Maria Masood

ون اردو میمبرز کی اقسام

Rate this Entry
السلام علیکم اہلیان ون اردو کیسے ہیں آپ سب۔۔۔
جیسے کے دنیا میں طرح طرح اور قسم قسم کے لوگ پائے جاتے ہیں بالکل اسی طرح اپنےون اردو میں بھی کئ نایاب و نادر اقسام موجود ہیں جن کے بغیر ون اردو سونا ساہےتو چلیں انہی پہ ہم سو والٹ کے بلب کی روشنی ڈالتے ہیں۔۔۔


ہر فن مولا لوگ
پہلی قسم آتی ہے ن لوگوں کی یہ وہ لوگ ہیں جو بر وقت کئ کئ سیکشن میں پائے جاتے ہیں۔۔۔ایک ہاتھ شاعری میں تو ایک ناولز میں۔۔۔ایک پیر خبروں میں تو دوسرا پیر کھیلوں کے مقابلے میں۔ایک کان لڑائی جھگڑوں میں تو دوسرا کان دوسروں کی ٹوہ سننے میں۔۔ایک منہ کھانے پکانے میں تو دوسرا ۔۔اوہہو مطلب کے بھئ ہر فن مولا ٹھہرے مطلب کہ کوئی تھریڈ رہ نا جائے انکے زرخیز پوسٹوں سے۔اور کوئی جگہ ایسی نا ہو جہاں انکا نام نا لیا جاتا ہو۔۔۔

گپ شپ کی دوکان۔۔
یہ لوگ کسی کام نا کاج کے دشمن باتوں کے ہوتے ہیں۔۔۔انکو صرف ہاکنے کےعلاوہ کچھ نہیں آتا اور مزے کے بات یہ کہ جہاں انکے مطلب کی بات نہ بھی ہورہی ہو وہاں خواہ مخواہ چٹکلے چھوڑنے آجائینگے۔۔۔یہ وہ لوگ ہیں کہ جہاں انکو منہ نالگایا جائے یہ دوسرے تھریڈز پہنچ جاتے ہیں کہ شاید ۔۔شاید یہاں ہی ان سے کوئی منہ لگا لے۔پر بات سچی ہے یہی اصل میں ون اردو کی رونق ہیں کہ چلو کوئی کام نا سہی گپ ہی سہی۔۔

سائیلنٹ کلر۔۔۔
یہ لوگ اپنے نام کا دیدار کرانے آتے ہیں بس۔۔انکا سب سے اہم کام روزانہ کی حاضری دینا ہوتا ہے۔۔نا کسی سے بات نہ سلام دعا نہ خوشی نا غم بس سٹل ایک ہی جگہ تماشائی بنے بیٹھے رہتے ہیں انکو اس سے کوئی غرض ہی نہیں ہوتا کہ کیا ہورہا ہے کیا نہیں۔ کسی کی شادی ہو رہی ہے کسی کی منگنی کسی کا کاکا کسی کی کاکی۔کسی کی سالگرہ منائی جا رہی ہے کسی کی امتحان میں کامیابی۔بس جی خاموشی سے اپنے نام کا دیدار کرایا اور چلتے بنے۔۔لگتا ہے قیس بھائی ایسوں کو بیٹھنےکے بس پیسے دیتے ہیں۔۔کہ بھی لاگ ان ہو جاؤ بس۔۔۔اورکام ختم۔

پرقعہ پوش۔۔
ون اردو کے سب سے خفیہ کارندے۔۔۔انکا تو کوئی نام بھی نہیں دیکھ سکتا ۔۔۔یہ سلمانی ٹوپے پہنے کہاں آرہے کہاںجارہے اللہ واعلم۔۔۔ایسے لوگ الومیناتی کے خفیہ لوگ لگتے ہیں مجھے۔۔۔کس مقصد سے آتے ہیں کس مقصد سے جاتے ہیں کیوں ہیں آخر کیوں؟ ۔۔۔یہ اپنی نجی زندگی میں بھی ایسے ہی ہوتے ہیں کب گھر آئے ۔۔کب گئے پتہ نہیں خالہ سلمہ ملنے آئی یا پھپھو رشیدہ انکے سامنے بھی سلمانی ٹوپی پہنے یہی دیکھتے ہونگے کہ کس کا بچہ کتنا کھارہا ہے ۔۔ون اردو پہ یہ دس سال سے انویزیبل رہے ہونگے اور اگر غلطی سے بھی ویزیبل ہوگئے تو سچی کہہ رہی ہونگی دس سال سے انکو کوئی جانتا ہی نہیں ہوگا بلکہ انکے دیدار پہ تو کوئی خوش آمد کا ہی تھریڈ بنا دے غلطی سے۔۔۔مجھے اس وقت بہت حیرت ہوتی ہے جب کسی بھی تھریڈ کہ نیچے پندرہ لوگ موجود نظر آرہے ہوتے ہیں اور ان میں سے پانچ کے نام نظر آتے ہیں باقی دس کے دس کسی جن کی طرح موجود ہوتے ہیں۔

شاعری کے دلدادے۔۔
ان لوگوں کی زندگی کا بس ایک مقصد شاعری شاعری اوررر شاعری۔۔۔۔انکا مقصد بس انہی تھریڈز میں آنا ہوتا ہے آج کی شاعری۔۔کل کی شاعری ہفتے کی شاعری مہینے کی شاعری۔ حرف تہجی شاعری ۔۔۔من پسند شاعری غم شاعری خوشی شاعری وغیرہ۔۔انکے پاس شاعری کا اس قدر ذخیرہ ہوتا ہے کہ ان کی صبح شاعری انکی رات شاعری۔۔۔۔اگر کوئی غلطی سے انکو کسی اور سیکشن کی انویٹیشن دے بھی دے تو اسے یہ اپنی توہین سمجھتے ہیں۔۔انکا بس چلے تو ون اردو کا نام تبدیل کر لے بزمِ ون اردو رکھ دیں۔۔ان سے ان کے گھر والے بھی پرشان ہوتے ہیں کیونکہ عید کہ موقعوں پر یہ لفافے میں کبھی میر کی شاعری کبھی فیض کی شاعری سے ہی کام چلا لیتے ہیں۔۔کیونکہ ان کے نزدیک شاعری سے مہنگی کوئی عیدی نہیں۔۔

تھینکس والے لوگ۔۔
انکے پاس باتوں کا ذخیرہ بہت ہی کم ہوتا ہے۔۔اب اس کے لیے کیا کیا جائے کہ جب انکو کوئی پوسٹ پسند آئے یا پھر کسی کی بات سے متفق ہوں۔۔؟ اب کون ٹائپ کر کے اپنی نازک انگلیوں کو تکلیف دے۔۔تو جناب یہ دباتے ہیں تھینکس کا بٹن۔۔۔کچھ لوگوں کو تو تھینکس کا بٹن اس قدر پسند ہوتا ہے کہ یہ اپنا تھینکس آٹو پہ ڈال دیتے ہیں یہاں ٹھک کر کے پوسٹ آئی اور یہاں ٹھک کر کے انکا تھینکس۔۔یہ اپنی زندگیوں میں بھی تھینکس کا بٹن اپنے ہونٹوں پہ ڈالنا چاہتے ہیں کہ کچھ بولنا نا پڑے اور انکا تھینکس کا کام بھی ہوجائے۔۔۔بلکہ کہا جائے تھینکس انکا تکیہ کلام ہی بن جائے۔۔۔انکے تھینکس پوسٹوں پہ کچھ ایسے ہوتے ہیں۔۔
ہاہاہاہاہہاہا. تھینکس کا بٹن
آج تاریخ کیا ہے۔۔۔تھینکس کا بٹن
اس دال میں نمک کتنا ڈالنا ہے۔۔۔۔تھینکس کا بٹن۔۔
ون اردو کا سرور بزی۔۔۔۔تھینکس کا بٹن۔۔۔

اقسام تو اور بھی بہت سی ہیں مگر فلحال اتنا ہی ۔۔۔یقینا آپکو ون اردو میمبران کی یہ اقسام پسند آئے گی بس اب سب اپنا اپنا موازنہ کریں آپ کس پہ فکس بیٹھتے ہیں

Submit "ون اردو میمبرز کی اقسام" to Digg Submit "ون اردو میمبرز کی اقسام" to del.icio.us Submit "ون اردو میمبرز کی اقسام" to StumbleUpon Submit "ون اردو میمبرز کی اقسام" to Google

Categories
Uncategorized

Comments

Page 2 of 2 FirstFirst 12
  1. Salman Sallo's Avatar
    واہ واہ کیا بات ہے ماریہ سسٹر آپ تو چھپی رستم نکلیں ۔۔۔۔مزید اقسام کے بارے میں بھی بتائیں ۔۔
Page 2 of 2 FirstFirst 12