PDA

View Full Version : ون اردو - دسویں سالگرہ کی تقریبات



Ahsan_Yaz
04-04-2017, 09:06 PM
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الحمدللہ ون اردو کی تاسیس کو دس سال کا عرصہ مکمل ہو چکا ہے۔
میری جانب سے بھی سب ممبران کو مبارک ہو۔ خصوصاً ٹیم اردو بھائی کے لئے بہت سی مبارک باد اور ہدیہء تشکر کہ جنہوں نے اس ویب سائٹ کی بنیاد ڈالی اور ایسا ماحول پیدا کیا کہ دنیا بھر کے بے شمار خطوں سے اردو بولنے والے ممبران بلاتخصیصِ زمان و مکان ایک دوسرے سے آشنا ہوئے۔

میری تجویز یہ ہے کہ اس ہفتے کے اختتام تک ون اردو کی دسویں سالگرہ کا جشن منایا جائے۔
مزید عرض یہ ہے کہ سالگرہ ٹرانسمیشن کے لئے یہ ذیلی فورم موجود ہے تو کچھ نئے یا پرانے آئیڈیاز کو لے کر نئے تھریڈز بنائے جائیں، جس میں پرانی یادیں، مختلف دلچسپ مقابلے وغیرہ منعقد کئے جا سکیں۔
شکریہ وغیرہ

Abdullah
04-04-2017, 09:09 PM
شکریہ جناب۔۔
آپ سمیت تمام ممبران سابقہ و موجودہ کو سالگرہ کی مبارکبادیں وغیرہ۔
اور تھریڈز وغیرہ کا کرتے ہیں کچھ جی

Ahsan_Yaz
04-04-2017, 09:11 PM
شکریہ عبداللہ بھائی۔
تھریڈز کا بھی کر ہی دیں کچھ۔

Abdullah
04-04-2017, 09:22 PM
ابھی دوپہر کو ایک دھاگہ کھولنے ہی والے تھے۔ عنوان تک دے ڈالا تھا۔ لیکن پھر ختم کر دیا۔ خیر ابھی کرتے ہیں کچھ لازمی جی۔۔

HumairaCh
05-04-2017, 12:00 AM
یہ بات قابل خوشی و فخر ہے کہ فورم نے دس سال مکمل کرلئے
میری طرف سے گیارہویں سال کا آغاز مبارک ہو۔ دعا ہے کہ یہ سال خوشی کی نوید بن کر طلوع ہو اور یہ سفر اسی طرح کامیابی سے جاری و ساری رہے آمین۔
بانی فورم ،موڈز اور سارے ممبران کو جو فورم کو اردو کا بہترین فورم بنائے ہوئے ہیں دلی مبارک ہو اور باقی سالگرہ کی گہما گہمی نظر نہیں آرہی نہ سپیشل مقابلہ جات ابھی تک نہیں نظر آرہے اور پھر پرانے ممبران کی کمی بھی محسوس کی جارہی ہے۔

یہ فخر تو حاصل ہے برے ہیں کہ بھلے ہیں
دو چار قدم ہم بھی تیرے ساتھ چلے ہیں

Ahmed Lone
06-04-2017, 03:02 AM
سالگرہ مبارک

دو چار تو نہیں کچھ زیادہ ہی چلا ہوں میں

IN Khan
06-04-2017, 11:51 AM
ون اردو کی سالگرہ پر پُرخلوص مبارکباد

بنت احمد
06-04-2017, 05:03 PM
بہت مبارک ہو،

کوئی کیک شیک بھی لارہا ہے کہ نہیں

Ahsan_Yaz
06-04-2017, 07:23 PM
یہ فخر تو حاصل ہے برے ہیں کہ بھلے ہیں
دو چار قدم ہم بھی تیرے ساتھ چلے ہیں



زبردست اور برمحل شعر ہے۔ بہت شکریہ

IN Khan
07-04-2017, 11:29 AM
بہت مبارک ہو،

کوئی کیک شیک بھی لارہا ہے کہ نہیں
یہ لیں سس کیک حاضر ہے
:)بمعہ شیک کے۔۔
http://image.shutterstock.com/z/stock-photo-birthday-cake-with-burning-candle-number-222986869.jpg

http://del.h-cdn.co/assets/15/24/1600x800/landscape-1434133241-milkshakes.jpg

بنت احمد
07-04-2017, 12:07 PM
تھینکس بھائی کیک کے لئے بھی اور شیک کے لئے بھی،

سالگرہ کا کم اور اینورسری کا ماحول زیادہ بنا ہوا ، پرانی یادیں، پچھلے قصے، اداسی بس چاولوں کی دیگ رہتی تھی،

اب ٹھیک ہے کچھ سالگرہ سی لگںے لگی ہے

IN Khan
07-04-2017, 12:14 PM
تھینکس بھائی کیک کے لئے بھی اور شیک کے لئے بھی،

سالگرہ کا کم اور اینورسری کا ماحول زیادہ بنا ہوا ، پرانی یادیں، پچھلے قصے، اداسی بس چاولوں کی دیگ رہتی تھی،

اب ٹھیک ہے کچھ سالگرہ سی لگی ہے

اتفاق کرتا ہوں سس
:)اسی لیے کچھ نئے تھریڈز بنائے ہیں۔۔ بس آپ سب کی بھرپور شمولیت سے ہی سالگرہ کا ماحول بنے گا نا۔۔
امید ہے سبھی حصہ لیں گے۔۔ اور پرانے تھریڈز کے علاہ نت نئے دلچسپ تھریڈز بنائیں گے۔

Maria Masood
08-04-2017, 01:55 AM
Happy birthday one Urdu..
10 saal ho gaye mashAllah.
In 10 salo main kbhi hum ny 1 Urdu ko khoya Tha aur aj one Urdu hmy khota jaa rha h..
Allah sy dua h one Urdu nai purani ronaqain bahal Hoon in Sha Allah..

Kauser Baig
08-04-2017, 02:46 AM
آمین
ون اردو نے مجھے بھی بہت دکھی کردیا تھا اپنی محرومی کی وجہ سے پھر میں نے خود کو بڑی مشکل سے سنبھالا۔
ون اردو ہم تیری سلامتی کی دعا کرتے ہیں ۔

Salman Sallo
08-04-2017, 07:38 PM
میری طرف سے بھی ون اردو کے تمام خوبصورت لوگوں، جونیئر و سنیئر غائب و حاضر اور بلخصوص قیس بھائی کو سالگرہ کی بہت مبارک باد۔۔

Salman Sallo
08-04-2017, 07:41 PM
آمین
ون اردو نے مجھے بھی بہت دکھی کردیا تھا اپنی محرومی کی وجہ سے پھر میں نے خود کو بڑی مشکل سے سنبھالا۔
ون اردو ہم تیری سلامتی کی دعا کرتے ہیں ۔
السلام علیکم کوثر آپی کیسی آپ ؟۔۔
ون اردو نے آپ کو کیونکر دکھی کر دیا تھااور آپ کس محرومی کی بات فرما رہی ہیں؟ ۔

Kainat
26-04-2017, 05:16 PM
السلام علیکم کوثر آپی کیسی آپ ؟۔۔
ون ار
دو نے آپ کو کیونکر دکھی کر دیا تھااور آپ کس محرومی کی بات فرما رہی ہیں؟ ۔

کوثر سس یہ سوال بھی جواب کا متقاضی ہے۔:)

Kauser Baig
26-04-2017, 06:08 PM
لو یہ بھی کوئی پوچھنے کی بات ہے بھلا جب ون اردو بند ہوگیا تھا ہم کتنے دکھی تھے اس سے ہٹ کر تو ہم کہیں جاتے ہی نہیں تھے ایسا لگا جیسے گھر سے بے گھر ہوکر سڑک پر آگئے ہیں ۔پھر بڑی مشکل سے اس انجان دنیا میں ایک دو کونوں میں اپنا مقام بنانے میں مصروف ہوگئےمقام تو کیا بناتے جان پہچان ضرور ہوگئی

Salman Sallo
20-05-2017, 02:14 PM
لو یہ بھی کوئی پوچھنے کی بات ہے بھلا جب ون اردو بند ہوگیا تھا ہم کتنے دکھی تھے اس سے ہٹ کر تو ہم کہیں جاتے ہی نہیں تھے ایسا لگا جیسے گھر سے بے گھر ہوکر سڑک پر آگئے ہیں ۔پھر بڑی مشکل سے اس انجان دنیا میں ایک دو کونوں میں اپنا مقام بنانے میں مصروف ہوگئےمقام تو کیا بناتے جان پہچان ضرور ہوگئی

جی ہاں کافی تکلیف دہ یادیں ہیں بہرحال رات گئی بات گئی اب تو بس یہی کوشش کرنی چاہیئے کہ اس قسم کا کوئی نا خوشگوار واقعہ سانحہ دوبارہ پیش نہ آئے ۔۔۔یہ بات تو درست نہیں آپی یہ جان پہچان والی آپ تو ماشاءاللہ کافی مشہور و معروف شخصیت ہیں۔