PDA

View Full Version : رمضان ہمیں کیا سکھاتا ہے



ابو لبابہ
20-06-2017, 03:16 AM
رمضان کی ان گنت برکات اور رحمتوں میں سے ایک یہ ہے کہ یہ بندے کو گومگو اور بے یقینی کی کیفیت سے نکال کر اسے یکسوئی عطا کرتا ہے. یہ ممکنات کی دنیا سے روشناس کرواتا ہے۔

گیارہ ماہ ہم جن باتوں کو ناممکن، مشکل اور اپنی بساط کے حوالہ سے ناقابل عمل گمان کرتے ہیں اس ایک مہینہ کی مشق بخوبی باور کرا دیتی ہے کہ بھوک پیاس کی برداشت، نفس پر قابو اور اچھائی و برائی کے لیے بڑھی ہوئی حساسیت.... سب کچھ ممکن بھی ہے اور قابل عمل بھی۔

اپنے اختتام پر رمضان ہمارے سامنے ایک سادہ سا سوال چھوڑ کر رخصت ہو جاتا ہے... اگر یہ سب ایک ماہ میں ہو سکتا ہے تو باقی گیارہ ماہ میں کیوں نہیں؟؟؟

ہمارا جواب یہ ہونا چاہیے کہ ہم اپنی سی پوری کوشش کریں کہ رمضان کا سبق دہراتے رہیں. جو کمی رہ جائے گی اگلا رمضان ایک بار پھر ہمیں یاد دلانے اور سکھانے کو آ جائے گا۔

البتہ ہمیں اس یاد دہانی کی قدر کرنا ہوگی... یہ سلسلہ ہمیشہ جاری نہیں رہے گا ...!۔

عاصم اللہ بخش

Trueman
20-06-2017, 03:58 AM
یہی حقیقت ہے۔نائس شیئرنگ بھیا

ابو لبابہ
20-06-2017, 09:19 PM
یہی حقیقت ہے۔نائس شیئرنگ بھیا

شکریہ پسندیدگی کا