PDA

View Full Version : رمضان کی تیاری



Subah Noor
08-05-2017, 09:12 PM
پورے سال کے بعد اللہ تعالی ہمیں رمضان کی نعمت سے نوازتا ھے یہ خالص عبادت کا مہینہ ھے سحری اور افطاری کے وقت کھانا سادہ ہونا چاہیے جو ہماری صحت کے لیے اچھا ہے سادہ کھانے کے بود ہی ہم اپنی عبادت بھی خضوع و خشوع سے کر سکتے ہیں لیکن بحرحال گھر کی خواتین نے کھانا تو بنانا ہی ہوتا ہے اہتمام سے یا سادگی سے خاص طور پر باہر کام کرنے والی بچیاں اور خواتین لہذا کچھ باتیں ہیں جس سے انہیں بھی عبادت اور آرام کا وقت مل سکے
🍃🍃🍃🍃🍃🍃🍃🍃🍃

🔸رمضان سے پہلے اگر ممکن ھو تو گھر کے سامان کی خریداری مکمل کرلیں اور لسٹ بناکر وہ تمام ضروری چیزیں خرید لیں جن کی خاص رمضان میں ضرورت پڑتی ھے مثلا بیسن سفید اور کالے چنے سفید لوبیا چاٹ مصالحے کیچپ سموسے اور رول کی پٹیاں وغیرہ
تیل اور گھی بھی زیادہ خریدلیں اور ادرک لہسن لیموں ٹماٹر ہری مرچ سب ایک ہفتہ پہلے خرید لیں

🔸کسی چھٹی کے دن رمضان سے پہلے فریج کی اور کچن کی صفائی کرلیں فالتو سامان ھٹا دیں اور رمضان میں استمال ھونے والا سامان اور برتن نکال کر سامنے کردیں

🔸مثلا لیموں کا رس نکالنے والا ھاتھ کا جوسر اور چاٹ چھولے کھانے والی پیالیاں چھوٹی پلیٹ وغیرہ

🔸سفید چھولے اور کالے چھولے دھوکر ایک ایک کلو رات بھر بگھو کر ابال کر اپنی فیمیلی کی ضرورت کے حساب سے پیکٹ بناکر فریز کردیں

🔸لہسن ادرک زیادہ الگ الگ پیس کر رکھ لیں ھری چٹنی جو ہری مرچ ھرا دھنیا پودینہ پیس کر بنتی ھے کم پانی کے ساتھ گاڑھی پیس کر صاف کانچ کی بوتل میں بھر کر رکھ دیں ..یا پھر فریزر میں آئس کیوب میں جما لیں ..تاکہ رائتہ اور دوسری چیزوں میں استعمال ہو سکے.

🍋لیموں کو پہلے نیم گرم پانی میں ڈوبو کر پھر انکا جوس نکال کر "آئسنگ ٹرے" ( جس میں کیوب والی برف بنتی ھے) اس میں ڈال کر جما لیں ایک کیوب ایک لیموں کے رس کے حساب سے ھوتا ھے

🔸رمضان سے دو تین پہلے اپنی فیملی کی ضرورت کے حساب سے آٹا گوند کر اس کے پیڑے بناکر پراٹھے اس طرح بنائیں کہ اندر گھی یا تیل لگاکر بل دے کر یا چوکور بناکر بیل کر گرم خشک توے پر بغیر گھی تیل کے ھلکا سا سینک کر اتار لیں اور الگ الگ کرکے رکھتی جائیں تاکہ ٹھنڈے ھوجائیں پھر نارمل پلاسٹک شیٹ جو بچوں کی کاپیوں پر کور کے کام آتا ھے وہ لے کر پراٹھے کے سائز سے تھوڑے بڑے کاٹ لیں نرم والے لیں سیلنگ فائل یا المونیم فائل بھی لے سکتی ھیں
ان کو اس طرح رکھیں کہ پہلے شیٹ پھر پراٹھا پھر شیٹ پھر پراٹھا اور آخر میں شیٹ پھر اسکو خشک صاف پلیٹ میں رکھ کر کسی صاف شاپر میں رکھ کر فریز کردیں روز سحری میں اپنی ضرورت کے پراٹھے نکال لیں اور گرم توے پر ڈال کر عام طریقے سے تل لیں آپ کی محنت اور وقت دونوں بچ جایئں گے
آپ کو بھی تہجد کی نفل مل جائیں گے اور آپ بھی سکون سے سحری کرسکیں گی
🔸رمضان میں آلو بہت استمال ھوتا ھے پہلے سے خرید کر ایک سے ڈیڑھ کلو آلو چھلکے سمیت ابالکر فریج میں ڈھک کر رکھ لیں چنوں میں یا سحری میں آلو کی ترکاری میں بہت کام آتے ھیں

🔸چاول ایک کلو کے قریب نارمل طریقے سے سادہ ابال کر فریز کردیں کسی دن دیر ھوجائے یا کوئی مجبوری ھے تو یہ چاول فریزر سے نکال کر دس منٹ رکھ لیں پھر ایک پتیلی میں تیل ڈال کر ہری چٹنی ڈال کر تل کر یہ ابلے ھوئے چاول ڈال کر نمک چکھ کر ڈال دیں دس منٹ میں چاول تیار ھوجاتے ھیں

🔸ایک کلو بیف کی بوٹی منگاکر شامی کباب بناکر رکھ لیں تاکہ وقت ضرورت جلدی میں کام آجائیں

🔸فریزر میں برف جماکر رکھیں تاکہ وقت پر پریشانی نہ ھو

🔸لیموں کل نکلا ھوا رس چاٹ میں اور شکنجبین بنانے میں بہت کام آتا ھے
🔸چاٹ مصالحہ گرم مصالحہ پہلے سے بنا کر رکھ لیں ... 🔸چٹنیاں مختلف قسم کی جیسے املی آلو بخارے کی یا ٹماٹر کی بنا کر ائر ٹائٹ جار میں فریج میں رکھ لیں ..
🔸مختلف مشروبات بھی بنا کر محفوظ کر سکتے جیسے بادام شربت وغیرہ

🔸چکن کو مصا لحہ لگا کے یا. نگٹس .کٹلس مختلف قسم کے بنا کر فریز کر سکتے ہیں
بے شک ابھی یہ سارے کام بہت لگ رہے ھونگے لیکن جب رمضان میں آپ کو سہولت ھوگی تو آپ کو بہت آسانی رھے گی اور بہت مزہ آئے گا

🔸چاٹ مصالحہ گھر میں بنائیں
اس کے لیئے ثابت لال مرچ آٹھ سے دس ایک ٹیبل اسپون ثابت دھنیا ایک ٹیبل اسپون سفید زیرہ بھون کر باریک پیس لیں پھر اس میں امچور یا پسی ھوئی کٹھائی ملا لیں کالانمک اور سادہ نمک ملا لیں چاٹ مصالحہ تیار ھے

🔸رمضان کی برکتوں سے مکمل فائدہ اٹھائیں

گھر کی صفائیاں عید کے کپڑے جوتے رمضان سے پہلے خرید لیں تاکہ دنیا کی بدترین جگہ پر یعنی بازار میں وقت ضائع نہ ھو


دعا میں یاد رکھیں.....جزاک اللہ

ابو لبابہ
09-05-2017, 01:53 AM
بہت خوب
بہت ہی کام کی باتیں ہیں۔

بنت احمد
09-05-2017, 09:36 AM
بہت مفید ،
جزاک اللہ سس،

Kainat
09-05-2017, 11:05 AM
بہت مفید، کام کی باتیں
شکریہ، جزاک اللہ

Kauser Baig
09-05-2017, 06:02 PM
بہترین مشورے ۔۔ بہت شکریہ بہنا

میں دال ماش ،دال چنا ، اور دال مونگ بھگو کر پیس کر بھی فریزر میں چھوٹے چھوٹے ڈبے میں بھر کر رکھ لیتی ہوں

Subah Noor
09-05-2017, 07:02 PM
ارے واہ آپی... میں بھی ایسا کرنا چاہتی ہوں لیکن اس ڈر سے دالیں پِیس کر کبھی نہیں رکھیں کہ ڈھیلی پڑ جائیں گی نرم ہوجائیں گی

بنت احمد
09-05-2017, 10:31 PM
بہترین مشورے ۔۔ بہت شکریہ بہنا

میں دال ماش ،دال چنا ، اور دال مونگ بھگو کر پیس کر بھی فریزر میں چھوٹے چھوٹے ڈبے میں بھر کر رکھ لیتی ہوں
یہ کس کام آتی ہیں آپی جی،
دال ماش تو شاید دہی بڑے وغیرہ میں کام آتی ہے،

اسی طرح پہلی پوسٹ میں جو آلو بوائل کرکے رکھنے کی ٹپ ہے، یہ بوائل آلو فریج میں کتنا عرصہ نکال حاتے ہیں؟

Kauser Baig
12-05-2017, 07:33 PM
سب ہی دالوں کے پکوڑے بنائے جاتے ہیں ۔انشاءاللہ ان کی ترکیب بھی رمضان تک شیئر کرونگی فرصت کے لحاظ سے

بنت احمد
13-05-2017, 04:11 AM
ضرور آپی جی،
میں نے ایک بار رسالے میں دیکھ کر مونگ کی دال کے بڑے بنانے کی ٹرائی کی تھی پھر۔۔۔۔





وہ مجھے ہی ختم کرنے پڑے ،شکر ہے کہ تھوڑے ہی تھے ٭بےچاری ٭