Rose

عمل کے لیے کوشش

Rate this Entry
ولیم دوئم 1918 تک جرمنی کا حکمران رہا،،،،،ولیم دوئم ایک سرکاری دورے پر سوئٹزرلینڈ گیا،،،،اور ایک تقریب میں ایک سوئس فوجی افسر سے ملاقات کے دوران ازراہ تفنن کہا،،،،،،جرمنی کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور تعداد میں تمہارے ملک کی فوج سے دوگنی ہے،،،،،اگر ہماری فوج تمہارے ملک پر حملہ کر دے تو تم لوگ کیا کرو گے؟؟؟
اعلیٰ تعلیم یافتی فوجی افسر نے بڑی سنجیدگی اور حاضر دماغی سے جواب دیا،،،،،،سر بس ہمیں ایک کی بجائے دو فائر کرنے پڑیں گے۔
سوئس فوجی افسر کا یہ جملہ ایک بڑی حقیقت کا اعلان تھا۔
یاد رکھیں وسائل اگر کم بھی ہوں تو زیادہ کارکردگی سے اس کی تلافی کی جا سکتی ہے،،،،زندگی کی جدوجہد میں کبھی کوئی آگے بڑھ جاتا ہے اور کبھی کوئی پیچھے رہ جاتا ہے،،،،،،کوئی غالب اور کوئی مغلوب ہو جاتا ہے،،،،،لیکن اس دنیا کے امکانات اتنے زیادہ ہیں کہ کبھی کسی کے لیے کوئی حد نہیں آتی،،،،،ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم عمل کے لیے کوشش اور مزید کوشش کریں۔

Submit "عمل کے لیے کوشش" to Digg Submit "عمل کے لیے کوشش" to del.icio.us Submit "عمل کے لیے کوشش" to StumbleUpon Submit "عمل کے لیے کوشش" to Google

Categories
Uncategorized

Comments

  1. Sabih's Avatar
    جزاک اللہ خیرا روز سس
  2. Kainat's Avatar
    نائس شیئرنگ
  3. Sajidcompk's Avatar
    so true,
    when there is will there is a way
  4. rja_eman's Avatar
    Very Motivational.. جزاک اللہ خیرا بہن