PDA

View Full Version : کے پی کے پولیس کی بہتری کا سفر



وقار عظیم
30-07-2017, 04:06 PM
ڈاکٹر میاں سعید کا تعلق باجوڑ کے علاقے سے ہے۔ ساری عمر میرٹ پر تعلیمی اداروں میں داخلہ لیا اور ایم بی بی ایس کرنے کے بعد سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا اور پولیس میں ملازمت اختیار کرلی۔
http://www.mobopk.com/images/20374682145895300750.png

پچھلے سال تحریک انصاف کی حکومت نے ڈاکٹر سعید کو ان کی قابلیت اور اہلیت کی بنا پر مردان کا ڈی پی او اپوائنٹ کیا۔ ڈاکٹر صاحب نے چارج سنبھالتے ہی سب سے پہلے اپنے علاقے میں پولیس کا نظام ٹھیک کرنے پر فوکس کیا۔ آج خبر آئی ہے کہ انہوں نے تھانہ سی ٹی ڈی کے ایس ایچ او سمیت 3 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا کیونکہ وہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سمگلنگ میں ملوث تھے۔

اس سے پہلے بھی ڈاکٹر صاحب کئی نان رجسٹرڈ گاڑیوں کی ترسیل کے سلسلے میں کافی سختی برت چکے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ڈی پی او مردان بننے کے بعد وہاں کے لوگ ڈاکٹر صاحب سے بہت خوش ہیں اور عام طور پر شہریوں کو جب بھی ان سے کام پڑا، انہوں نے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مکمل فرض شناسی سے وہ کام پورا کیا۔

جب اوپر بیٹھا لیڈر ٹھیک ہو اور اس کی نیت صاف ہو تو نظام میں خود بخود بہتری آنا شروع ہوجاتی ہے۔ پھر ڈاکٹر مراد جیسے لوگوں کی بھی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور وہ اپنا کام مزید ایمانداری اور اخلاص سے کرنا شروع ہوجاتے ہیں۔

خیبرپختون خواہ کے پچھلے آئی جی پولیس، درانی صاحب نے عمران خان کی خصوصی ہدایات پر صوبے میں پولیس کا نظام ٹھیک کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا تھا، وہ اللہ کی مہربانی سے جاری و ساری ہے۔

کئی دہائیوں کا گند چار سال میں تو ٹھیک نہیں ہوسکتا لیکن بہتری کی جانب سفر ضرور شروع ہوگیا ہے!!!
مصنف:بابا کوڈا

Rose
30-07-2017, 04:15 PM
کے پی کے پولیس میں حقیقتاً کچھ تبدلی ہوتی نظر آ رہی ہے،،،،،،،اس کا کریڈٹ بہرحال وہاں کی حکومت کو جاتا ہے۔
اسی طرح تعلیمی میدان میں بھی مثبت روش اپنائی گئی ہے،،،،،،گو ابھی حالات بہت اچھے نہیں ہیں لیکن بنیاد اچھی رکھ دی گئی ہے تو دیکھتے ہیں آنے والے وقت میں کتنی بہتری آتی ہے۔

وقار عظیم
30-07-2017, 04:29 PM
کے پی کے پولیس میں حقیقتاً کچھ تبدلی ہوتی نظر آ رہی ہے،،،،،،،اس کا کریڈٹ بہرحال وہاں کی حکومت کو جاتا ہے۔
اسی طرح تعلیمی میدان میں بھی مثبت روش اپنائی گئی ہے،،،،،،گو ابھی حالات بہت اچھے نہیں ہیں لیکن بنیاد اچھی رکھ دی گئی ہے تو دیکھتے ہیں آنے والے وقت میں کتنی بہتری آتی ہے۔
جزاک اللہ
میں پنجاب کا رہائشی ہوں
میری دعا ہے کہ پنجاب پولیس بھی بہتری کی جانب جائے
کے پی کے کی پولیس کہاں جاتی ہے اس کا مجھ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا
پنجاب پولیس کس سمت جاتی ہے
اس کا براہ راست اثر مجھ پر ہے