PDA

View Full Version : رمضان مبارک



Rose
07-05-2019, 10:38 AM
رمضان مبارک


ہو سب کو ہی یہ تحفہء رحمان مبارک
ہر ایک کو ہو رحمت رمضان مبارک


حافظ کی تلاوت سے ہیں گونجے درودیوار
رمضان میں ہم سب کو یہ قرآن مبارک


جکڑا گیا ملعون بھی اس ماہ میں دیکھو
بیحد یہ ہو لعنت تجھے شیطان مبارک


سحری کے یہ افطار کے لمحات ہیں خوش کن
ہوتا ہے سبھی پر تو یہ فیضان مبارک


شب قدر چھپی اس میں ہزاروں کے برابر
وہ رات عبادت میں مسلمان مبارک


روزوں کی یہ نعمت جو عطا رب نے ہمیں کی
امت پہ نبی پاک کا احسان مبارک


معصوم کریں شکر ادا اپنے خدا کا
بخشش کا وسیلہ ہے یہ رمضان مبارک


انعام الحق معصوم صابری