Sabih

میرے مولا مجھ عاصی پر یہ نظر مہرباں کر دے

Rate this Entry
السلام علیکم
چند حقیر الفاظ.
جانے انجانے میں کوئی کمی کوتاہی یا گستاخی ہو گئی ہو تو رب کریم اپنی خصوصی رحمت سے معاف فرمائے اور اپنی رحمت سے یہ دعائیں قبول فرمائے. آمین

میرے مولا مجھ عاصی پر یہ نظرِ مہرباں کر دے
سراجِ طیبہ سے روشن مرے دل کا جہاں کر دے

میں قابل تو نہیں لیکن مجھے عشقِ نبی دے دے
یہ برساتِ کریمی تُو جہاں چاہے وہاں کر دے

رخِ انور کی تابانی سے کر میری نظر روشن
مرا دل یاد کا ان کی مہکتا گلستاں کر دے

مجھے صلی علی کی نعت گوئی کا سلیقہ دے
درود ان پر، سلام ان پر مرا طرزِ بیاں کر دے

مرے مولا مجھے ان کی اطاعت کی وہ لذت دے
جو بالاتر ہر اک اندیشہ ءِ سود و زیاں کر دے

میرے مولا میں تیرا ہوں، نہ کچھ بھی زور ہے میرا
جدھر چاہے مجھے موڑے، جہاں چاہے رواں کر دے

Submit "میرے مولا مجھ عاصی پر یہ نظر مہرباں کر دے" to Digg Submit "میرے مولا مجھ عاصی پر یہ نظر مہرباں کر دے" to del.icio.us Submit "میرے مولا مجھ عاصی پر یہ نظر مہرباں کر دے" to StumbleUpon Submit "میرے مولا مجھ عاصی پر یہ نظر مہرباں کر دے" to Google

Categories
Uncategorized

Comments

  1. IN Khan's Avatar
    سبحان اللہ
  2. Rose's Avatar
    سبحان اللہ
  3. Rubab's Avatar
    وعلیکم السلام
    بہت خوب