PDA

View Full Version : فائیو اسٹار حج



وقار عظیم
11-09-2017, 05:09 PM
تمہیدی پوسٹ
فائیو سٹار حجاللہ تبارک و تعالیٰ تمام حجاج کے حج کو منظور فرمائے۔ ان کی محنت و مشقت سے کی گئی عبادات اور ریاضت کو مقبولیت کا درجہ دے۔ آمین حج اگر کسی کیلیئے زندگی بھر کی حاصل اور جمع پونجی ہے تو کسی کیلیئے اب فائیو سٹار تفریح۔ لفظ فائیو سٹار حج پہلی بار کویت سے آنے والوں اور ان کے انتظامات کو دیکھنے کے بعد سنا گیا جبکہ اب تو یہ عام ہی چلتن بن گیا ہے۔ خیموں کے اندر جا کر دیکھیں تو ایک اور ہی دنیا آباد ہوتی ہے۔ اس فائیو سٹار حج کی ڈیمانڈ روز افزوں بڑھنے سے اب حالت ایں جا رسید کہ امسال 80 ہزار سے زیادہ حجاج (سن 2008 کے اعداد و شمار) ایسی خدمات سے مستفید ہوئے ہوئے۔ سعودی عرب میں مقامی طور پر ایسے پیکیج کی قیمت تیس ہزار ریال سے لیکر اسی ہزار ریال ( 8 ہزار ڈٖالر سے لیکر 22 ہزار ڈالر) فی کس رہی۔ اس کیٹیگری میں اکثر کاروباری لوگ، اعلی حکومتی عہدیداران، کھلاڑی، اداکار، ڈپلومیٹک شخصیات، سیلیبریٹیز یا دیگر بڑے امیر کبیر لوگ ہوتے ہیں۔ فانوسوں، گلدانوں اور آرٹ گیلری تصاویر سے سجے، ڈائننگ ٹیبل، دنیا بھر کی نعمتوں سے مزین اوپن بوفے، مساج کی سہولتیں، وائی فائی، بڑی بڑی ایل سی ڈی سکرینیں، بے بہا مشروبات اور چوکس و مستعد خدام کی فوج ظفر موج؛ ان خیموں کا کسی اور ہی سیارے کی رہائش کا منظر پیش کرتی ہے۔ سعودی اخبار "عکاظ" کے مطابق اس سال 2017 میں حجاج کی 300 سے زیادہ چارٹرڈ جہازوں پر حجاج تشریف لائے۔ ان خصوصی جہازوں پر تشریف لائے والے حجاج میں سے اکثریت 7 ذوالحج کو پہنچی جن کا کا پہلا پڑاؤ مدینہ منورہ تھا، جہاں ایک دن کے قیام کے بعد یہ لوگ 8 ذوالحج کو مکہ گئے، طواف و سعی کے بعد ان کو رات کو منہ بھجوایا گیا، اور وہاں سے اگلی صبح عرفات گئے۔ ان حجاج میں سے اکثریت اسی رات کو یا ایک دن منی ٹھہرنے کے بعد اپنے وطنوں کو لوٹ جایا کرتی ہے۔ (4 سبتمبر 2017 کے اخبار کا لنک کمنٹس میں دیکھیئے)۔ سعودے عرب کے سب سے بڑے بین الاقوامی اخبار "الشرق الاوسط" کے ایک عشرہ پرانے اخبار سے منتخب فائیو سٹار حج کیلیئے مخصوص خیموں کے چند قصے سنیئے: (آج نو سال بعد تو حج کی حالت اور بھی کہیں زیادہ مختلف ہوگی): اخبار (7 ديسمبر 2008 العدد 10967) کا لنک نیچے کمنٹ میں دیدیا گیا ہے۔ مکہ میں ایک ایسے ہی فائیو سٹار پیکیج کیلیئے کام کرنے والے بکنگ منیجر جناب خالد الصبحی کہتے ہیں کہ انہیں حج کیلیئے راغب ایک بڑی شخصیت نے فون کر کے پیکیج میں شامل تفریحاتی سرگرمیوں کے بارے میں پوچھتے ہوئے کہا کہ: خیمے میں کسی ہلکی پھلکی کلاسیکل موسیقی کا بھی انتظام ہوگا کہ نہیں؟ خالد الصبحی کہتے ہیں کہ پہلے پہل تو میں نے سمجھا یہ آدمی مذاق کر رہا ہے، لیکن جب اس نے اپنی فرمائش کے بارے میں سنجیدگی سے زور دیکر پوچھا تو میں نے معذرت کرتے ہوئے کہا، ہم نے ایسی کوئی سروس دینے کے بارے میں ابھی کچھ نہیں سوچا۔ جدہ سے ایک ایسے پیکیج کیلیئے کام کرنے والے شخص نے اپنا نام ظاہر نا کرنے کی شرط پر بتایا کہ : ہماری کمپنی خیموں میں فائیو سٹار ہوٹلوں کی ساری خدمات پیش کر رہی ہے جس میں دنیا بھر کیے سٹیلائٹ چینل ٹی وی پروگرام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ خاص پلنگ و بستر اور ہر شخص کیلیئے پرائیویٹ انفرادی ٹوائلیٹ اور واش روم بھی شامل ہے۔ انہوں نے اپنی کمپنی کی پیش کردہ سروسز کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے کہا کہ: ہماری اے کیٹیگری کے خیمے جمرات سے بالکل ہی قریب ہیں اور ہمارے پاس حجاج کو لانے لے جانے کیلیئے ہر لمحے خاص گاڑیاں مستعد کھڑی رہیں گی۔ کھانا ہر لمحے اوپن بوفے پر موجود رہے گا اور ہم ہر لمحے ہر خدمت کیلیئے چاک و چوبند۔ انہوں نے اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گاہکوں کیلیئے کوئی اقتصادی یا معاشی مسئلہ ہرگز نہیں، اس لیئے ان کا مقصد راحت بال کے ساتھ حج کرنا ہے جو ہم یقینی بنائیں گے۔ خالد الصبحی نے مزید بتایا کہ ہمارے پکیجز میں ساٹھ حجاج کا ایسا گروپ بھی تشکیل دیا گیا ہے جن کی سروسز سب حجاج سے منفرد اور نمایاں رہیں گی۔ اس کیٹیگری والے حجاج سے بیس ہزار ڈالر فی کس لیا گیا ہے۔ ان کے خیموں کے اندر ہی سوئمنگ پول کا اہتمام کیا گیا ہے۔ خیموں کے اندر ہی چہل قدمی اور واک کیلیئے گراسی پلاٹ دستیاب کیا گیا ہے، پرتعیش گاڑیاں مکہ آنے جانے کیلیئے ہر وقت مستعد کھڑی کی گئی ہیں۔ جبکہ مشاعر حج کیلیئے آنے جانے والی گاڑیاں اور ہیں جو انہیں راحت کے ساتھ لیکر آئیں اور جائیں گی۔ حج کے بعد ہم اپنے اس پیکیج والے حجاج کو سعودی عرب کے چند مخصوص مقامات کی سیاحت بھی کرائیں گے۔ واضح رہے کہ ہمارے پیکیج میں شامل حجاج کے خیموں کا مشاعر مقدسہ سے فاصلہ کم سے کم ہے۔ صبحی نے مزید بتایا کہ ہمارے اس پیکیج کیلیئے کچھ لوگوں نے اپنی خصوصی فرمائیشیں بھی بتائیں۔ مثلا ایک صاحب نے چار اشخاص کیلیئے سوئٹ مانگا جو انہیں چالیس ہزار ریال اضافی کے بدلے دیا گیا۔ کچھ حجاج نے شخصی سیکیوریٹی کا مطالبہ کیا تو کچھ نے کل وقتی ملازم مانگا جو ان کیلیئے ہر لمحے کھانے پینے اور دیگر ضروریات کا خیال رکھے۔

وقار عظیم
11-09-2017, 05:10 PM
http://www.mobopk.com/images/2137142410159249hqh.jpg
http://www.mobopk.com/images/21457833101592494230.jpg
http://www.mobopk.com/images/21462505101592494227.jpg

وقار عظیم
11-09-2017, 05:11 PM
http://www.mobopk.com/images/21463260101592494227.jpg
http://www.mobopk.com/images/21557498101592494228.jpg
http://www.mobopk.com/images/21557786101592494230.jpg

وقار عظیم
11-09-2017, 05:11 PM
http://www.mobopk.com/images/21558563101592494226.jpg
http://www.mobopk.com/images/21616451101592494227.jpg

وقار عظیم
11-09-2017, 05:12 PM
لنکس
مساج وبوفيه وآيسكريم.. مخيمات <<5 نجوم>> - أخبار السعودية | صحيفة عكاظ (http://www.okaz.com.sa/article/1569575/محليات/مساج-وبوفيه-وآيسكريم-مخيمات-5-نجوم)
5 , (http://archive.aawsat.com/details.asp?section=43&article=497935&issueno=10967#.WbZ9o61L2Tf)

وقار عظیم
11-09-2017, 05:13 PM
بشکریہ: محمد سلیم

Ahmed Lone
12-09-2017, 01:00 AM
اس پر بھی بندہ بہت اچھے ہی کہہ سکتا ہے

Ahmed Lone
18-09-2017, 04:04 AM
اللہ تعالی لوگوں کو ہدائت فرمائے

حاجی لوگ فیملی سمیت حج کرنے آجاتے ہیں
حج سے پہلے اپنے بیوی بچوں کو تھوڑا بہت دین تو سمجھا دیں
استغفراللہ

میرے جس دوست نے اس سال ٹھیکہ لیا تھا ہوٹلز وغیرہ کا اس نے جو کچھ بتایا ہے سمجھ سے بالاتر ہے کہ لوگ کرنے حج آئے ہیں اور کیا کیا کر گئے ہیں