بے تکی باتیں

پھر شوق سے منائیے چھبیس جنوری

Rate this Entry
آئی بہا رِ نو لئے چھبیس جنوری
روشن ہے کتنی دیکھئے چھبیس جنوری

آزاد خود کو کیجئے ہربھید بھاؤ سے
پھر شوق سے منائیے چھبیس جنوری

میں مانتا ہوں جشن منانے کا دن ہے یہ
کہتی ہے کیا یہ سوچئے چھبیس جنوری

غربت ہے، قتل و خون ہے ، ہر سمت دیش میں
کتنی دکھی ہے دیکھئے چھبیس جنوری

ہندوستاں کو کس نے کیا آسماں صفت
سب لوگ مل کے بولئے چھبیس جنوری

یونہی بلند ہند کا اقبال ہو فرید
چمکیں یونہی ترے د یئےچھبیس جنوری

فرید ندوی

Submit "پھر شوق سے منائیے چھبیس جنوری" to Digg Submit "پھر شوق سے منائیے چھبیس جنوری" to del.icio.us Submit "پھر شوق سے منائیے چھبیس جنوری" to StumbleUpon Submit "پھر شوق سے منائیے چھبیس جنوری" to Google

Categories
کلام فرید

Comments

  1. Meem's Avatar
    واہ جی۔۔۔۔۔۔۔۔
  2. 1UM-TeamUrdu's Avatar
    واہ جی واہ ۔ ماشاءاللہ ۔ بہت خوب
  3. jawaz's Avatar
    عمدہ شئیر بہت خوب جناب
  4. Rubab's Avatar
    آپ کے دل کی آواز لگتی ہے خسرو بھائی۔ اللہ میاں آپ کے ملک میں بھی اچھے دن لائے۔
    شیئر کرنے کے لیے شکریہ۔