View RSS Feed

Rubab

ون اردو کے دس سال

Rate this Entry

دس سال گزر گئے۔
دس سال ایک لمبا عرصہ ہوتا ہے، پر پیچھے مڑ کے دیکھو تو کل کی بات محسوس ہوتی ہے۔ اس وقت گرچہ انٹرنیٹ کی دنیا کوئی بالکل نئی چیز نہیں تھی لیکن مجھ سمیت بہت سے لوگوں کو اس مکڑی کے جال میں پھنسانے کی ذمہ داری ون اردو کی ہے بالکل ایسے ہی جیسے اب یہ ذمہ داری فیس بک، ٹوئٹر اور وٹس ایپ نے اٹھائی ہوئی ہے۔
ون اردو کیا ہے؟
کیوں ہے؟
اس کا مقصد کیا ہے؟
یہاں وقت گزارنے سے کیا حاصل ہوگا؟
ہم اس سائٹ پہ کیوں ہیں؟
وغیرہ وغیرہ


یہ اور ان جیسے کئی سوال ہو سکتے ہیں۔ ان سوالوں کے لئے ہم سب کے جوابات جدا جدا ہیں۔ سب کا اپنا اپنا تجربہ اور نقطہ نظر ہے مگر ایک بات جس پہ سب متفق ہیں وہ یہ کہ ون اردو کچھ نہ کچھ ہے ضرور۔


ون اردو ایک الاؤ کی مانند ہے جس میں جلتی آگ سے چہار سو روشنی ہے۔ ایک دہائی قبل جب اس سائٹ کا آغاز ہوا تب ہم ممبران خشک، سوکھے، ناکارہ لکڑیوں کی مانند تھے، جن سے کسی جھگڑے کے دوران مار پیٹ کا کا م تو لیا جا سکتا تھا لیکن اس سے اجالا پھیلایا جا سکتا ہے یہ کسی کو معلوم نہ تھا۔ پھر نہ جانے کب اور کہاں سے کوئی چنگاری آئی اور ان بیکار لکڑیوں کے ڈھیر کو روشن کر گئی۔ اس روشنی سے نجانے کتنے ہی دئے جلےاور کتنے ہی اندھیروں میں اجالے کی کرنیں پھوٹیں۔ یہ ننھے منے دئے پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں، چاہے وہ آج ہمارے ساتھ نہ بھی ہوں لیکن جہاں وہ ہیں وہاں اجالا ہوگا۔ ان دیئوں میں سے کچھ تو مشعل راہ بھی بن گئے ہیں۔ کیا کبھی کسی نے ایسا سوچا تھا کہ ایک انٹر نیٹ سائٹ سے کچھ مثبت بھی حاصل ہو سکتا ہے جبکہ فیس بک تو اب جعلی خبروں کوپھیلنے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے اور وہاں لوگ
اپنی خود کشیاں براہ راست نشر کر رہے ہیں۔

دنیا میں درست وقت پہ درست جگہ ہونا کم ہی میسر ہوتا ہے۔ اکثر لوگ غلط وقت پہ غلط جگہ ہی موجود ہوتے ہیں۔ ون اردو پہ گزارے گئے اپنے وقت کو میں صحیح وقت پہ صحیح جگہ ہونا سمجھتی ہوں۔ یہ میری خوش نصیبی ہے کہ میں نے اپنا فارغ وقت ایسی جگہ گزارا جہاں موجود ہونے پہ میں بجا طور پہ فخر کر سکتی ہوں۔ جہاں میری سمجھ اور میری ذات کی نشونما ہوئی اور میں اجتماعی دانش کا حصہ بنی۔ وہ تمام ساتھی جو ون اردو کے سنہرے ماضی کو یاد کرتے ہیں اور دل میں خواہش رکھتے ہیں کہ وہی سب کچھ لوٹ آئے یقینا خوش نصیب ہیں، میری نظر میں وہ لوگ صحیح وقت پہ صحیح جگہ موجود تھے جنہوں نے اپنے اپنے ظرف اور پیمانے اس بہتے دریا سے بھر لئے۔


یہ محبتوں کا دریا اب بھی بہتا ہے۔ روشنیوں کا الاؤ اب بھی روشن ہے۔ قوموں کےعروج کی طرح ون اردو کا بھی عروج تھا، ایک بہترین دور۔ اس کے بعد نسبتا کم بہتر، کچھ عرصے کی خاموشی اور ایک نیا آغاز ۔


ون اردو کی دسویں سالگرہ مبارک ہو۔


دعا، امید اور خواہش ہے کہ مجھ سمیت سب ساتھی ہمیشہ خوش رہیں۔ آمین


ون اردو پائندہ باد


Submit "ون اردو کے دس سال" to Digg Submit "ون اردو کے دس سال" to del.icio.us Submit "ون اردو کے دس سال" to StumbleUpon Submit "ون اردو کے دس سال" to Google

Categories
Uncategorized

Comments

  1. IN Khan's Avatar
    بہت خوبصورت خراجِ تحسین۔۔
    شکریہ رباب سس۔
  2. ابو لبابہ's Avatar
    بہت خوبصورتی سے آپ نے ون اردو کے ماضی کو چھوٹی سی تحریر میں سمیٹ دیا۔ یقینا میں بھی خود کے ون اردو کے عروج کے دور میں موجود ہونے پر فخر کرتا ہوں۔
    اللہ تعالی ون اردو کو سدا قائم رکھے اور یہاں سے ہم سب کو مستفید ہوتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
  3. Ahsan_Yaz's Avatar
    بہت خوبصورت اور شاندار تحریر ہے رباب جی
  4. Rose's Avatar
    بالکل صحیح باتیں بتائیں ہیں آپ نے،،،،،،،اگر مجھے بھی لکھنا آتا تو میں بھی یہی کچھ لکھتی ون اردو کے بارے میں۔
  5. 1UM-TeamUrdu's Avatar
    ماشاءاللہ ۔ بہت شکریہ۔ بہت اچھی تحریر
    خود آپ کی آمد اور ون اردو میں دل جمعی سے شراکت یہاں کے لیے بہت مفید رھی۔
    دیگر اھم اور بانی اراکین کی طرح ھم سب آپ کے بھی احسان مند ھیں۔ دعا ھے آپ کی مشکلات میں کمی اور سہولیات میں پل پل اضافہ ھو۔
    سدا ممتاز و سربلند رھیے۔
  6. Ahmed Lone's Avatar
    بہت خوب شاندار
  7. Arain's Avatar
    آمین

    ون اردو نے ہم سب کی زندگی پر کافی مثبت اثر ڈالے ہیں اس میں کوئی شک نہیں
  8. Kainat's Avatar
    ماشاءاللہ، بہت خوب لکھا۔ سب کے جذبات کی بہت اچھے سے ترجمانی کی۔ آپ خود ون اردو فورم کے لیے ایک خاص ہستی اور استاد ہیں۔
  9. Rubab's Avatar
    احباب کی توجہ کے بہت شکریہ
    ہمیشہ خوش رہیں۔