PDA

View Full Version : 🌹سورہ فاتحہ ہر بیماری کا علاج🌹



rja_eman
10-01-2019, 11:04 PM
قرآن مجید انسان کی تمام روحانی بیماریوں مثلا شرک، کفر، نفاق، ریا، حسد، بغض، کینہ، عداوت وغیرہ کےلیے تو بدرجہ اولی شفا ہے۔ جیسا کہ سورہ یونس کی آیت نمبر 57 میں وضاحت کے ساتھ موجود ہے لیکن سورہ بنی اسرائیل آیت نمبر: 82 اور سورہ حم السجدة کی آیت نمبر: 44 میں قرآن مجید کو مطلق شفا ارشاد فرمایا گیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ قرآن مجید جسمانی بیماریوں کے لیے بھی شفا ہے۔
آج ہم آپ کو سورہ فاتحہ کے فضائل کے بارے میں قرآنی عمل بتانے جا رہے ہیں، جس کی برکت سے ان شاء اللہ ہر قسم کی بیماری سے شفا نصیب ہوگی۔

🌹سورہ فاتحہ ہر بیماری کا علاج🌹

*سورہ فاتحہ کی فضیلت*○

جسمانی بیماری ہو یاروحانی… زہر ہو یا پاگل پن… جادوہو یا نظر… دردہویا وبا…سورہ فاتحہ ہر بیماری کا علاج ہے…ذیل میں ہم اس سورة کے فضائل کےبارے میں چند احادیث پیش کی جارہی ہیں۔

حدیث نمبر: 1
قرآن مجید میں سب سورتوں سے بہتر (افضل) سورہ الحمد للہ رب العالمین ہے۔ (مسند احمد 4\177)

حدیث نمبر: 2
*عٙوٙذٙنِی رَسُوْلُ ﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم بِفٙاتِحٙةِ الْکِتٙابِ تِفْلاً۔.*○
( المعجم الکبیر للطبرانی 7\159)

حضرت سائب بن یزیدؓ روایت کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے مجھے فاتحہ پڑھ کر دم کیا۔

حدیث نمبر: 3
*فٙاتِحٙةُ الْكِتٙابِ شِفٙآءُُ مِّنْ كُلِّ دٙآءِِ.*○ ( المعجم الکبیر للطبرانی 2\445)

ترجمہ: سورہ فاتحہ میں ہر بیماری سے شفا ہے۔

فائدہ: مریض پر قرآن کی سب سے عظیم سورہ فاتحہ بار بار پڑھ کر دم کریں یا پانی پر پھونک کر وہ پانی مریض کو پلائیں۔

*نوٹ*
_دعاؤں اور وظائف کے ساتھ ساتھ فرائض اور حقوق اللہ وحقوق العباد کی رعایت اور اخلاق حسنہ کا اہتمام بھی نہایت ضروری ہے۔ کوئی بھی نفل عمل فرائض کا بدلہ نہیں ہوسکتا اس لیے فرائض کا اہتمام بھی لازم ہے۔

ابو لبابہ
11-01-2019, 06:14 AM
بہترین تحریر
جزاک اللہ خیر

rja_eman
12-01-2019, 12:28 AM
آمین و جزاک خیر
بہت ' بہت شکریہ