PDA

View Full Version : پاکستان بمقابلہ انگلینڈ - تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ



Rose
31-08-2020, 05:40 PM
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین یکم ستمبر کو مانچسٹر میں تین ٹی ٹونٹی سیریز کا تیسرا میچ کھیلا جائے گا۔

Rose
31-08-2020, 05:42 PM
پہلا میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا۔جبکہ دوسرا میچ انگلینڈ نے جیت کر سیریز میں ایک زیرو سے سبقت حاصل کی ہوئی ہے۔

Pardaisi
01-09-2020, 10:07 AM
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج مانچسٹر میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔


انگلش ٹیم کو دوسرے میچ میں پانچ وکٹ کی فتح کے ساتھ سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔


سیریز کے آخری میچ میں پاکستان ٹیم میں محمد عامر کی جگہ وہاب ریاض کی شمولیت کا امکان ہے۔

Pardaisi
01-09-2020, 05:49 PM
https://scontent.fdmm1-2.fna.fbcdn.net/v/t1.0-9/118259266_3662656317100669_2491230256103509682_n.j pg?_nc_cat=1&_nc_sid=730e14&_nc_ohc=5p0L8ShymCcAX9i4eaI&_nc_ht=scontent.fdmm1-2.fna&oh=9c8f22aa7ad161bcca0f790627d9a322&oe=5F74573C

Pardaisi
02-09-2020, 09:53 AM
دنیا بھر کے کرکٹرز حیدر علی کے معترف

Pardaisi
02-09-2020, 09:53 AM
حیدر علی کی ڈیبیو پر ففٹی نے دنیا بھر سے کرکٹرز کو تعریف پر مجبور کردیا۔ مائیکل وان اور ٹام موڈی نے سوشل میڈیا پر نوجوان بیٹسمین کی تعریف میں ٹوئٹس کیں۔ خواتین کرکٹرز بھی حیدر علی کی فین ہوگئیں۔

نوجوان حیدر علی نے انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹوینٹی میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا اور نصف سنچری بنا کر ریکارڈ بنادیا۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی بن گئےہیں۔
حیدر علی کی پہلے ہی میچ میں شاندار اور بے خوف بیٹنگ نے دنیا بھر کی توجہ اپنی طرف کرادی۔ ڈین جونز نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ انہوں نے حیدر علی کو پہلی بار انڈر 19 ورلڈ کپ میں دیکھا تھا، وہ ایک اسپیشل ٹیلنٹ ہیں ،آج حیدر کو انٹرنیشنل ڈیبیو میچ کھیلتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان نے کہا کہ حیدر علی کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ پاکستان کو ایک اچھا پلیئر مل گیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ حیدر علی کی صورت میں پاکستان کو بہترین بیٹسمین مل گیا۔
پاکستان ویمن ٹیم کی پلیئر جویریہ خان نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ حیدر علی نے شاندار اور نڈر اننگز کھیلی جبکہ ندا ڈار کہتی ہیں کہ حیدر علی کی صورت میں پاکستان ٹیم کو ایک زبردست ٹیلنٹ مل گیا۔
انگلینڈ کی سابق خاتون کھلاڑی ایسا گویا نے لکھا کہ حیدر علی ایک زبردست ٹیلنٹ ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں حیدر علی نے 33 بالز پر 54 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ حیدر علی کی اس ڈیبیو اننگ میں 2 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

Pardaisi
02-09-2020, 09:53 AM
حیدر علی نے ڈیبیو پر ہی ریکارڈ بناڈالا

Pardaisi
02-09-2020, 09:54 AM
پاکستان کے نوجوان بلے باز حیدر علی نے اپنے ڈیبیو پر ہی ریکارڈز بنادیے۔
انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں حیدر علی نے اپنا ڈیبیو کیا۔
اس دوران حیدر علی نے دنیائے کرکٹ پر اپنی دھواں دھار انٹری کی دھاک بٹھاتے ہوئے ریکارڈ جڑ دیا۔
حیدر علی نے انگلش بولرز کی درگت بناتے ہوئے 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد 33 گیندوں پر 54 رنز کی اننگز کھیلی۔
حیدر علی نہ صرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیبیو پر سب سے بڑا اسکور کرنے والے پاکستانی کھلاڑی بنے بلکہ وہ ڈیبیو پر نصف سنچری کرنے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بھی بھی بن گئے ہیں۔
خیال رہے کہ حیدر علی نے پہلے ہی میچ میں پہلے بابر اعظم کے ساتھ ٹیم کے لیے 30 اور پھر محمد حفیظ کے ساتھ سنچری پارٹنرشپ بنائی۔
پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیبیو میں سب سے بڑا اسکور عمر امین کا تھا جنہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں 47 رنز بنائے تھے۔

Pardaisi
02-09-2020, 09:54 AM
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2020-09-01/815418_8007651_Haider-Ali_updates.jpg

Pardaisi
02-09-2020, 09:54 AM
اکستان نے انگلینڈ کو تیسرے ٹی20 میں شکست دیدی

Pardaisi
02-09-2020, 09:54 AM
دورہ انگلینڈ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو پہلی کامیابی مل گئی۔ تیسرے ٹی20 میں گرین شرٹس نے انگلینڈ کو 5 رنز سے ہرا کر سیریز کا اختتام 1-1 سے برابری پر کردیا۔

محمد حفیظ کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ حفیظ نے دو میچوں میں مجموعی طور پر 155 رنز بنائے تھے۔
محمد حفیظ کے86 اور حیدر علی کے 54 رنز کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لئے 191 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کا آغاز اچھا نہیں ہوا۔ پہلی وکٹ جونی بیرسٹو کی 1 رن پر گری۔ جن کو شاہین شاہ آفریدی نے بولڈ کیا۔ دوسری وکٹ ڈیوڈ ملان کی 26 کے مجموعی اسکور پر گری جو کہ عماد وسیم نے حاصل کی۔
انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 61 رنز معین علی نے بنائے۔ اوپنر ٹام بینٹن بھی 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض نے 2،2 وکٹس لیں۔عماد وسیم اور حارث رؤف نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Pardaisi
02-09-2020, 09:55 AM
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2020-09-02/815430_3606645_Wahab_updates.jpg

Pardaisi
02-09-2020, 09:55 AM
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2020-09-02/815430_9896335_Haider-Ali_updates.jpg

Pardaisi
02-09-2020, 09:55 AM
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بولرز نے اچھی بولنگ کی جس وجہ سے جیت ملی، وہاب ریاض نے جو انیسواں اوور کیا اور معین علی کی وکٹ لی وہ ٹرننگ پوائنٹ تھا۔

میچ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ میچ میں دباؤ کے وقت سینئرز کی موجودگی کافی اہم ہوتی ہے۔ مجھے کچھ پوچھنا ہوتا ہے تو سینئر کھلاڑیوں سے پوچھتا ہوں۔ یونس خان سے بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
بابر اعظم نے مزید کہا کہ بیٹنگ کرتے وقت کپتانی کا پریشر نہیں لیتا، فوکس صرف بیٹنگ پر ہوتا ہے۔ فیلڈنگ میں ہوتے ہیں تو پوری توجہ کپتانی پر ہوتی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نوجوان بیٹسمین حیدر علی کو زبردست ٹیلنٹ قرار دیا۔

Pardaisi
02-09-2020, 09:57 AM
https://scontent.fdmm1-2.fna.fbcdn.net/v/t1.0-9/118701732_4448742605152208_1632598038570700533_o.j pg?_nc_cat=109&_nc_sid=730e14&_nc_ohc=Ccht2HMfN1kAX_aRhm0&_nc_ht=scontent.fdmm1-2.fna&oh=a72d95c73e38b374b62edb350c311dd3&oe=5F734F22

Pardaisi
02-09-2020, 09:57 AM
https://scontent.fdmm1-1.fna.fbcdn.net/v/t1.0-9/118780707_4448740908485711_7489171361044842190_o.j pg?_nc_cat=106&_nc_sid=730e14&_nc_ohc=q_Emn1ZbPQ8AX_AcOSG&_nc_ht=scontent.fdmm1-1.fna&oh=cdff47987a4a9cc5411339dff274f497&oe=5F76893E

Pardaisi
02-09-2020, 09:58 AM
https://external.fdmm1-1.fna.fbcdn.net/safe_image.php?d=AQAwV36tjhOo4CGE&w=500&h=261&url=https%3A%2F%2Furducric.com%2Fwp-content%2Fuploads%2F2020%2F09%2F013.jpg&cfs=1&ext=jpg&_nc_cb=1&_nc_hash=AQBBl9jCbklOJAq4

Rose
02-09-2020, 10:05 AM
Mohammad Hafeez is the Player of the Match and the Series

Pardaisi
02-09-2020, 12:51 PM
https://c.express.pk/2020/09/2075619-pakvsengrdtstsep-1598992847-950-640x480.jpg

Pardaisi
02-09-2020, 12:52 PM
https://c.cricketpakistan.com.pk/images/posts/cover_1598993735shaheen-cover-reuters-2.jpg

Pardaisi
02-09-2020, 02:12 PM
https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2020/09/haider-ali.jpg