PDA

View Full Version : Live :متفرق انٹرنیشنل میچز



Trueman
01-10-2016, 09:32 PM
یہاں ان انٹرنیشنل میچز کی اپ ڈیٹ جمع کرنے کا ارادہ ہے جن کا مصروفیت یا کسی اور وجہ سے لائیو تھریڈ نہ بن سکے کمنٹری کا۔
خاص کر چھوٹی ٹیموں کے آپس کے میچ یا ایک اچھی سائیڈ اور ایک ایوریج ٹیم کا آپس کا میچ مکمل کوریج سے رہ جاتا ہے۔
اس کو یہاں اپ ڈیٹ رکھیں گے ۔ ان شاء اللہ


آج ڈھاکا میں بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان تین میچز کی سیریز کا تیسرا میچ کھیلا گیا۔
اس میچ میں بنگلہ دیشن نے افغانستان کو 141 رنز سے ہرا کر سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی۔
۔ 118 رنز کی اننگز پر تمیم اقبال کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔وہ مین آف دی سیریز بھی رہے۔ا
افغانستان کی طرف سے رحمت شاہ 36 اور "نہروزمنگل" 33 رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔نجیب اللہ 26 رنز بنا سکے۔

اس سیریز کا پہلا میچ بنگلہ دیش نے 7 رنز سے جیتا تھا جبکہ دوسرا میچ افغانستان نے 2 وکٹ سے جیتا تھا۔
پہلے میچ کے مین آف دی میچ شکیب الحسن جبکہ دوسرے میچ کے مین آف دی میچ محمد نبی رہے تھے۔

Trueman
08-10-2016, 04:51 PM
اندور ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام کے بعد ایک اور انٹرنیشنل میچ پر نظر پڑی جی۔
جہاں نیوزی لینڈ کی بہنیں ساوتھ افریقہ کی بہنوں سے پچاس پچاس اوور کا میچ کھیل رہی ہیں۔
آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا یہ پہلا میچ ہے۔
نیوزی لینڈ کی کُڑیاں چالیس اعشاریہ ایک اوور میں 127 رنز بنا کر آل آوٹ ہوگئی ہیں۔
دیکھئے جوابی وار ساوتھ افریقن کی جانب سے کیا ہوتا ہے۔
................
ساوتھ افریقہ کی خواتین 115 پر آل آوٹ ہوگئی تھیں۔اس طرح نیوزی لینڈ نے یہ میچ 12 رنز سے جیت لیا تھا۔

ابو لبابہ
13-11-2016, 11:43 AM
ویسٹ انڈیز کی لیڈیز کرکٹ ٹیم ان دنوں انڈیا کے دورے پر ہے جہاں وہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی کھیلیں گی

پہلا ون ڈے انڈیا وومین نے 6 وکٹ سے جیت لیا تھا جبکہ دوسرا ون ڈے آج 13 نومبر کو کھیلا جا رہا ہے
اس میچ اور سیریز کی یہاں مکمل کوریج کرنے کی کوشش کریں گے

ابو لبابہ
13-11-2016, 11:46 AM
ویسٹ انڈیز وومین نے پہلی اننگ میں 7 وکٹ کے نقصان پر 153 رن بنائے
انڈیا وومین نے ٹاس جیت کر انہیں پہلے بیٹنگ کرنے کے لئے بلایا تھا
امید ہے کہ انڈیا کی کڑیاں یہ میچ آسانی سے جیت لیں گی

ابو لبابہ
13-11-2016, 03:09 PM
انڈیا کی لیڈیز ٹیم نے یہ میچ صرف 38 اوورز میں 5 وکٹ سے جیت لیا

ابو لبابہ
15-11-2016, 03:04 PM
کولمبو، سری لنکا میں انگلینڈ اور سری لنکا کی لیڈیز ٹیم آمنے سامنے ہے
سری لنکا وومن نے انگلینڈ وومن کے سامنے 162 رنز کا ہدف رکھا ہے

ابو لبابہ
15-11-2016, 03:06 PM
انگلینڈ وومن نے 26 اوورز کے بعد 3 وکٹ پر 135 رنز بنا لئے ہیں
میچ جیتنے کے لئے انہیں اب 27 رنز درکار ہیں

ابو لبابہ
15-11-2016, 03:31 PM
انگلینڈ وومین نے 5 وکٹ سے یہ میچ جیت لیا

انگلینڈ کی گوری حسیناؤں نے 29 اعشاریہ 3 اوورز میں 5 وکٹ پر 162 رنز بنا کر بآسانی یہ میچ جیت لیا

Trueman
15-11-2016, 08:36 PM
انگلینڈ وومین نے 5 وکٹ سے یہ میچ جیت لیا

انگلینڈ کی گوری حسیناؤں نے 29 اعشاریہ 3 اوورز میں 5 وکٹ پر 162 رنز بنا کر بآسانی یہ میچ جیت لیا

سُپرسمائلس
ویسے لالہ کیا گوریوں میں بھی سانولی حسینائیں موجود ہیں مطلب جیسے گوروں میں معین علی اور حسیب حمید وغیرہ وغیرہ؟

ابو لبابہ
16-11-2016, 12:08 AM
سُپرسمائلس
ویسے لالہ کیا گوریوں میں بھی سانولی حسینائیں موجود ہیں مطلب جیسے گوروں میں معین علی اور حسیب حمید وغیرہ وغیرہ؟

اب میں نے ان کا کوئی میچ ٹی وی پر تو دیکھا نہیں ہے جو بتاؤں گا
ملک صاحب سے پوچھیں
انہوں نے دیکھا ہو شاید
سمائلس

Trueman
16-11-2016, 08:24 AM
اب میں نے ان کا کوئی میچ ٹی وی پر تو دیکھا نہیں ہے جو بتاؤں گا
ملک صاحب سے پوچھیں
انہوں نے دیکھا ہو شاید
سمائلس

کیوں جی ملک صاحب؟ اس موضوع پر روشنی ڈالیے گا ذرا یہاں آکر،اگر ناشتہ مُک گیا ہو تو۔توبہ چار بندوں کا ناشتہ ایک بندہ اکیلے کیسے ہڑپ کرجاتا ہے اس بات کا پتا تو مجھے آپ کو دیکھ کر ہی چلتا ہے۔
@Wasiq Khan (http://oneurdu.com/forums/member.php?u=73204);

Wasiq Khan
16-11-2016, 08:33 AM
اب میں نے ان کا کوئی میچ ٹی وی پر تو دیکھا نہیں ہے جو بتاؤں گا
ملک صاحب سے پوچھیں
انہوں نے دیکھا ہو شاید
سمائلس

خسرو بھائی ابھی تک تو کوئی میچ ٹی وی پر دیکھا نہیں ہے۔۔
اگر کوئی دیکھا تو ضرور روشنی ڈالوں گا۔۔۔۔
اور آگے بھی دیکھنے کا ارادہ نہیں ہے میرا۔۔۔۔۔

Wasiq Khan
16-11-2016, 08:36 AM
کیوں جی ملک صاحب؟ اس موضوع پر روشنی ڈالیے گا ذرا یہاں آکر،اگر ناشتہ مُک گیا ہو تو۔توبہ چار بندوں کا ناشتہ ایک بندہ اکیلے کیسے ہڑپ کرجاتا ہے اس بات کا پتا تو مجھے آپ کو دیکھ کر ہی چلتا ہے۔
@Wasiq Khan (http://oneurdu.com/forums/member.php?u=73204);
ناشتہ تو میں نے ابھی نہیں کیا اگر آپ کرواں دیں تو کیا بات ہو گی؟
اور یہ میچ آپ اپ ڈیٹ کریں ۔۔۔
چلو اب آپ کی وڈیو ہے میرے پاس ناشتے کی وہ میں اپ لوڈ کروں گا پتا چل جائے گا کون زیادہ ناشتہ کرتا ہے؟

Trueman
16-11-2016, 08:53 AM
خسرو بھائی ابھی تک تو کوئی میچ ٹی وی پر دیکھا نہیں ہے۔۔
اگر کوئی دیکھا تو ضرور روشنی ڈالوں گا۔۔۔۔
اور آگے بھی دیکھنے کا ارادہ نہیں ہے میرا۔۔۔۔۔

اتنی بھی بے رخی اچھی نہیں ہوتی ملکو،کبھی نہ کبھی تو دیکھنا ہی پڑے گا،تب مار خوب پڑے گی۔سمائلس


ناشتہ تو میں نے ابھی نہیں کیا اگر آپ کرواں دیں تو کیا بات ہو گی؟
اور یہ میچ آپ اپ ڈیٹ کریں ۔۔۔
چلو اب آپ کی وڈیو ہے میرے پاس ناشتے کی وہ میں اپ لوڈ کروں گا پتا چل جائے گا کون زیادہ ناشتہ کرتا ہے؟


او ملک صاحب خدا دا واسطہ نے،ایک تو اس سمارٹ فون نے نئی نسل کو تماشا ہی بنا دیا ہے۔اب تو میں کوئی وڈیو پروف یونیفارم تلاش کرتا ہوں تاکہ آپ کی اس وڈیو گیری سے میری جان



چھوٹے،معصوم بندے کے خلاف خوامخواہ کے ثبوت جوڑتے رہتے ہو جی تُسی ہرویلے۔آو میرے کول، ناشتہ کروانا نے چنگا جیا،پر وڈیو ڈیلیٹ مارو پہلے۔

Wasiq Khan
16-11-2016, 09:37 AM
اتنی بھی بے رخی اچھی نہیں ہوتی ملکو،کبھی نہ کبھی تو دیکھنا ہی پڑے گا،تب مار خوب پڑے گی۔سمائلس




او ملک صاحب خدا دا واسطہ نے،ایک تو اس سمارٹ فون نے نئی نسل کو تماشا ہی بنا دیا ہے۔اب تو میں کوئی وڈیو پروف یونیفارم تلاش کرتا ہوں تاکہ آپ کی اس وڈیو گیری سے میری جان



چھوٹے،معصوم بندے کے خلاف خوامخواہ کے ثبوت جوڑتے رہتے ہو جی تُسی ہرویلے۔آو میرے کول، ناشتہ کروانا نے چنگا جیا،پر وڈیو ڈیلیٹ مارو پہلے۔






جو مرضی کر لو آپ وڈیو میں آپ لوڈ کروں گا۔۔۔
اور فیصلہ خسرو بھائی سے کروائیں گے۔۔۔۔کون ناشتہ زیادہ کرتا ہے۔۔۔۔
یہ سمارٹ فون ہی تو ہے جو آدمی کی ہر حرکات پر نظر رکھتا ہے۔۔۔

Trueman
16-11-2016, 11:42 AM
جو مرضی کر لو آپ وڈیو میں آپ لوڈ کروں گا۔۔۔
اور فیصلہ خسرو بھائی سے کروائیں گے۔۔۔۔کون ناشتہ زیادہ کرتا ہے۔۔۔۔
یہ سمارٹ فون ہی تو ہے جو آدمی کی ہر حرکات پر نظر رکھتا ہے۔۔۔


لگاو لگاو ملکو،میں بھی پھر کچھ پرانے خزانے سے وڈیوز نکالتا ہوں آپ کی،میں تو سادہ سے بندہ ہوں پر تُسی تو چار گناہ زیادہ نوش فرماتے ہو۔سُپرسمائلس

ابو لبابہ
16-11-2016, 01:42 PM
جو مرضی کر لو آپ وڈیو میں آپ لوڈ کروں گا۔۔۔
اور فیصلہ خسرو بھائی سے کروائیں گے۔۔۔۔کون ناشتہ زیادہ کرتا ہے۔۔۔۔
یہ سمارٹ فون ہی تو ہے جو آدمی کی ہر حرکات پر نظر رکھتا ہے۔۔۔

جی جی دونوں آدمی اپنی اپنی ویڈیوز مجھے بھیجیں ناشتہ کرنے کی
پھر میں فیصلہ کروں گا

Wasiq Khan
16-11-2016, 01:46 PM
جی جی دونوں آدمی اپنی اپنی ویڈیوز مجھے بھیجیں ناشتہ کرنے کی
پھر میں فیصلہ کروں گا

خسرو بھائی میری تو کوئی ویڈیو نہیں ہے البتہ حفیظ کی ہے جو میں بھیج دوں گا۔۔۔۔

ابو لبابہ
16-11-2016, 01:54 PM
آج انڈیا اور ویسٹ انڈیز کی لیڈیز ٹیم تیسرے اور آخری ون ڈے میں آمنے سامنے ہیں
انڈین لیڈیز ٹیم نے پہلے کے دونوں میچز جیت کر فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے

ابو لبابہ
16-11-2016, 02:02 PM
انڈیا وومن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 199 رنز بنائے اور 200 رنوں کا ہدف دیا ہے
جواب میں ویسٹ انڈیز وومن نے 18 اوورز میں 1 وکٹ پر 69 رنز بنا لئے ہیں

ابو لبابہ
16-11-2016, 02:10 PM
خسرو بھائی میری تو کوئی ویڈیو نہیں ہے البتہ حفیظ کی ہے جو میں بھیج دوں گا۔۔۔۔

کیا پتا ان کے پاس بھی کوئی ویڈیو ہو آپ کی جو وہ چپکے سے مجھے بھیج دیں

Wasiq Khan
16-11-2016, 02:49 PM
کیا پتا ان کے پاس بھی کوئی ویڈیو ہو آپ کی جو وہ چپکے سے مجھے بھیج دیں

نہیں جی خسرو بھائی میری کوئی ویڈیو نہیں ہے حفیظ کے پاس ۔۔۔۔۔

ابو لبابہ
16-11-2016, 05:53 PM
ویسٹ انڈیز وومن کی پوری ٹیم 184 رنز پر ہی سمٹ گئی
اور یوں انڈیا وومن نے 15 رنوں سے جیت درج کی

ابو لبابہ
21-11-2016, 01:07 PM
نیوزی لینڈ اور پاکستان کی لیڈیز ٹیم کے مابین اونلی ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا گیا جس میں نیوزی لینڈ کی لیڈیز ٹیم فاتح رہی

نیوزی لینڈ وومن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 118 رنز بنائے- جواب میں پاکستان وومن کی ٹیم صرف 104 رنز ہی بنا سکیں

Pardaisi
24-02-2019, 01:17 PM
https://www.express.com.pk/images/NP_ISB/20190224/Sub_Images/1106173362-1.gif

Pardaisi
24-02-2019, 01:18 PM
​https://www.express.com.pk/images/NP_ISB/20190224/Sub_Images/1106173363-1.gif

Pardaisi
24-02-2019, 01:46 PM
​https://www.express.com.pk/images/NP_ISB/20190224/Sub_Images/1106173358-1.gif