View RSS Feed

Rubab

جیت

Rate this Entry
نوٹ: یہ کوئی شاعری نہیں ہے۔ ایسے ہی ایک بے معنی خیال پیش کرنے کی کوشش ہے۔




جیت
شہ رگ کاٹتی تیز دھار تلوار نہیں ہوتی
نیزے کی انی پہ سجا خون آلود سر نہیں ہوتی
دار پہ تڑپتا لٹکتا بے جان لاشہ نہیں ہوتی

جیت
سر بفلک شعلوں میں لپٹا بےمکین شہر نہیں ہوتی
تن سے جدا سروں کا بلند مینار نہیں ہوتی
قبرستان پہ تعمیر عالی شان محل نہیں ہوتی

جیت
سر سے کھنچی تار تار چادر نہیں ہوتی
مٹی میں روندا گیا پامال وجود نہیں ہوتی
کوئی قبر، کوئی جلتی چتا نہیں ہوتی

جیت
اگرجاننا چاہتے ہو تو جان لو اے فاتح!
جیت صرف جیت ہوتی ہے
کبھی کسی کی ہار نہیں ہوتی

Submit "جیت" to Digg Submit "جیت" to del.icio.us Submit "جیت" to StumbleUpon Submit "جیت" to Google

Categories
Uncategorized

Comments

  1. Rose's Avatar
    جیت صرف جیت ہوتی ہے
    کبھی کسی کی ہار نہیں ہوتی






    واہ ،،، خوبصورت خیال آرائی ہے۔
  2. Ahmed Lone's Avatar
    واہ بہت خوب جی
  3. Kainat's Avatar
    جیت صرف جیت ہوتی ہے
    کسی کی ہار نہیں ہوتی

    عمدہ پیش کیا خیال
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  4. Ahsan_Yaz's Avatar
    بہت عمدہ خیال ہے جی۔
  5. 1UM-TeamUrdu's Avatar
    نوٹ: یہ کوئی شاعری نہیں ہے۔ ایسے ہی ایک بے معنی خیال پیش کرنے کی کوشش ہے۔


    ھاھاھاھا یہ تو میرا کاپی رائٹڈ جملہ ھے۔

    واہ ۔ بہت خوب

    جیت صرف جیت ہوتی ہے
    کبھی کسی کی ہار نہیں ہوتی


    بہت اچھا خیال اور پیشکش ۔ سدا سلامت رھیے
  6. ابو لبابہ's Avatar
    عمدہ خیال ہے جی۔

    جیت صرف جیت ہوتی ہے
    کسی کی ہار نہیں ہوتی