Maria Masood

ون اردو میمبرز کی اقسام پارٹ ٹو

Rate this Entry
السلام علیکم ون اردو کے لوگوں۔۔۔
کیا حال ہیں
آج بھی میں ون اردو میمبران کی اقسام کے ساتھ حاضر ہوں اور آج میرا فوکس صرف ایک قسم کے لوگوں پر ہے جو اپنے آپ میں ہی کئ قسمیں رکھتے ہیں۔۔
جی ہاں جناب ان لوگوں نے اس کام میں ڈگری لے رکھی ہے اور وہ کام ہےناراضگی کا۔۔۔
تو چلیے بنا ٹائم ضائع کیے بڑھتے ہیں اقسام پہ۔
۔
ببتا کے ناراض ہونے والے لوگ۔۔
یہ ۔۔۔۔یہی لوگ سچے کھرے سیدھے نیک شریف وفادار وغیرہ لوگ ہیں جو بتا کے ناراض ہوتے ہیں۔۔۔
باقاعدہ تھریڈ بناتے ہیں جی جی۔۔۔
تھریڈ کے عنوان بھی چن کےرکھتے ہیں اور جناب ناراضگی شروع۔۔۔پھر ان کے منانے والوں کا تاندھا بندھ جاتا ہے اور اتنے پیارے بچے ہوتے ہیں فورا ناراضگی ختم بھی کر لیتے ہیں واہ واہ۔۔

ناراض ہو کے جانے والے لوگ
۔۔
اس قسم کی مخلوق بھی تھریڈ بنا کے باقاعدہ اعلان کرتی ہے کہ میں ناراض ہوں میں جا رہا یا جا رہی ہوں آئندہ کبھی نہیں آؤں گی ۔۔۔دھاڑرررر۔۔۔یہ گیٹ بند کرنے کی آواز ہے۔۔۔
مطلب لگتا یونہی ہے کہ بھئ بہت غصے میں گیا ہے آئندہ واپس ہی نہیں آنا بندے نے۔۔۔
مگررررر رکھیے ٹھریے ۔۔سٹاپ!!!!
کچھ دنوں بعد یہ لوگ نئ آئی ڈی ۔۔۔نئ پرسنالٹی کے ساتھ آتے ہیں اور ایڈجسٹ ہونے کی کوشش کرتے ہیں اور شاید ہوبھی جاتے ہونگے۔۔۔شاید نہیں بھی۔۔۔مگر پوری کوشش کرتے ہیں لوگ انکو پہچان نہ پائیں۔ ۔
مگر یہاں بھی بڑے بڑے ڈان ہیں پہچاننے والے پہچان بھی جاتے ہیں۔۔۔

خیرررر۔

ناراض ہو کہ چھپ چھپ کے آنے والے لوگ۔۔
یہ لوگ نا تھریڈ بناتے ہیں نا بتاتے ہیں بس چپ چاپ چلے جاتے ہیں۔۔۔
مگر انکو ون اردو اتنا عزیز ہوتا ہے کہ یہ چھپ چھپ کے آتے ہیں۔برقعہ پہن کے آتے ہیں۔۔۔۔سب چیزوں کے مزے لیتے ہیں۔۔۔اپنا نام ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں کہ شاید۔۔شاید کوئی تو مرد مومن یاد کرتا ہو۔۔۔
اور اگر غلطی سے کوئی یاد بھی کرلے تو فورا انا کی چادر اتار پھینکتے ہیں اور واپس آ بھی جاتے ہیں۔۔۔

باربار ناراض ہو کے واپس آنے والے لوگ۔۔

یہ لوگ دن میں کئ کئ بار ناراض ہو کے واپس آتے ہیں۔۔۔اور جتنی سنجیدگی سے جاتے ہیں کہ اب تو واپس نہیں آنا اتنی ہی سنجیدگی سے واپس آتے ہیں کہ چھڈو یار ون اردو سے کیا ناراضگی۔۔۔۔
ان لوگوں میں عام زندگی میں بھی پوٹینشل نہیں ہوتا۔۔۔کئ بار سوچتے ہیں آج تو نہا ہی لوں اتنی ہی جلدی ارادہ بدل جاتا ہے چھوڑو پچھلے ہفتے ہی تو نہایا تھا۔۔۔

آئی ڈی ڈی ایکٹویٹ کرنے والے لوگ۔۔

ان لوگوں کی بھی اپنے آپ میں کئ قسمیں ہیں مگر یہاں مختصر کر کے بتاتی ہوں۔۔۔
کچھ لوگ آئی ڈی بند کر کے چلے جاتے ہیں۔۔۔
کچھ لوگ آئی ڈی بند کر کے واپس آ بھی جاتے ہیں۔۔
کچھ لوگ آئی ڈی بند کر کے واپس نئ شناخت سے آتے ہیں۔۔
کچھ لوگ آئئ ڈی بند کر کے واپسی پانچ مختلف آئی ڈیز سے آتے ہیں۔۔
قصہ مختصر ان میں مستقل مزاجی کسی میں نہیں ہوتی۔۔

ان قسموں کا سلسلہ تو طویل ہے مگر میرے خیال سے اتنی ہی کافی ہے۔۔۔
چھپ چھپ کے پڑھنے والے لوگ اپنے اوپر مت لیجیے گا۔۔۔
اور اگر لے بھی لیا تو ۔۔۔۔۔

جی ہاں میرے مخاطب آپ لوگ ہی ہیں ۔۔پلیز ناراض ہو کہ منہ پھلا کے جانے سے بہتر ہے آپ لوگ ایک سانس میں پیپسی پی جائیں۔۔۔سیریسلی یہ زیادہ خطرناک ہے۔۔۔
خیر میری تحریر پسند کرنے کا ایڈوانس شکریہ ہی ہی ہی

Submit "ون اردو میمبرز کی اقسام پارٹ ٹو" to Digg Submit "ون اردو میمبرز کی اقسام پارٹ ٹو" to del.icio.us Submit "ون اردو میمبرز کی اقسام پارٹ ٹو" to StumbleUpon Submit "ون اردو میمبرز کی اقسام پارٹ ٹو" to Google

Categories
Uncategorized

Comments

  1. Trueman's Avatar
    ھاھاھا،زبردست سلسلہ ہے بہنا،خوب آپریشن چل رہا ہے۔ویسے اس بات نے خوب "ھنسایا" :۔
    ان لوگوں میں عام زندگی میں بھی پوٹینشل نہیں ہوتا۔۔۔کئ بار سوچتے ہیں آج تو نہا ہی لوں اتنی ہی جلدی ارادہ بدل جاتا ہے چھوڑو پچھلے ہفتے ہی تو نہایا تھا۔۔۔
  2. Rubab's Avatar
    وعلیکم السلام
    الحمد للّٰہ مانو، تم کیسی ہو؟

    ناراض لوگوں کا حال تم نے خوب لکھا ہے۔ آدھے سے زیادہ ناراض لوگ تو بس فورم کے باہر سے ہی جھانکتے رہتے ہیں۔ وہ نیچے میسیج لکھا ہوتا ہے نا کہ دس ممبرز اور پانچ سو مہمان آن لائن ہیں۔ تو وہ پانچ سو یہی ناراض ممبران ہی لگتے ہیں، جو دروازہ کھلا ہونے کے باوجود اندر آنے کی بجائے باہر باہر سے جھانک رہے ہیں۔ اگر انہیں جاسوس کہہ دوں تو کہیں میری پٹائی کو تو نہیں آ جائیں گے۔
    تمہاری تحریر کی آخری بات نے بہت لطف دیا کہ ناراض ہونے سے زیادہ خطرناک پیپسی پینا ہے۔ ہاہاہاہاہا۔۔۔ ابھی پیپسی والے آ کے تمہیں پوچھتے ہیں کہ بھئی ہمارا نقصان کیوں کروا رہی ہو مانو بلی۔

    خوش رہو۔
  3. Rubab's Avatar
    Quote Originally Posted by Trueman
    ھاھاھا،زبردست سلسلہ ہے بہنا،خوب آپریشن چل رہا ہے۔ویسے اس بات نے خوب "ھنسایا" :۔

    بڑا ہلکا ہاتھ رکھا ہے مانو نے۔ ابھی تو یہ نہیں لکھا کہ چھوڑو پچھلی عید کو ہی تو نہایا تھا۔
  4. Kainat's Avatar
    ہاہاہا ۔۔۔ بہت مزا آیا پڑھ کر۔۔ بہت خوب مانو
    مزید ناراض لوگوں کا انتظار رہے گا۔۔ ابھی کئی اقسام باقی ہوں گی جیسے۔۔،
    ناراض ہو کر بھاؤ کھانے والے لوگ ۔۔۔
    کچھ لوگ اپنی ناراضگی ظاہر نہیں کرتے۔۔۔پردے کے پیچھے(آف لائن) دانت پیستے رہتے ہوں گے۔۔
    ایک قسم ایسی بھی ہو گی جو بدلے میں دوسروں کو ناراض کرنے کے ٹپس سوچتے ہوں گے۔
  5. Salman Sallo's Avatar
    ہاہا۔۔۔ماریہ سسٹر آپ ناراض لوگوں کو مزید ناراض کرنا چاہتی ہیں ؟ ۔۔۔کوئی ایسی ترکیب سوچیں کہ ناراض لوگ واپس آجائے۔۔۔ اور جو لوگ اس وقت فورم پر موجود ہیں اور خوش ہیں وہ ناراض ہو کر فورم چھوڑ کر چلے جائے ۔۔۔ہاہاہا۔۔۔۔۔
  6. 1UM-TeamUrdu's Avatar
    ہاہاہاہا۔ بہت خوب۔ آپ نے دلچسپ انداز میں مختلف افراد اور روئیوں کی نقشہ کشی کی ھے۔ گہرا مشاھدہ اور معیاری قوت بیان۔ سدا سلامت رھیے
  7. Ahmed Lone's Avatar
    واہ واہ بہت خوب

    کچھ لوگوں کو سوچوں تو بہت فٹ آرہے ان اقسام پر

    بہت خوب
  8. Rose's Avatar
    بہت زبردست لکھا ہے سس۔
  9. بنت احمد's Avatar
    خوب ہے سس،


    اور اس دوران اگر کوئی اور میمبر ایکٹو ہوجائے تو اس بےچارے کے ساتھ صحیح کی ہوتی ہے، تین چار ناراض میمبرز سے ملا ملا کر، یہ حال ہوجاتا ہے کہ ،،،٭بےچاری سی سمائیلی٭
  10. Arain's Avatar

    زبردست


    میں سوچ رہا ہوں خود کو کس لسٹ میں شامل کروں
  11. Barvi's Avatar
    بہت خوب ماریہ بہن، میں خود کو بھی ان گروپس میں سے ایک میں شامل سمجھتا، لیکن جو اس کا عنوان ہے ناراض ممبران تو میں پھر اس میں شامل نہیں ہوں۔
  12. Kauser Baig's Avatar
    اطمنان سے پڑھکر تبصرہ کرونگی ابھی ایک نظر ڈالی ہے ۔پیشگی شاباشی پیاری ماریہ