View RSS Feed

سہیل احمد کا آشیانہ

السلام علیکم

Rate this Entry
جب بھی ہم کسی کو سلام کرتے ہیں تو حقیقت میں ہم اُس کے لیے سلامتی کی دعا کرتے ہیں۔ ۔ ۔اور بدلے میں دوسرے آدمی پر بھی فرض ہو جاتا ہے کہ وُہ سلام کے جواب میں ہمارے لیے بھی سلامتی کی دُعا کرے۔ ۔ ۔السلام علیکم و رحمتہ اللہ دین اسلام کی ہمیں دی ہوئی وُہ نعمت ہے کہ جس سے ہم دوسروں کے دل میں گھر کر سکتے ہیں۔ ۔ ۔ہماری ہر مسلمان بھائی سے ملاقات اور بات چیت کا آغاز سلام سے ہی ہوتا ہے اور ہونا چاہیے۔ ۔ ۔ ۔سلام کرنا اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرنا بھی ہے۔ ۔ ۔یقیناً آپ دوسروں کی نظر میں عزت پاتے ہو جب آپ ان کو سلام کرتے ہو۔ خاص کر بزرگوں کو۔ ۔ ۔ ۔
اگر آپ غرور اور تکبر سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے سے چھوٹوں کو سلام کیا کریں۔ ۔ ۔ ۔
سلام کرنے میں پہل کرنا ہماری پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سنت بھی ہے۔ ۔ ۔آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ہمیشہ سلام کرنے میں پہل کرتے تھے چاہے کوئی چھوٹا ہو یا بڑا۔ ۔ ۔
یہ تو تھی کچھ سلام کرنے کی دینی اہمیت اورفوائد۔ ۔ ۔اب اک اور پہلو سے دیکھتے ہیں ۔۔ ۔

جب ہم کسی کو سلام کر کے اس کے لیے سلامتی کی دُعا کرتے ہیں تو ہم اس کو اپنا ساتھی، دوست اور بھائی ہی سمجھتے ہیں۔ ۔ پھر ہم اس سے دوشمنی کیسے کر سکتے ہیں یا اس کی جان، عزت اور مال کو کیسے نقصان پہنچا سکتے ہیں کہ جس کے لیے ہم سلامتی کی دُعا کرتے ہیں۔ یہ اللہ کا ہم پر احسان ہے کہ ہمارے درمیان السلام علیکم کی دُعا رائج کی۔ ۔ ۔
معاشرے میں ایسا ہوتا ہے کہ ہم کسی محفل میں جائیں تو ہر اس بندے کو سلام کرتے ہیں جس سے ہم ناراض نہیں اور اس کو سلام کرنا گوارہ نہیں کرتے کہ جس سے ہماری ناراضگی ہے۔ ۔ جبکہ سلام ناراضگی کو دور کرتا ہے۔ ۔ ۔

ہم نے فرض کر لیا ہے کہ چھوٹا بڑے کو سلام کرئے گا ۔ ۔۔ یہ بات آداب کے لحاظ سے ٹھیک سہی لیکن یہ تو دیکھیں کہ سلام میں پہل کرنا سنت ہے۔ ۔ ۔

یہاں میں ایک مثال بھی دیتا چلوں۔ ۔ ۔
ہماری یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ایک لڑکا تھا۔۔ ۔جس کی عادت تھی کہ وُہ ہر ایک کو سلام کرتا تھا ۔ ۔ ۔آپ اس کو جاتے ملے ہو تو بھی سلام کرتا اور اگر تھوڑی دیر بعد واپس آتے ملے ہو تو بھی سلام کرتا تھا۔ ۔ ۔اب لڑکے اس کا مذاق اڑاتے تھے۔ ۔ ۔لیکن وُہ ان کی طرف دھیان دیے بغیر سلام کرتا تھا۔ ۔ مجھے اس کی یہ عادت بہت پسند تھی۔ ۔ ۔اللہ اس کو سلامت رکھے۔آمین

سلام کرنا ہماری نیکیوں میں اضافے کا باعث بھی بنتا ہے۔ ۔

ایک دوسرے کے لیے سلامتی کی دُعا کرتے رہیں۔ ۔ ۔اور مجھے بھی دُعا میں یاد رکھیں۔ ۔ ۔

السلام علیکم و رحمتہ اللہ

Submit "السلام علیکم" to Digg Submit "السلام علیکم" to del.icio.us Submit "السلام علیکم" to StumbleUpon Submit "السلام علیکم" to Google

Categories
ذاتی تحاریر

Comments

  1. Rubab's Avatar
    وعلیکم السلام سہیل بھائی
  2. Kainat's Avatar
    وعلیکم السلام
  3. Barvi's Avatar
    وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
    عمدہ تحریر ہے۔
    جزاک اللہ خیرا
  4. Sohail Ahmad's Avatar
    سب کا شکریہ۔۔۔۔
  5. IN Khan's Avatar
    وعلیکم السلام
    جزاک اللہ

  6. 1UM-TeamUrdu's Avatar
    ھم سفر ھو تو ایک کام کرو
    گفتگو کے بنا کلام کرو

    جانے کس کا جواب سن لے خدا
    قیس ھر شخص کو سلام کرو

    و علیکم السلام بھائی۔ بہت خوب لکھا ھے۔ سدا سلامت رھیے
  7. Sohail Ahmad's Avatar
    بہت شکریہ ٹیم اردو
  8. Kauser Baig's Avatar
    وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
    بہت اچھی باتیں بتائیں
    جزاک اللہ خیر
  9. Sohail Ahmad's Avatar
    بہت شکریہ۔۔۔۔