PDA

View Full Version : روزہ رکھا تو کسی پر احسان نہیں کیا



Rose
28-05-2017, 09:21 AM
آپ نے یا میں نے روزہ رکھا تو کسی پر احسان نہیں کیا یہ اللہ کا حکم ہے، اسلیئے میرا روزہ ہے میرا روزہ ہے کہہ کر کسی قسم کے تکبر کا اظہار مت کرنا اور نا ہی کسی بے روزہ دار کو حقارت سے کہنا کہ اوئے تونے روزہ کیوں نہیں رکھا ، کیونکہ اس کے روزہ نا رکھنے سے آپ کا یا کسی کا بھی کوئی تعلق نہیں ہاں اسے احکامات کے بارے بتادیں لیکن دوستانہ طریقے سے اور اگر وہ سننا چاہے تو ورنہ ماما یا چاچا بننے کی ضرورت نہیں ، قران کریم کی تلاوت باعث ثواب ہے لیکن عمل درجات کی بلندی ہے اسلیئے جتنے بھی ختم قرآن ہوں ہرگز "شو" نہیں مارنی ، اللہ ہمارے آپ کے تلاوت قرآن کا محتاج نہیں بلکہ ہم دراصل ثواب کے محتاج ہیں اسلیئے اوروں کی محتاجی یا تاجوری کا آپ کی یا میری اکیلی ذات سے کوئی لینا دینا نہیں .. اور پورے روزے رکھنے کے بعد عاجزی اور شکر گزاری کے جذبات سے سرشار ہوکر حکم الہی کی بجا آوری کا شکر ادا کرنا ہے پر کوئی روزے نا رکھ پایا تو اسے لیکچر نا دینا کیونکہ ہنوز آپ اور میں ان روزوں کے مقبول ہونے یا نا ہونے سے لاعلم ہیں ۔ بلکہ مزہ تو تب ہو کہ آپ اور ہم سحری و افطاری میں کم از کم کسی ایک غریب یا ضرورتمند کو اپنے ساتھ بٹھاکر کھلا سکیں ، عید پہ حسب استعداد لوگوں کو آسانی دے سکیں عید کی ضروریات پوری کرنے کے لیئے ، رمضان میں غریب سفید پوش لوگوں کی بغیر ان کو جتائے مدد کرسکیں راشن ڈالواسکیں تو کیا ہی بات ہو ۔۔ کیونکہ اللہ تو ٹوٹے ہوئے دلوں میں ، غریبوں ، یتیموں، مسکینوں، بیواؤں اور بے آسرا لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے ، تو ہم کیوں نا ہوں ۔۔ ہر کوئی اپنی ہمت و عطا کے مطابق ایسا کرسکے اور اسے خالص اللہ کی رضا کے لیئے کرے تو کوئی شک نہیں کہ اللہ اور رسول عربیﷺ راضی نا ہوں ۔۔

Rubab
28-05-2017, 10:00 AM
جزاک اللہ سس۔ اچھی باتوں کی طرف توجہ دلائی ہے آپ نے۔

ابو لبابہ
28-05-2017, 12:20 PM
اللہ تعالی آپ کو بہترین اجر دے۔
اچھی باتیں بتائی ہیں۔