View RSS Feed

Sabih

ساحرہ آپی

Rate this Entry
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

ساحرہ آپی سے
غائبانہ تعارف جب میں ایکٹو ہوا تھا تبھی ہوا ان کا افسانہ نیا نیا اردو پوائنٹ پر آیا تھا تو اس کی رولا پڑا ہوا تھا۔ تبھی سے تھوڑا سا مرعوب ہو گیا۔ ۔ ۔
پھر جب سوسائٹی جائن کی تو ان سے بات چیت شروع ہوئی تو معلوم پڑا کہ کتنی مخلص اور شفیق آپی ہیں۔ پر میں نے ان کو بہت تنگ کیا ۔

ہوا کچھ یوں کہ آج کے افسانے کا سلسلہ چل رہا تھا۔ ۔ ۔ ۔ اور ابتدائی کچھ افسانوں کئ بعد لوگوں کی دلچسپی کم ہو گئی تھی تو سوسائٹی میں ہم لوگ ڈسکس کرتے رہے کہ میل ممبرز زیادہ تر بجائے افسانے کے تھریڈ میں جواب دینے کی بجائے پی ایم میں کمنٹ کر رہے ہیں تو تجویز آئی کہ ان کو کہا جائے کہ وہ افسانے کے تھریڈ میں کمنٹ کریں۔ ۔ ۔

اب گلے دن میرا نک صبیح سے ونسنٹ چینج ہو گیا۔ اسی دن ساحرہ آپی کا افسانہ لگا تھا۔ میںنے ساحرہ آپی کو میسج کیا کہ افسانہ بہت عمدہ ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ساحرہ آپی نے بہت مزے سے جواب دیا
بھائی جی آپ یہ کمنٹ تھریڈ میں پوسٹ کریں پلیززز
میں سمجھ گیا کہ آپی جی نے پہچانا نہیں۔ ۔ ۔
میں نے اٹھلا کر جواب دیا۔ ۔ ۔
"ارے وہاں سب لڑکیاں ہیں اور مجھے شرم آتی ہے۔"۔
آپی یقیناً ہنس ہنس کر دہری ہو گئی ہوں گی کہ یہ ایسا شرم والا کون پیدا ہو گیا۔ ۔ ۔ جواب آیا۔ ۔ ۔
"ارے بھائی شرم کس بات کی۔ ۔ ۔ ۔ آپ کی بہنیں ہیں سب۔ ۔ ۔ آپ جائیں نا وہاں کمنٹ کریں۔"۔
میں نے پھر جواب دیا
"ارے نہیں کوئی ایک بھی میل ممبر نہیں سب لڑکیوں کے بیچ میں کیسے چلا جاؤں؟؟"۔
آپی نے جواب دیا۔ ۔ ۔
"ارے لڑکیاں کیا کھا جائیں گی آپ کو؟؟ جائیں آپ وہاں۔ ۔ ۔"۔ ساتھ یقیناً پچکارا بھی ہو گا لیکن اب پچکار پی ایم سے باہر تو نکل نہیں سکتی تھی۔
اس دوران کسی ماڈ نے بھی کمنٹ کیا۔
میں نے پھر جواب دیا۔ ۔
"ارے وہاں تو ماڈ بھی ہیں میں کیسے جاؤں۔ ۔ ۔ ۔ کوئی بات بری لگ گئیی تو میں تو گیا نا۔ ۔ ۔"۔
ساحرہ آپی کو یقیناً اس سے لیچڑ فین زندگی میں کم ہی ملا ہو گا۔ ۔ ۔
خیر جیسے تیسے میں نے کمنٹ کیا وہاں پر۔
آپی نے ڈھیر ساری شاباش دی۔ ۔ ۔
اور پوچھا کہ دیکھا لڑکیوںنے کچھ کہا کیا؟؟
ایویں ڈر رہے تھے۔
پھر میں نے پوچھا کہ
"رائٹرز سوسائٹی میں کیا صرف لڑکیاں ہی ہوتی ہیں؟"۔
تو جواب ملا کہ نہیں لڑکے بھی ہیں کیا آپ آنا چاہتے ہیں
میں نے ہاں میں جواب دیا اور پوچھا کہ آنا کیسے ہے؟؟
تو ساحرہ آپی نے پورا پروسیجر سمجھایا۔ کہ تین تحریریں لکھیں اور
پھر پانچ ہزار پوائنٹس دینے ہوتے ہیں
اگر نہیں پوائنٹس تو مجھ سے لے لو۔۔ ۔۔۔
اس پی ایم کے بعد ان کی نظر پڑی میری پوسٹس پر۔ ۔ ۔
اگلا پی ایم آیا کہ
"اوئے کون ہو تم؟؟ تمہاری تو ڈھائی ہزار پوسٹس ہیں۔ ۔ ۔"

میں نے ڈرتے ڈرتے بتایا کہ مین کون ہوں اور اگلا پی ایم کچھ یوں تھا
""
ہاہاہہا

آج بھی جب میں یہ واقعہ یاد کرتا ہوں تو بے اختیار ہنسی چھوٹ جاتی ہے۔

Submit "ساحرہ آپی" to Digg Submit "ساحرہ آپی" to del.icio.us Submit "ساحرہ آپی" to StumbleUpon Submit "ساحرہ آپی" to Google

Categories
Uncategorized

Comments

  1. ابو لبابہ's Avatar
    ہاہاہا
    ہنس ہنس کر دوہری ہونے والی سمائیلی

    کتنے شرارتی تھے آپ۔ ایویں اتنی اچھی ساحرہ آپی کو تنگ کرکے رکھ دیا۔
  2. Rose's Avatar
    زبردست جی،،،،،،اگر وہ ساحرہ جی پہلے غور کر لیتی تو ہم نے تو اس تحریر محروم رہ جانا تھا۔
  3. Kainat's Avatar
    تو آپ پی ایم میں ۔۔۔ ننھے میاں ۔۔۔۔ کے کردار سے مخاطب ہوتے رہے۔
  4. 1UM-TeamUrdu's Avatar
    واہ ۔ بہت اچھی تحریر ۔ ون اردو کی مخصوص مہک اور شرارتی انداز لیے ہوئے۔ بہت شکریہ ۔ سدا سلامت رہیے۔
  5. Trueman's Avatar
    ھاھاھا،سنہری اور خوشگوار یادیں۔

  6. Kauser Baig's Avatar
    خوبصورت یادیں شیئر کرنے کا شکریہ