View RSS Feed

Trueman

رحمتِ پروردگار

Rate this Entry
رحمتِ پروردگار
ایک چشمِ اشک بار
تیرے چہرے کا نکھار
جلوہء صبحِ بہار
لفظ و معنی سب نثار
تجھ پہ اے جانِ بہار
کس کو ہم آواز دیں
کون سنتا ہے پکار
باغ کی زینت ہیں یہ
باغ کے سینہ فگار
حاصلِ عمرِ تمام
اک مسلسل انتظار
بادلوں کا اجتماع
کاکلوں کا انتشار
موجہء رفتارِ دوست
گردشِ لیل و نہار
تم ملو توقیر سے
آدمی ہے باوقار
توقیر علی زئی

Submit "رحمتِ پروردگار" to Digg Submit "رحمتِ پروردگار" to del.icio.us Submit "رحمتِ پروردگار" to StumbleUpon Submit "رحمتِ پروردگار" to Google

Categories
راستے میں شام

Comments

  1. Rose's Avatar
    بہت عمدہ۔۔
  2. Kainat's Avatar
    بہت خوب
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  3. 1UM-TeamUrdu's Avatar
    واہ واہ ۔ بہت خوب۔ کیا بات ہے
    حاصلِ عمرِ تمام
    اک مسلسل انتظار


    ممکن ھو تو اشعار کے درمیان ایک خالی سطر بھی رکھیے۔
    بہت عمدہ لکھا ھے۔ سدا سلامت رھیے
  4. Salman Sallo's Avatar
    بہت اعلی جناب۔۔۔۔