو باندھنا نشانوں کا ، ریت اِس نگر کی ہےاور جانے کب سے ہے

تم ابھی نئے ہو ناں! اِس لیے پریشاں ہو ، آسمان کی جانب اِس طرح سے مت دیکھو
آفتیں جب آنی ہوں ، ٹوٹنا ستاروں کا ، ریت اِس نگر کی ہےاور جانے کب سے ہے

شہر کے یہ باشندے بو کے بیج نفرت کے ، اِنتظار کرتے ہیں فصل ہو محبت کی
چھوڑ کر حقیقت کو ڈھونڈنا سرابوں کا ، ریت اِس نگر کی ہےاور جانے کب سے ہے

اجنبی فضاؤں میں اجنبی مسافر سے ، اپنے ہر تعلق کو دائمی سمجھ لینا
اور جب بچھڑ جانا مانگنا دعاؤں کا ، ریت اِس نگر کی ہےاور جانے کب سے ہے

خامشی مرا شیوہ ،گفتگو ہنر اُس کا، میری بے گناہی کو لوگ کیسے مانیں گے
بات بات پر جبکہ مانگنا حوالوں کا ، ریت اِس نگر کی ہےاور جانے کب سے ہے
*
مرغوب حسین طاہر

Submit "ریت اس نگر کی ہےاور جانے کب سے ہے" to Digg Submit "ریت اس نگر کی ہےاور جانے کب سے ہے" to del.icio.us Submit "ریت اس نگر کی ہےاور جانے کب سے ہے" to StumbleUpon Submit "ریت اس نگر کی ہےاور جانے کب سے ہے" to Google

Categories
میری پسند

Comments

  1. Kainat's Avatar
    اجنبی فضاؤں میں اجنبی مسافر سے ، اپنے ہر تعلق کو دائمی سمجھ لینا
    اور جب بچھڑ جانا مانگنا دعاؤں کا ، ریت اِس نگر کی ہےاور جانے کب سے ہے
    بہت خوب
  2. Ahsan_Yaz's Avatar
    عمدہ جناب....
  3. Meem's Avatar
    عمدہ انتخاب۔۔
  4. IN Khan's Avatar
    Quote Originally Posted by Kainat
    اجنبی فضاؤں میں اجنبی مسافر سے ، اپنے ہر تعلق کو دائمی سمجھ لینا
    اور جب بچھڑ جانا مانگنا دعاؤں کا ، ریت اِس نگر کی ہےاور جانے کب سے ہے
    بہت خوب

    تشکر
    خوش رہیئے
  5. IN Khan's Avatar
    Quote Originally Posted by Ahsan_Yaz
    عمدہ جناب....

    بہت شکریہ بھائی
  6. IN Khan's Avatar
    Quote Originally Posted by Meem
    عمدہ انتخاب۔۔

    شکریہ مونا جی
  7. بنت احمد's Avatar
    کلام تو میں نے نہیں پڑھا بھائی، لیکن اتنے عرصے بعد آپ کی اینٹری دیکھ کر اچھا لگا ہے، ذرا جلدی جلدی جاگنا بھی صحت کے لئیے برا نہیں ہوتا ہے
  8. IN Khan's Avatar
    Quote Originally Posted by بنت احمد
    کلام تو میں نے نہیں پڑھا بھائی، لیکن اتنے عرصے بعد آپ کی اینٹری دیکھ کر اچھا لگا ہے، ذرا جلدی جلدی جاگنا بھی صحت کے لئیے برا نہیں ہوتا ہے

    شکریہ بنت احمد سس۔ جی آئندہ خیال رہے گا۔
    ۔ :-) سدا خوش رہیئے
  9. Rose's Avatar
    بہت عمدہ ....
  10. IN Khan's Avatar
    Quote Originally Posted by Rose
    بہت عمدہ ....

    شکریہ روز سس۔
  11. فیصل نواز's Avatar
    بہت خوب
    ........