PDA

View Full Version : ون اردو سے کیا کیا سیکھا ؟؟



IN Khan
06-04-2017, 12:22 PM
السلام علیکم

ویسے تو انسان ساری زندگی کچھ نہ کچھ سیکھتا ہی رہتا ہے۔اور اسی سیکھنے کے عمل سے بہت سے تجربات و مشاہدات حاصل کرتا ہے۔
جو اس کی شخصیت کو مزید جلا بخشتے ہیں۔۔
آج سے دس سال پہلے ون اردو کی صورت میں ہمیں ایک پلیٹ فارم حاصل ہوا ۔ نت نئے لوگوں سے بات چیت اور ان سے سیکھنے کے مواقع ملے۔
اپنی خامیوں کو سدھارنے کے مواقع۔۔ اور۔۔۔ اپنی خوبیوں کو نکھارنے کے مواقع۔۔
آیئے سب سے شیئر کریں کہ اپنے پیارے ون اردو سے ہم نے کیا کیا سیکھا۔

IN Khan
07-04-2017, 10:43 AM
اپنی بات کروں تو میں نے ون اردو سے سب سے پہلے تو اردو میں لکھنا سیکھا۔۔
پھر کمپوزنگ کرتے کرتے اردو کی اسپید بڑھتی چلی گئی۔۔۔
اور اب انگلش کی بجائے کی بورڈ پر اردو میں لکھنا زیادہ اچھا محسوس ہوتا ہے۔۔
مطلب "کی بورڈ" پر اردو کا پہلا استاد ون اردو ہی ہے۔۔۔

شعرو شاعری سے میری رغبت اگرچہ کالج ڈیز سے ہی تھی مگر ون اردو نے اس کو مزید جلا بخش دی۔
میری ذاتی لائبریری میں اگرچہ بہت سے مجموعہء کلام تھے مگر ون اردو پر اسکین کی صورت میں نت نئے اور پرانے شعرا کے مجموعہ کلام پڑھنے کو ملے۔ اور یہ سب میرے ذوق کی تسکین کا باعث رہا۔۔
حس لطیف کومزیدنکھار ون اردو نے ہی بخشا۔۔

تحمل مزاجی اگرچہ فطرتآ ہوتی ہے مگر ون اردو سے سیکھا کہ کیسے بڑی سی بڑی بات اور مسئلے کو تحمل مزاجی سے سلجھایا جا سکتا ہے۔ بھانت بھانت کے ساتھیوں سے کمیونیکیشن نے سکھایا کہ کس وقت کونسی بات کرنی ہے اور کس وقت کونسی برداشت کرنی ہے۔
سب کوعزت و احترام دیں تو جوابآ ویسا ہی ریسپانس ملتا ہے

فارغ وقت کا بہترین مشغلہ کتابیں پڑھنا ہی رہا ہے۔۔ اور ون اردو کی لائبریری نے کبھی مایوس نہیں کیا۔۔ ہر موضوع پر کتب کی فراہمی نےذہن و دل کی وسعت میں اضافہ کیا۔
قصہء مختصرسوشل میڈیا کے دیگر ذرائع کی نسبت ون اردو سیکھنے اور سیکھانے کا ایک مفید میڈیم رہا میرے لیے۔۔ اور اس کی وقتی بندش سے دل اچاٹ ہو گیا تھا ہر طرح کے فورم سے۔۔ کیونکہ جتنا وقت ون اردو کو دیا ۔۔ اتنا کبھی کسی جگہ صرف نہیں کیا۔۔
امید ہے ون اردو کا یہ ساتھ سدا رہے گا۔۔ اور سیکھنے سکھانے کا عمل وقت کے ساتھ ساتھ یونہی جاری و ساری رہے گا۔

ون اردو کی کامیابی کے دس سال سب کو مبارک

Abdullah
11-04-2017, 05:28 AM
کافی مشکل سا سوال کر ڈالا نئیر بھیا خیر
مختصر اور سادہ سا جواب
جینے کا سلیقہ سیکھاـ

Rubab
11-04-2017, 09:42 AM
وعلیکم السلام عمران بھائی
میں نے یہ سیکھا کہ دنیا بہت بڑی ہے اور یہاں ہر انسان دوسرے سے مختلف اور منفرد ہے۔

1UM-TeamUrdu
11-04-2017, 01:01 PM
و علیکم السلام ۔ خوش آ٘مدید
بہت مفید سوال ہے بھائی۔

ویسے تو بہت کچھ سیکھا۔ ابھی جو نکات ذہن میں آ رہے ہیں ان میں
خاموش رہنا سیکھا۔ تحمل سیکھا۔ فوکس سیکھا

پہلے میں گفتگو اور ڈسکشن کا بہت قائل ہوا کرتا تھا۔ یہاں آ کر سیکھا کہ بولنے والے اتنا مفید کردار ادا نہیں کرتے جتنا عملی طور پر کام کرنے والے مگر بظاہر خاموش افراد۔

تحمل ، برداشت کچھ تو شاید طبیعت میں پہلے سے تھا مگر اس کی عملی پیدائش اور نشوونما یہیں پر ہوئی۔ ناجائز مطالبے یا زیادتی پر بھی مسائل اور افراد کو تحمل سے حل کرنے کی کوشش کرتے رہنا یہیں پر اجاگر ہوا۔

اور اپنے کام پر فوکس رکھنا بھی یہیں سے سیکھا۔ معاشرے میں ہر وقت بے شمار کام اور دلچسپیاں چل رہی ہوتی ہیں۔ مگر انسان کو اپنے مشن پر فوکس رہنا چاہیے۔

یہ ساری مفید عادتیں فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پر بھی کام آئیں اور عملی زندگی میں بھی ان کی وجہ سے بہت سی الجھنوں اور پریشانیوں سے بچا رہا۔

سیکھنے کا عمل جاری ہے۔ اور ہر بار کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا رہتا ہے۔