PDA

View Full Version : سال گرہ اور سال نو کا آغاز



HumairaCh
13-04-2018, 11:01 AM
بسم الله الرحمن الرحيم
السلام علیکم

ون اردو فورم کی سالگرہ اور بارہویں سال کا آغاز بہت بہت مبارک ہو۔

گزشتہ سالوں کی طرح توقع تھی کہ کسی نہ کسی نے مبارک باد کے تھریڈ کا افتتاح کردیا ہوگا کیونکہ ہر دور میں فورم کی رونقوں کو دوبالا کرنے کے لیے ممبرز میں سے کوئی نہ کوئی ضرور سرگرم رہے ہیں۔



یہ نیا سال مبارک ہو تمہیں
صبح کے بھولے ہوئے شام کو شاید گھر آئیں



اس سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے صحیح مستحق ہیں
محترمہ روز بہن اور ابو لبابہ(خسرو) بھائی جن کی مسلسل حاضری سے فورم رواں دواں ہے اور بارہویں سال میں قدم رکھ چکا ہے۔
اللہ تعالی سے دعا ہے یہ سفر جاری رہے۔
تمام پڑھنے والوں کو نئے سال کی نئی خوشیاں، نئے خواب اور نئے جذبے مبارک ہوں۔
ہمیشہ خوش رھیے۔

Rose
13-04-2018, 11:24 AM
میری طرف سے بھی سب کو ون اردو کی سالگرہ مبارک ہو۔

Ahsan_Yaz
13-04-2018, 11:59 AM
ہماری جانب سے بھی بہت مبارک وغیرہ۔

Kainat
13-04-2018, 01:18 PM
ون اردو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔

Ahmed Lone
13-04-2018, 10:06 PM
میری طرف سے بھی سب کو ون اردو کی سالگرہ مبارک ہو۔

ابو لبابہ
14-04-2018, 04:08 AM
سب کو ون اردو کی سالگرہ بہت مبارک ہو۔

بہت شکریہ یہ تھریڈ بنا کر یاد دہانی کروانے کا۔
اس سفر کو جاری رکھنے میں آپ سمیت بہت سارے ممبران کا حصہ ہے۔ خاص طور پر روز، رباب، مونا جی، بنت احمد، عائشہ، حمیرا جی، کوثر بیگ صاحبہ، کائنات، احسن یاز بھائی، احمد بھائی، پردیسی بھائی، حفیظ توقیر بھائی، عمران نیر بھائی، ایڈمن شہزاد قیس اور وہ سارے ممبران جو فورم کی دوبارہ بحالی کے بعد عرصے تک تشریف لاتے رہے لیکن پھر دھیرے دھیرے ساتھ چھوڑ گئے۔

HumairaCh
14-04-2018, 03:42 PM
سب کو ون اردو کی سالگرہ بہت مبارک ہو۔

بہت شکریہ یہ تھریڈ بنا کر یاد دہانی کروانے کا۔
اس سفر کو جاری رکھنے میں آپ سمیت بہت سارے ممبران کا حصہ ہے۔ خاص طور پر روز، رباب، مونا جی، بنت احمد، عائشہ، حمیرا جی، کوثر بیگ صاحبہ، کائنات، احسن یاز بھائی، احمد بھائی، پردیسی بھائی، حفیظ توقیر بھائی، عمران نیر بھائی، ایڈمن شہزاد قیس اور وہ سارے ممبران جو فورم کی دوبارہ بحالی کے بعد عرصے تک تشریف لاتے رہے لیکن پھر دھیرے دھیرے ساتھ چھوڑ گئے۔


ایک وہ دور تھا بہت سے ممبرز یہ کہتے تھے کہ ون اردو ہمارا دوسرا گھر ہے سارا وقت فورم پرگزرتا تھا اور اب ہم خود ہی اسے ویران کرتے جارہے ہیں۔
لگ ہی نہیں رہا کہ یہ سالگرہ کے جشن کا مہینہ ہے،کیونکہ اس مرتبہ وہ لوگ غیرحاضر ہیں جو ہر مرتبہ فورم کی سالگرہ کی ایونٹ پلاننگ کرتے تھے۔

HumairaCh
15-04-2018, 01:14 AM
جی بھائی ٹھیک کہا آپ نے کہ اس سفر میں بہت سے ممبرز کا حصہ ہے کسی کی شرکت زیادہ ہے اور کسی کی کم ۔ آج انٹرنیٹ کی دنیا میں اردو کو جو مقام حاصل ہے اس میں ون اردو کا بھی حصہ شامل ہے۔ ہمیں سب سے پہلے شکریہ ادا کرنا ہے
1UM-TeamUrdu
سائیٹ ایڈمن(شہزاد قیس بھائی) مبارکباد کے اصل مستحق ہیں جنھوں نےفورم کو اس مقام پر پہنچانے میں خاص کردار ادا کیا ہے اور ان کی ہمت، محنت اور رہنمائی میں ون اردو ۲۰۱۸ تک پہنچا ہے۔

اس موقع پر ہم ٹاپ اف دی لسٹ فورم کے اولین ممبر
Ahsan_Yaz
بھائی کی کاوشوں کو نہیں بھول سکتے بلاشبہ فورم کی ترویج و ترقی کے حوالے سے انھوں نے بہت اہم کردار ادا کیا۔ بقول ایڈمن شہزاد قیس بھائی “فورم کی دوبارہ بحالی میں ان کی حوصلہ افزائی اور مسلسل مدد کا اس میں بڑا ھاتھ ھے“۔
جن کیے منفرد تھریڈز اور بہت اچھی اچھی شئیرنگ فورم کے ہر سیکشن میں موجود ہیں۔

سالگرھ کے اس موقع پر ہم ایک اور شخصیت کو نہیں بھول سکتے، زندگی سے بھر پور، نرم لہجہ، ہمدرد اور بہترین اخلاق کے مالک
Kazmi
ارشد منیر کاظمی بھائی کی تحریریں فورم میں جا بجا پائی جاتی ہیں ۔ ہم جب بھی انہیں پڑھیں گے ان کی خوش گوار یاد آئے گی۔
اللہ تعالیٰ کاظمی بھائی اور جنید اختر بھائی کے درجات بلند کرے، مقرب اور اعلی علیین میں مقام و مرتبہ عطا فرمائے۔ آمین

ابولبابہ بھائی جس طرح آپ فورم سے اٹیچ ہیں خاص طور پر فورم کی بحالی کے بعد تمام ممبرز کو بھی کچھ نہ کچھ پوسٹ کرنے کا کہتے رہتے ہیں آپ کو فورم کے سب سے زیادہ “کیئرنگ“ رکن کا ایوارڈ ملنا چاہیئے۔

بھائی میرا زکر آپ نے کسر نفسی میں کردیا ہے ورنہ فورم پر میرا تو انگلی کٹوا کے شہیدوں میں نام والا حال ہے۔

ابو لبابہ
15-04-2018, 01:31 AM
ایک وہ دور تھا بہت سے ممبرزیہ کہتے تھے کہ ون اردو ہمارا دوسرا گھر ہے سارا وقت فورم پرگزرتا تھا اور اب ہم خود ہی اسے ویران کرتے جارہے ہیں۔
لگ ہی نہیں رہا کہ یہ سالگرہ کے جشن کا مہینہ ہے،کیونکہ اس مرتبہ وہ لوگ غیرحاضر ہیں جو ہر مرتبہ فورم کی سالگرہ کی ایونٹ پلاننگ کرتے تھے۔


وہ دن خواب ہوئے جب سالگرہ کے موقعے پر چہل پہل رہتی تھی۔ بے تکی شاعری کا تھریڈ بنا کر بے تکی ہانکی جاتی تھی، ایک دوسرے کو ڈیجیٹل تحفے تحائف دیئے جاتے تھے، شکریئے کا تھریڈ بنتا تھا۔ ممبران کے خیالی انٹرویوز لے کر انہیں شائع کیا جاتا تھا۔
ون اردو نگر کی ایسی تصویر کشی کی جاتی کہ کچھ دیر کو ہم یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتے کہ واقعی اس نام کا کوئی شہر وجود رکھتا ہے اور ہم سب اس کے باسی ہیں۔

اب تو ایسا لگتا ہے کہ
خواب تھا جو کچھ کہ دیکھا جو سنا افسانہ تھا

Pardaisi
15-04-2018, 10:27 AM
میری طرف سے بھی سب کو ون اردو کی سالگرہ مبارک ہو۔

Meem
15-04-2018, 10:33 PM
ون اردو کو بارہویں سالگرہ بہت مبارک ہو۔۔۔

Iqbalmt
15-04-2018, 11:39 PM
میری طرف سے بھی تمام ممبران کو ون اردو کی سالگرہ کی بہت بہت مبارک بادہو۔

Trueman
16-04-2018, 08:11 AM
سب کو بہت مبارک ہو۔اس سفر میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا جس سے زندگی میں آگے بڑھنے میں مدد ملی۔میں اس موقع پر تمام اراکین اور انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔
خوش رہیے سدا۔آمین

بنت احمد
23-04-2018, 11:47 PM
میری طرف سے بھی مبارکباد