Muhammad Atique

ہوتی ہے دلبروں کی عنائیت کبھی کبھی

Rate this Entry
السلام علیکم:
کافی عرصے بعد حاضر ہے آپ کے لئے ایک پیروڈی۔ جس کے جملہ حقوق ابھی محفوظ کروانے والے ہیں۔
ہاں کی ہے اسکی ہم نے مرمت کبھی کبھی
برہم ہوئی ہے اس پہ طبیعت کبھی کبھی

کسی سر پھرے سے تو نہیں روز پالا پڑتا
کرنی ہے پڑتی ہم کو شرافت کبھی کبھی

سترہ محبتوں کے ہے بعد بھی یہ حالت
محسوس کی ہے تیری ضرورت کبھی کبھی


غنڈے جو تو نے بھیجے سوچا یہی ہے ہم نے
ہوتی ہے دلبروں کی عنائیت کبھی کبھی

ہیں یار جب بھی کہتے تو چھوڑ کر گیا ہے
اشکوں میں ڈھل گئی تری صورت کبھی کبھی

Submit "ہوتی ہے دلبروں کی عنائیت کبھی کبھی" to Digg Submit "ہوتی ہے دلبروں کی عنائیت کبھی کبھی" to del.icio.us Submit "ہوتی ہے دلبروں کی عنائیت کبھی کبھی" to StumbleUpon Submit "ہوتی ہے دلبروں کی عنائیت کبھی کبھی" to Google

Tags: funny, parody
Categories
Uncategorized

Comments

  1. Salman Sallo's Avatar
    وعلیکم السلام
    ہاہا ۔۔شاندار پیروڈی
    کافی عرصہ بعد آپ فورم پر نظر آئے ہیں ماسڑ عتیق بھائی خوش آمدید۔۔۔
  2. Muhammad Atique's Avatar
    Quote Originally Posted by Salman Sallo
    وعلیکم السلام
    ہاہا ۔۔شاندار پیروڈی
    کافی عرصہ بعد آپ فورم پر نظر آئے ہیں ماسڑ عتیق بھائی خوش آمدید۔۔۔
    شکریہ سلمان بھائی۔
    آپ کی مسکان سے ہی مطلب ہے-
  3. 1UM-TeamUrdu's Avatar
    ھاھاھاھاھا۔ واہ واہ ۔ بہت خوب بھائی۔ بہت اچھا لکھا۔ سلامت رھیے
  4. Muhammad Atique's Avatar
    Quote Originally Posted by 1UM-TeamUrdu
    ھاھاھاھاھا۔ واہ واہ ۔ بہت خوب بھائی۔ بہت اچھا لکھا۔ سلامت رھیے
    شکریہ ٹیم بھائی۔ آپ نے شاباش دیدی تو اس کا مطلب ہے کہ شاعری اچھی ہوئی ہے۔
  5. Kainat's Avatar
    ماشاءاللہ، اچھی پیروڈی ہے۔
    پھر کھو نہ جائے تو کہیں فیس بک کی بھیڑ میں
    ون اردو کو تیری ضرورت پڑتی ہے کبھی کبھی
  6. Muhammad Atique's Avatar
    Quote Originally Posted by Kainat
    ماشاءاللہ، اچھی پیروڈی ہے۔
    پھر کھو نہ جائے تو کہیں فیس بک کی بھیڑ میں
    ون اردو کو تیری ضرورت پڑتی ہے کبھی کبھی
    بہت شکریہ کائنات آپی۔ کوشش یہی ہو گی کہ اب کچھ وقت دیتا رہوں ون اردو کو بھی۔ دیکھیں کیا بنتا ہے۔
  7. Rubab's Avatar
    وعلیکم السلام
    بہت خوب عتیق بھائی
  8. Kauser Baig's Avatar
    وعلیکم السلام

    واہ وا واہ بہت پرلطف اشعار