PDA

View Full Version : مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے والوں کو سزائے موت



Ahsan_Yaz
24-11-2016, 11:24 AM
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی کورٹ میں ایک تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے کوٹ رادھا کشن میں ایک مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے کے ذمہ دار پانچ افراد کو سزائے موت سنا دی ہے۔
میں سمجھتا ہوں کہ ہماری المناک تاریخ کو دیکھتے ہوئے یہ ایک شاندار اور تاریخی فیصلہ ہے۔


https://jang.com.pk/assets/uploads/newsimages/2016-11-23/219946_details.png

Rose
24-11-2016, 04:36 PM
ہمارا دین کہتا ہے کسی ایک بھی بے گناہ کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے برابر ہے،،،،،،،،،،،کسی بے گناہ کی جان لینا اور وہ مذہب کی آڑ میں نہ صرف مذہب کو بدنام کرنے کے مترادف ہے بلکہ ہمارے مذہب کے بھی سراسر خلاف ہے۔

Ahsan_Yaz
25-11-2016, 12:47 AM
ہمارا دین کہتا ہے کسی ایک بھی بے گناہ کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے برابر ہے،،،،،،،،،،،کسی بے گناہ کی جان لینا اور وہ مذہب کی آڑ میں نہ صرف مذہب کو بدنام کرنے کے مترادف ہے بلکہ ہمارے مذہب کے بھی سراسر خلاف ہے۔

بالکل درست کہا جی۔
ماضی قریب میں چند ایسے اقدامات ضرور ہوئے ہیں جن سے مجھ جیسے قنوطی بندے کو بھی کچھ کچھ امید ضرور بندھی ہے کہ شاید اس ضمن میں ہم کسی درست سمت کی جانب سفر کا آغاز ضرور کر چکے ہیں۔

Ahmed Lone
25-11-2016, 03:19 AM
خون کا بدلہ خون
جس نے قتل کیا اس کو موت کی سزا ضرور ملنی چاہیے
او رلوگوں کو قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے