PDA

View Full Version : رمضان اور خواتین



Rose
28-05-2017, 12:56 PM
ہمارے ہاں مسلمان مرد کا ہی نہیں عورت کا بھی روزہ ہوتا ہے اور اس بات سے تو انکار ممکن ہی نہیں کہ رمضان میں اس کا صرف کچن کا کام ہی چار گنا بڑھ جاتا ہے لیکن گھر کا دسترخوان وہ روز اسی طرح سجا کر رکھتی ہے جیسے اللہ ناشکروں کو بھی روز کھلاتا ہے۔ وہ سارا دن گھر کے ہر مرد سے یہ وارننگ سنتی جاتی ہے کہ "مجھے روزہ لگا ہے" لیکن کبھی پلٹ کر یہ نہیں کہتی کہ "بھاڑ میں جاؤ تم سب، آج مجھے روزہ لگا ہے" اور یقین مانیئے جس دن اس نے یہ کہدیا اور کچن سے ہاتھ کھینچ لیا تو ہر تیس مار خان کو روزہ لگنا بند ہو جائے گا۔ جس جس کو لگتا ہے کہ عورت پیر کی جوتی ہوتی ہے وہ صرف ایک روزے کے لئے یہ جوتی اپنے سسرال میں رکھ آئے انشاء اللہ یہ ایک ہی روزہ سمجھا دے گا کہ عورت کیا ہوتی ہے۔ اب ایک اہم ترین ٹپ بھی لیتے جایئے۔ عید کی خریداری بالعموم گھر کی عورت ہی کرتی ہے، دوسروں کے ساتھ ساتھ اپنی چیزیں بھی وہ بدستِ خود خریدتی ہے لیکن آپ نے یہ کرنا ہے کہ چاند رات پر چپکے سے ایک اچھا سا جوڑا خرید کر اسے گفٹ کرنا ہے۔ آپ کا دیا ہوا یہ گفٹ اس کے پورے رمضان کی تھکن ختم کردیتا ہے۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ بیگم جتنی پرانی ہوتی ہے خوش بھی اتنی زیادہ ہوتی ہے۔ وہ جب تک یہ خبر ہر سہیلی کو نہ دیدے کہ اس کا میاں شادی کے اتنے سال بعد بھی اسے سرپرائز دیتا ہے اس کی عید پوری نہیں ہوتی۔ جو چھوٹی چھوٹی چیزوں پر اتنا زیادہ خوش ہوتی ہو اسے چھوٹی چھوٹی باتوں پر اس رمضان میں تنگ نہ کرنا ۔ شوہر تو آپ روز بن لیتے ہیں، اس رمضان ہمدرد بن کر دکھایئے۔


منقول

بنت احمد
30-05-2017, 11:50 AM
ایک دن ہوگیا ہے اس پوسٹ کو، ابھی تک صرف دو خواتینی تھینکس ہیں، کہیں بھائی صاحبوں کو روزہ تو نہیں لگ رہا ٭ونک٭

Rose
30-05-2017, 09:28 PM
ہو سکتا ہے بھائی لوگ سرپرائز گفٹ خریدنے گئے ہوں۔

Romana
30-05-2017, 11:14 PM
ضروری نہیں کہ سب مرد ایک سے ہوں ۔۔
اور مجھے نہیں لگتا کہ اب وہ دور ہے جس میں عورت کو پیر کی جوتی سمجھا جاتا تھا ۔۔۔
just saying :)

Sajidcompk
31-05-2017, 12:59 AM
ہمارے ہاں مسلمان مرد کا ہی نہیں عورت کا بھی روزہ ہوتا ہے اور اس بات سے تو انکار ممکن ہی نہیں کہ رمضان میں اس کا صرف کچن کا کام ہی چار گنا بڑھ جاتا ہے لیکن گھر کا دسترخوان وہ روز اسی طرح سجا کر رکھتی ہے جیسے اللہ ناشکروں کو بھی روز کھلاتا ہے۔ وہ سارا دن گھر کے ہر مرد سے یہ وارننگ سنتی جاتی ہے کہ "مجھے روزہ لگا ہے" لیکن کبھی پلٹ کر یہ نہیں کہتی کہ "بھاڑ میں جاؤ تم سب، آج مجھے روزہ لگا ہے" اور یقین مانیئے جس دن اس نے یہ کہدیا اور کچن سے ہاتھ کھینچ لیا تو ہر تیس مار خان کو روزہ لگنا بند ہو جائے گا۔ جس جس کو لگتا ہے کہ عورت پیر کی جوتی ہوتی ہے وہ صرف ایک روزے کے لئے یہ جوتی اپنے سسرال میں رکھ آئے انشاء اللہ یہ ایک ہی روزہ سمجھا دے گا کہ عورت کیا ہوتی ہے۔ اب ایک اہم ترین ٹپ بھی لیتے جایئے۔ عید کی خریداری بالعموم گھر کی عورت ہی کرتی ہے، دوسروں کے ساتھ ساتھ اپنی چیزیں بھی وہ بدستِ خود خریدتی ہے لیکن آپ نے یہ کرنا ہے کہ چاند رات پر چپکے سے ایک اچھا سا جوڑا خرید کر اسے گفٹ کرنا ہے۔ آپ کا دیا ہوا یہ گفٹ اس کے پورے رمضان کی تھکن ختم کردیتا ہے۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ بیگم جتنی پرانی ہوتی ہے خوش بھی اتنی زیادہ ہوتی ہے۔ وہ جب تک یہ خبر ہر سہیلی کو نہ دیدے کہ اس کا میاں شادی کے اتنے سال بعد بھی اسے سرپرائز دیتا ہے اس کی عید پوری نہیں ہوتی۔ جو چھوٹی چھوٹی چیزوں پر اتنا زیادہ خوش ہوتی ہو اسے چھوٹی چھوٹی باتوں پر اس رمضان میں تنگ نہ کرنا ۔ شوہر تو آپ روز بن لیتے ہیں، اس رمضان ہمدرد بن کر دکھایئے۔


منقول



your husband is on the forum? (masoomana Sawal) let me know so i can tag him here.

if not send me his email id and i will forward him this instruction

Sajidcompk
31-05-2017, 01:04 AM
on serious note, why male members of family didnt help ladies in kitchen.

if husbands/brothers/son of the girl's on this forum didnt do so, lets start training our new generation.
as a mother every girl can educate his son that its mutual responsibility of husband/wife to do home chores

if our generation do this, Insha Allah by next generation 90% of girls will not have such complains


mothers have major role in personality building of children. if every girl try to educate his son, at-least his Bahu will not face same problems she had gone through

ابو لبابہ
31-05-2017, 01:07 AM
متفق
کچن کے کاموں میں عورت کا ہاتھ بٹانا چاہئے۔
اسے کچن کے علاوہ بچوں کو بھی سنبھالنا ہوتا ہے۔

بنت احمد
31-05-2017, 08:41 AM
ضروری نہیں کہ سب مرد ایک سے ہوں ۔۔
اور مجھے نہیں لگتا کہ اب وہ دور ہے جس میں عورت کو پیر کی جوتی سمجھا جاتا تھا ۔۔۔
just saying :)اس دور میں ہائی ہیل سینڈل ٭ونک٭

بنت احمد
31-05-2017, 09:00 AM
بھائیان کرام، آپ لوگوں نے وہ تو سنا ہوگا کہ مرد کا کچن میں کیا کام (پہلے ایٹ ان کچن کا رواج کم تھا نا)
اور یہ بھی ہے کہ مرد کا کچن میں ہاتھ لگتا ہے تو عورت کانوں کو ہاتھ لگاتی ہے،


ہمارے ہاں عام دستور یہ ہے کہ لڑکیوں کو تو طریقہ سلیقہ سکھانے پر زور دیا جاتا ہے اگر ایٹ دا سیم ٹائیم گھر والے بیٹوں کو بہت سگھڑ نہ سہی مگر سلیقہ طریقہ والی تربیت بھی دیں تو ہر کسی کے بہو بیٹی کا 75 پرسینٹ بوجھ ہلکا ہوجائے،

سچ میں اپنے بچوں سے بھی زیادہ کام تو ساس جی کے بڑے بچے کا ہوتا ہے،
اپنے بچے کی جراب کا دوسرا پیر نہ ملے تو زبانی اور عملی دونوں نصیحتیں کی جاسکتی ہیں" کہا نہیں تھا چیزیں جگہ پر سنبھال کر رکھا کرو" ساتھ میں ایک کان لال کیا، ایک کمر پر ٹکائی، بلکہ بڑے بچے کی چیزیں ٹھکانے نہ ہوں تو اس کے حصے کی بھی اپنے چھوٹے بچے ہی کو لگاتی ہیں بےچاری مجبور عورتیں،

Rose
31-05-2017, 10:06 AM
یہ تو وہی بات ہوئی آ بیل مجھے مار۔
ویسے آپ نے جو کہنا ہے مجھے بتا دیں،،،،میں خود ان کو ایڈٹ کر کے بتا دوں گی۔


your husband is on the forum? (masoomana Sawal) let me know so i can tag him here.

if not send me his email id and i will forward him this instruction

Rose
31-05-2017, 10:19 AM
زیادہ تر تو یہی دیکھا ہے مرد حضرات کافی خیال رکھتے ہیں،،،،،،،،صرف چند ایک مثالیں ہوں گی جہاں مرد بالکل ہی اگنور کرتے ہوں،،،،،،یہاں کہنے کا مطلب صرف یہ تھا کہ عام دنوں کی نسبت رمضان میں خاتون خانہ کا کام بہت بڑھ جاتا ہے تو مرد حضرات خاتون خانہ کی تھوڑی سی مزید ہیلپ کر دیا کریں،،،،،،،اگرچہ میں بازار سے کھانے پینے کی چیزیں خریدنے کے حق میں نہیں ہوں لیکن رمضان میں جب دسترخوان پر کچھ نہ کچھ ایکسٹرا کی ڈیمانڈ ہوتی ہے تو باہر سے لانا مجبوری بن جاتا ہے۔ اگر پکا پکایا نہیں لایا جا سکتا تو کم از کم عام خود و نوش کی چیزیں پرچیز کرنے کی زمہ داری تو شوہر کو لے لینی چاہیے۔




on serious note, why male members of family didnt help ladies in kitchen.

if husbands/brothers/son of the girl's on this forum didnt do so, lets start training our new generation.
as a mother every girl can educate his son that its mutual responsibility of husband/wife to do home chores

if our generation do this, Insha Allah by next generation 90% of girls will not have such complains


mothers have major role in personality building of children. if every girl try to educate his son, at-least his Bahu will not face same problems she had gone through

Sajidcompk
04-06-2017, 04:08 AM
بھائیان کرام، آپ لوگوں نے وہ تو سنا ہوگا کہ مرد کا کچن میں کیا کام (پہلے ایٹ ان کچن کا رواج کم تھا نا)
اور یہ بھی ہے کہ مرد کا کچن میں ہاتھ لگتا ہے تو عورت کانوں کو ہاتھ لگاتی ہے،


ہمارے ہاں عام دستور یہ ہے کہ لڑکیوں کو تو طریقہ سلیقہ سکھانے پر زور دیا جاتا ہے اگر ایٹ دا سیم ٹائیم گھر والے بیٹوں کو بہت سگھڑ نہ سہی مگر سلیقہ طریقہ والی تربیت بھی دیں تو ہر کسی کے بہو بیٹی کا 75 پرسینٹ بوجھ ہلکا ہوجائے،

سچ میں اپنے بچوں سے بھی زیادہ کام تو ساس جی کے بڑے بچے کا ہوتا ہے،
اپنے بچے کی جراب کا دوسرا پیر نہ ملے تو زبانی اور عملی دونوں نصیحتیں کی جاسکتی ہیں" کہا نہیں تھا چیزیں جگہ پر سنبھال کر رکھا کرو" ساتھ میں ایک کان لال کیا، ایک کمر پر ٹکائی، بلکہ بڑے بچے کی چیزیں ٹھکانے نہ ہوں تو اس کے حصے کی بھی اپنے چھوٹے بچے ہی کو لگاتی ہیں بےچاری مجبور عورتیں،
i hope your bahu will not have to face same problems

there should be some creativity
Create new one