View RSS Feed

Sabih

عید ٹرانسمیشن کے اسپانسرز از سوبی

Rate this Entry


السلام علیکم
سوبی سس کی لکھی ایک تحریر پرانی یادیں تازہ کر گئی. تو سوچا شئیر کر دوں.
.....................
ٹرانسمشن کے سپانسرز

اور سب سے بہت بہت معذرت کہ ایسے نام لکھ دیے یعنی سس بھائی یا کچھ اور ساتھ نا لگایا وہ اسلیے کہ پھر تھورا عجیب لگتا تو اسلیے سوری پلیز کوئی برا نا مانیں۔

ساحرہ جھٹ پٹ تیار مصالحے
"اب مصالحے پیسنے کی جھنجھٹ سے ملی آپکو نجات ساحرہ جھٹ پٹ تیار مصالحے کسی بھی سبزی گوشت میں شامل کریں اور پانچ منٹ میں کھانا تیار"

ٹیم بناسپتی گھی
"تصور کریں ہم خالص گھی میں کھانا تیار کر رہے ہیں ٹیم بناسپتی ہر کھانے کو بہتر سے بہترین بنائے"

سلمان موبائل فون
"اب صرف 999روپے میں اب ہر کسی کی پہنچ میں دو دن کی وارنٹی کے ساتھ"

ہاشمی سوادی آٹا
"اک چپاتی کھانے والا کھائے اب چھ چپاتیاں واہ کیا بات ہے ہاشمی سوادی
آٹے کی۔"
کھاؤ ہن رج کے

کشتاج کشمش
"میٹھا کوئی بھی ہو کشمش کے بنا ادھورا کشمش میٹھا ایسے سجے جیسے نئی دلہن"

روزبیہ بلیچ کریم
"میرا کالا سیاہ چہرہ روز بلیچ کریم سے چاند سا مکھڑا بنا "میرے چاند سے مکھڑے پر ہوئے سب فدا ہے شاوا۔"

رفعت سیریلیک
"بچوں کی نشونما کے لیے بہترین آج تو میرے منے نے اپنے پاپا کو دوڑ میں ہرا دیا اب تو منے کے پاپا بھی سریلیک کھا کر آفس جاتے ہیں"

کاظمی کے کاغذی بادام
"یادداشت کو اتنا طاقتور بنائے کہ سو سال پرانی بات بھی بھول نا پائیں"

صبیح کف سیرپ
"جب گلے میں کرے کھانسی دھمال تو نا ہو پریشان اب صبیح کف سیرپ
کرے کمال"

وش بیوٹی سوپ
تازگی کا نیا احساس

ماظق فین
"گرمی کے موسم میں ٹھنڈی ہوا کے جھونکے اور سردیوں میں گرم ہوا کے جھونکے صرف ماظق فین سے بجلی کا بل آدھا"
ماظق فین نام ہی کافی ہے

حنا کون مہندی
"مہندی سے لکھ دو ری ہاتھوں پر میرے۔۔میرے سانوریا کا نام"

"شادی کے اتنے سال بعدبھی سانوریا کا نام مٹ نا پایا ہتھیلی سے ایسا پکا رنگ کسی اور مہندی میں کہاں"

سعد موٹر بائیک
"چلتا جائے چلتا جائے اور بغیر پٹرول کے بھی چلتا ہی جائے"

کوثر اچار اور چٹنیاں
"جب تک دسترخوان پر کوثر کے اچار چٹنیاں نا ہوں کھانے کا مزہ کیا"

احمد لون کمرشل بینک
"عمدہ بینکنگ
"لون لے کر واپس کرنے کی کوئی ضرورت نہیں یہی تو خاص بات ہے احمد بینکنگ کی"

لبنی کولڈکریم
"اب تازہ سبزیاں چہرے پر تھوپنے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ اب آپ کے پاس ہے لبنی کولڈکریم جو آپ کے چہرے کو تازہ سبزیوں کی طرح تازہ اور ہرا بھرا رکھے"

مانو ٹالکم پاؤڈر
"اب پرفیوم کی کیا ضرورت ہے"

منہا سپر واشنگ مشین
گھر بھر کے کپڑے منٹوں میں صاف

گلیکسی سرف
"گلیکسی کے لشکارے جگمگ کپڑے سارے"

سعدیہ شیمپو
"سعدیہ شیمپو سے بال اتنے ریشمی کے اب تو جوئیں بھی بالوں میں ٹک نا پائیں"

Submit "عید ٹرانسمیشن کے اسپانسرز از سوبی" to Digg Submit "عید ٹرانسمیشن کے اسپانسرز از سوبی" to del.icio.us Submit "عید ٹرانسمیشن کے اسپانسرز از سوبی" to StumbleUpon Submit "عید ٹرانسمیشن کے اسپانسرز از سوبی" to Google

Categories
Uncategorized

Comments

  1. Hina Rizwan's Avatar
    share karne ka shukria or bhi milen to share kije ga
  2. Sajidcompk's Avatar
    such a beautiful sharing,
    kazmi bahi name made me sad.
  3. Sabih's Avatar
    Quote Originally Posted by Sajidcompk
    such a beautiful sharing,
    kazmi bahi name made me sad.
    السلام علیکم
    ایک تھریڈ تھا وقار کی طرف سے کہ جنید بھائی مجھ سے ہمیشہ گلہ کرتے ہیں کہ میں انہیں عیدی نہیں دیتا تو یہ عیدی ان کے لیے.....

    نیچے شاید کوئی ڈیزائین تھا جو فوٹوبکٹ کی پالیسی کی تبدیلی کی وجہ سے غائب ہو چکا تھا پر اس تھریڈ نے بہت اداس کیا.

    اللہ کریم کاظمی سر اور جنید بھائی سمیت سب مسلمان بہن بھائیوں کی مغفرت فرمائے آمین
  4. 1UM-TeamUrdu's Avatar
    ھاھاھاھا۔ دلچسپ اور یادگار ۔ سدا شاداب و سلامت رھیے
  5. Kainat's Avatar
    اچھوتا خیال۔۔۔ دلچسپ تحریر
  6. Rubab's Avatar
    ہاہاہاہاہا۔۔۔۔ بہت دلچسپ
  7. Arain's Avatar
    عمدہ شیئرنگ۔


    سوبی سسٹر تو راستہ ہی بھول گئیں یہاں کا ۔ جہاں ہوں خوش ہوں آمین
  8. Guldana1's Avatar
    صبیح بھْائی کیا یاد کرا دیا
    شرمندگی والی سمائلی.


    Kamalll kiii yadienn hain waisyy shukriaaa..