PDA

View Full Version : ڈرامہ ریوو۔۔۔عمر بن خطاب



وقار عظیم
12-06-2017, 12:38 AM
عمر رضی اللہ تعالی عنہ

http://www.mobopk.com/images/omartvseries.jpg
سعوی عرب اور قطر کا ایک مشترکہ پراجیکٹ۔۔اکتیس اقساط پر مشتمل ایک ڈرامہ ۔۔جس میں حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی حیات مبارکہ (اٹھارہ سال کی عمر سے شہادت تک) کو دکھایا گیا ہے۔۔۔اور ان کے قبول اسلام سے لے کر ان کی خلافت تک کا ایک ایک واقعہ دکھایا گیا ہے۔۔

یہ ڈرامہ سیریز دو ہزار بارہ میں رمضان کے مہینے میں ایم بی سی MBC پر نشر کیا گیا تھا۔۔۔

اب آ جاتے ہیں اس ڈسکشن پر کہ پاک ہستیوں کی شبیہہ بنانا یا کسی کو ان کے کردار میں دکھانا جائز ہے یا نہیں۔۔

اس ڈرامہ سیریز کو ریلیز کے بعد عرب دنیا کے بہت سے علمائے کرام کا ساتھ حاصل ہوا۔۔۔یہ سعودیہ اور قطر کا مشترکہ پراجیکٹ ہر جس پر دو سو ملین ریالز لاگت آئی۔۔زیادہ تر شوٹنگ مراکش میں ہوئی۔۔۔جن علمائے کرام نے اس ڈرامہ سیریز پر اعتراض بھی کیا انھوں نے بھی یہ بات تسلیم کہ یہ اس ڈٖرامے میں دکھایا جانے والا کوئی بھی واقعہ جھوٹا یا غیر مستند نہیں ہے بس ان کا اعتراض پاک ہستیوں کو دکھانے ہر ہے۔۔

خیر یہ ایک لمبی بحث ہے جو علمائے کے درمیان بھی چلی ہم تو سرے سے ہیں ہی جاہل ۔۔۔مزید تفصیل میں کیا جانا

میری ذاتی رائے کے مطابق ایسی مزید فلمز یا ڈرامے بننے چاہیے کیوں کہ انسان سننے یا پڑھنے سے زیادہ دیکھنے سے سیکھتا ہے اور یاد رکھتا ہے ویسے بھی ڈورے مون ، سپر مین، سپائڈر، اور پنک پنتھر کے اس دور میں اشد ضرورت ہے کہ ہم اپنے بچوں کو اصل ہیروز کا بتائیں۔کہ یہ ہیں ہمارے اصل ہیروز ہیں۔۔انھیں اس طرح کا مواد دکھایا جائے اور اس کا عادی بنایا جائےتا کہ وہ ان سے کچھ سیکھ سکیں۔۔۔

دنیا بھر میں اس ڈرامہ سیریز کو اتنی مقبولیت ملی کہ یہ انگلش سمیت بہت سی زبانوں میں ڈب ہو چکا ہے۔انگلش میں ڈبنگ کی چند اقساط آپ کو یو ٹیوب پر مل جائیں گی اور چند اقساط آپ کو ڈیلی موشن پر ملیں گی۔۔۔ڈیلی موشن اور یو ٹیوب پر اردو ڈبنگ میں چند اقساط موجود ہیں۔۔۔

اس ڈرامے سیریز کی تیاری کے دوران سیرت کے بہت سے علمائے کرام کا ساتھ حاصل رہا جن کی مدد و نصرت سے صرف مستنند واقعات کو ہی عکس بند کیا گیا۔۔

TariqRaheel
28-02-2018, 04:25 PM
اس کا کوئی لنک مل سکتا ہے ڈاؤنلوڈ کے لئے؟